نیا چین-سی ای ای سی ایکسپو کنونشن ہال چین-سی ای ای سی کے لیے مضبوط قوت بنے گا

ننگ بو، چین، 2 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش نے ادارتی صورت بننے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے ساتھ انتظامی کمیٹی نے مستقبل میں دونوں فریقین کے درمیان مزید تعاون کے لیے ننگ بو میں ایک کنونشن ہال کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کے لیے نئے کنونشن ہال کی بنیادیں 8 جون کو مشرقی چین کے چی شیانگ صوبے کے ساحلی شہر ننگ بو میں ڈونگ چیان جھیل کے کنارے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں رکھی گئیں۔

کیونکہ نئے کنونشن ہال کا ممکنہ طور پر نمائش کے لیے صدر دفاتر کے طور پر کام کرنا متوقع ہے، اس لیے یہ ننگ بو اور وسطی و مشرقی یورپ کے ممالک کے درمیان تعاون مضبوط ہونا طے شدہ ہے۔

چین کے جیانگ نان خطے (دریائے یانگزے کے جنوب میں) کے تعمیراتی انداز کا حامل کنونشن ہال چی جیانگ کی سب سے بڑی قدرتی میٹھے پانی کی جھیل – ڈونگ چیان جھیل – کے قریب تعمیر کیا جائے گا، جو ننگ بو کے مشرق میں زمانہ قدمی سے ایک معروف تفریحی مقام ہے۔

کنونشن ہال منصوبے کے مطابق 2017ء میں کھلے گا اور ننگ بو اور سی ای ای ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو بڑھانے کے لیے سالانہ  اجلاسوں، نمائشوں اور مذاکرات کے لیے مرکزی مقام کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں موجود ننگ بو شہر کے میئر لو زی یوئے نے کہا کہ “کنونشن ہال کی تعمیر ننگ بو اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلے کو سہولت دے گی۔” لو نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ننگ بو کو سی ای ای ممالک کے لیے سرمایہ کاری اور مضبوط ثقافتی تعلقات کا اولین انتخاب بنائیں گے۔

دریں اثناء، چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کے دوسرے روز، ننگ بو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں چند سی ای ای ممالک، مثلاً پولینڈ، ہنگری، چیک جمہوریہ، بلغاریہ اور سلوواکیہ، کی خصوصی مصنوعات کے لیے پانچ نمائشی ہالز باضابطہ طور پر کھولے گئے، جو ممکنہ طور پر چین اور بیرون ملک سے مزید مہمانوں اور خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائیں گے۔ پانچ نمائشی ہالز 12 جون کو چین-سی ای ای سی نمائش کے باضابطہ اختتام کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔

ننگ بو پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کے بعد سی ای ای ممالک کی جانب سے مزید سرمایہ کاری اور سیاحت کو ترغیب دینے کی توقع رکھتا ے، جو فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات  کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.cceecexpo.org/site_en/index.html

http://english.ningbo.gov.cn/

 ذریعہ: ننگ بو میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=256705