ان ہیریٹنس اینڈ کرافٹسمین شپ کی افتتاحی تقریب – پہلے روایتی چینی پارچہ بافی کے ڈیزائن ایوارڈ کا بیجنگ میں آغاز

بیجنگ، چین، یکم اپریل 2016ء/سن ہوا – ایشیانیٹ/– دنیا میں تقریباً ہر قوم کا ایک نمائندہ روایتی لباس ہوتا ہے، جیسا کہ جاپان میں کیمونو، جنوبی کوریا میں ہانبوک، ویت نام میں آؤ دائی اور بھارت میں ساری۔ پانچ ہزار سال قدیم تاریخ اور ثقافت رکھنے والا چین تجدید سے گزر رہا ہے اور چین کا روایتی لباس ثقافتی مضمرات کی نمائندگی کی اہم علامت ہے۔

فیشن کے ایسے باصلاحیت افراد کی تلاش کے لیے، کہ جو مقامی چینی کردار اور آج کے مفاہیم کو ڈیزائن کر سکیں، انہیریٹنس اینڈ کرافٹسمین شپ – پہلے روایتی چینی ملبوسات ڈیزائن ایوارڈ کی افتتاحی تقریب 22 مارچ کو بیجنگ میں ہوگی۔

چین کی قومی پارچہ بافی و ملبوسات کی کونسل کی رہنمائی کے تحت، سن ہوا نیوز ایجنسی، سن ہوا نیٹ اور ٹیکسٹائل ایپرل ہفتہ وار میگزین کی شریک میزبانی میں، مقابلہ اکتوبر تک چلے گا اور اس میں شاندار کاریگری کے لیے نومبر میں قومی و بین الاقوامی دورے بھی شامل ہیں۔ وسیع پیمانے پر شرکت کو ممکن بنانے کے لیے مقابلے کو شوقین اور پیشہ ور ڈیزائنر گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

استاد + ای-کامرس

قومی سطح پر معروف ڈیزائنرز مقابلے میں استاد کا کردار ادا کریں گے، اور معروف برانڈز کے ساتھ تعاون کریں گے کہ وہ تمام امیدواروں کو مجموعی مدد فراہم کریں۔ تین استادوں کی نگرانی میں سرفہرست 24 حتمی امیدوار ایک براہ راست مقابلے میں اپنے ڈیزائن تیار کریں گے، اور فاتح کو 150,000 رینمنبی (23,100 ڈالرز) ملیں گے۔ 24 حتمی امیدواروں کا کام شوچو، شنگھائی، بیجنگ، ہانگ کانگ اور پیرس جیسے بڑے شہروں کا دورہ کرے گا۔ دریں اثنا، مقابلے کا نتیجہ ای-کامرس پلیٹ فارم میں منتقل کیا جائے گا، فاتح ڈیزائنرز اور اسپانسرڈ برانڈز مل جل کر “جدید نئے چینی ملبوسات کا خاص ای-کامرس پلیٹ فارم” بنائیں گے، تاکہ پیداوار کو براہ راست فروخت مارکیٹ میں کھینچا جائے اور پارچہ بافی اور ملبوسات کی صنعت کے اثرات کو بہتر انداز میں بڑھایا جائے۔

ثقافتی ادراک کا مطالبہ

ریشم پارچہ بافی “ون بیلٹ اینڈ ون روڈ” منصوبے کی ترقیاتی پالیسی کو آگے بڑھانے کا اہم جز ہے۔ یہ مقابلہ مقامی اور غیر ملکی دونوں میدانوں سے “ورثہ اور صناعی” کے موضوع پر ہونے والے کام کوجمع کرے گا۔

چائنیز فیشن ڈیزائنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین لی ڈانگچی نے کہا کہ “چین کا عالمی اثر و رسوخ حالیہ چند سالوں میں مسلسل بڑھا ہے، ہمیں اس وقت چینی ملبوسات اور فیشن کی ثقافت کو آگے بڑھانا چاہیے۔ ورثہ کا مطلب پیروی اور نقل سے آگے تخلیق ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ مقابلہ مستقبل میں ملبوسات کے کاروبار میں اہم کردار ادا کرے گا، خاص طور پر رسد کے موجودہ صنعتی پہلو سے اصلاحات کو دیکھیں تو۔”

داخلے کی شرائط اور درخواست

اگر کوئی بھی مقابلے میں شرکت کا خواہشمند ہو تو امیدوار کو مندرجہ ذیل مواد فراہم کرنا ہوگا:

1۔ ڈیزائن موضوع: ” ان ہیریٹنس اینڈ کرافٹسمین شپ” (3 سے چار ملبوسات)

2۔ رنگین خاکہ: براہ مہربانی 27 سینٹی میٹر ضرب 40 سینٹی میٹر کے حجم میں خاکے کو مکمل کریں۔ کام کے نام بالائی بائیں کونے میں ہونے چاہئیں۔ 4 سینٹی میٹر ضرب 4 سینٹی میٹر کا کپڑے کا نمونہ زیریں دائیں کونے میں لگا ہونا چاہیے۔ امیدوار کا نام اور کام زیریں دائیں کونے میں پچھلی جانب ہونا چاہیے۔

3۔ ڈھانچے کا خاکہ: موضوع اور خیال کی وضحت کے ساتھ ہر لباس کے ڈھانچے یا دستی کام کا خاکہ تیار کریں۔

4۔ درخواست فارم: مقابلے کی باضابطہ ویب سائٹ (www.zhongguoguofu.com) سے درخواست فارم ڈاؤنلوڈ اور پرنٹ کریں۔ اسے پر کرنے کے بعد تصاویر منسلک کیجیے۔

5۔ تخلیقی ہدایات:

ڈیزائن دلیل
کپڑے کے اوصاف
بنانے کی تکنیک کی وضاحت
انوکھی جھلکیاں (مقابلے کے موضوع سے کس طرح مطابقت رکھتا ہے)
6۔ ذاتی شناختی کارڈ کی ایک نقل (دونوں جانب سے)

توجہ:

تمام مواد برقی اور کاغذی دونوں صورتوں میں تیار ہونا چاہیے۔ برقی نقل موضوع میں “ڈیزائنر کے نام + کام کے نام” کے zggf@news.cn پر بھیجیں۔

کاغذی نقل مندرجہ ذیل پتے پر ارسال کریں:

پتہ: کمرہ 1007، چیڈی پلازا، نمبر 55 ہونگ وو روڈ، سوانوو ضلع، نان جنگ، جیانگ سو صوبہ۔ عوامی جمہوریہ چین پوسٹ کوڈ: 210005

فرد برائے رابطہ: محترمہ لیو +86 139 1448 8485، جناب چینگ +86 150 7782 1366

کیو کیو: 3109519599

آخری تاریخ: 31 مئی 2015، ڈاک کی مہر کی بنیاد پر

باہری ڈبے پر “مقابلہ” ضرور لکھیں، ڈاک کا محصول ادا کرنے سے انکار۔

اگر امیدوار کے کوئی سوالات ہیں تو وہ کیو کیو کے ذریعے مقابلے کے رابطہ فرد سے رابطہ کر سکتا ہے۔

ذریعہ: ان ہیریٹنس اینڈ کرافٹسمین شپ– ٹی سی سی ڈیزائن ایوارڈ کمیٹی

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=268508