بیرون ملک 2000 سے زیادہ تعلیمی ادارے ٹیوشن ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں – یونین پے انٹ‫نیشنل نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے اپنی ادائیگی سروس کو بہتر بنا لیا

شنگھائی، چین، 1 جولائی 2016ء/سن ہوا ایشیانیٹ/– بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے یونین پے کی ادائیگی سروس ٹیوشن ادائیگی سے روزمرہ زندگی کے تمام پہلوؤں تک توسیع پا رہی ہے۔ یکم جولائی کو یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ اب بیرون ملک 2,000 سے زیادہ تعلیمی ادارے ٹیوشن ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کر رہےہیں، جو امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور سنگاپور سمیت مشہور مقامات کے معروف تعلیمی اداروں کا احاطہ کر رہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کی تعداد 2015ء میں 500,000 سے تجاوز کر چکی ہے، سال بہ سال میں تقریباً 14 فیصد اضافے کے ساتھ۔ چین اب امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بین الاقوامی طالب علموں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس پس منظر میں یونین پے انٹرنیشنل ان طالب علموں کے لیے اپنی ادائیگی سروس کو بہتر بنا رہا ہے۔

باسہولت اور محفوظ آن لائں سرحد پار ٹیوشن ادائیگی

یونین پے کارڈز کے ذریعے آن لائن ٹیوشن ادائیگی اب آسان ہے۔ ترسیل زر کام کے تین دنون کے اندر مکمل ہو سکتے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی مختلف حفاظتی و خطرہ سنبھالنے والے اقدامات کو قبول کرتی ہے تاکہ بین السرحدی آن لائن ادائیگی کی حفاظت کی ضمانت دی جا سکے۔

طلبہ اور ان کے والدین یونین پے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ٹیوشن ادائیگی کے لیے متعدد ٹیوشن ادائیگی پلیٹ فارمز پر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پیئرٹرانسفر شمالی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں 700 سے زیادہ اور ویسٹرن یونین 400 سے زیادہ تعلیمی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ تائیوان میں پانچ اہم بینکوں کے ٹیوشن ادائیگی پلیٹ فارمز 70 فیصد مقامی کالجوں اور جامعات کا احاطہ کررہے ہیں۔

تیسرے فریق اداروں جیسا کہ ٹی ایم ایس اور ٹچ نیٹ کے ساتھ تعاون کے ذریعے یونین پے انٹرنیشنل 700 اداروں کے باضابطہ ادائیگی ویب صفحات کے لیے یونین پے کریڈٹ کارڈز کی قبولیت کو ممکن بنایا۔

طلبہ کی بیرون ملک زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ادائیگی سروسز

یونین پے کی ادائیگی سروس اب بیرون ملک طلبہ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ مشہور مقامات پر یونین پے کارڈز استعمال کرنا آسان ہے۔ مثال کے طور پر امریکا میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز نقد نکلوانے کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور 80 فیصد تاجر دستخطی ادائیگی کے لیے یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ان تاجروں میں اہم ڈپارٹمنٹ اسٹورز، سپر مارکیٹیں اور ریستوراں شامل ہیں۔

یونین پے کی ادائیگی سروس مختلف تعلیمی ادائیگی منظرناموں کا بھی احاطہ کرتے ہیں: کیمپس میں پی او ایس ٹرمینلز پر ٹیوشن کی ادائیگی، درسی کتب اور رہائش کی ادائیگی۔ کئی کیمپس کتاب گھر، طلبہ کے خدماتی مراکز، طلبہ کی آرام گاہیں اور کتب خانے بھی یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔

یونین پے کارڈز کا بیرون ملک استعمال کئی فائدے رکھتا ہے: طلبہ کو بھاری مقدار میں نقد رقم لے جانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی انہیں غیر ملکی کرنسی میں خریداری یا ادائیگی کی ضرورت نہیں۔ طلبہ کے والدین اب اپنے بچوں کے بیرون ملک اخراجات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ طالب علم 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں یونین پے کارڈز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور 160 ممالک اور خطوں میں یونین پے کی جانب سے ادائیگی سہولت اور خصوصی انعامات کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل