ہواوے نے جدید اسمارٹ ڈیوائسز جاری کردی

بنکاک، تھائی لینڈ، 29 مئی/ انفوکوئسٹ-ایشیانیٹ — ہواوے کنزیومر بزنس گروپ جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں پی8 اور ویئرایبل ڈيوائسز متعارف کروادیں۔ “ساؤتھ ایسٹ ایشیا پی8 اینڈ ویئرایبل لانچ” کے عنوان سے ہونے والی تقریب بنکاک میں منعقد ہوئی اور اس میں 11 ممالک کے 500 مہمانوں نے شرکت کی۔

اس اجراء کی اہم ترین چیز ہواوے پی8 اسمارٹ فون ہے، جو ٹیکنالوجی، انداز، کارآمدیت اور انقلابی کم روشنی والی کیمرہ خصوصیات کا شاندار امتزاج ہے۔ فون 6.4 ملی میٹر پتلا، دہرے سم کارڈز کا حامل ہے اور 4جی نیٹ ورک کے ساتھ ہموار انداز میں کام کرتا ہے (جہاں یہ سروس دستیاب ہو)۔

کیمرہ ڈیزائن کا نیا فلسفہ متعارف کرواتے ہوئے پی 8 کیمرہ کم روشنی اور زیادہ کنٹراسٹ کے لیے تیار کیا گيا ہے۔ یہ آج مارکیٹ میں دستیاب بہترین لائٹ پینٹنگ کیمرہ اسمارٹ فون ہے، جو ڈی ایس ایل آر سطح کا آزاد امیج پروسیسر متعارف کروا رہا ہے۔

ہواوے کنفزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا کہ “ہواوے پی8 کا ہدف دنیا بھر میں صارفین کے لیے سب سے زیادہ صارف دوست اسمارٹ فون بننا ہے،ہواوے پی8 سال 2015ء میں مقبول ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک بنے گا۔” ایک ہموار صارف تجربے کو یقینی بناتے ہوئے ہواوے صارفین کے لیے فیشن اور جدید ویئریبل مصنوعات بھی ڈیزائن کرچکا ہے، جیسا کہ ہواوے ٹاک بینڈ بی2، جو پی 8 کے ساتھ کام کرسکتا ہے جسے پاس ورڈ داخل کیے بغیر دور سہی ان-لاک کیا جا سکتا ہے، مزید برآں، بی2 میں صرف ایک ٹچ کے ذریعے اپنے فون کی جگہ معلوم کریں۔ ہواوے اے پی 007 کا 13000 ایم اے ایچ پاور بینک دو یو ایس بی جگہیں رکھتا ہے جو بیک وقت دو ڈیوائسز چارج کرسکتا ہے اور 5وولٹ 2اے آؤٹ پٹ کو سپورٹ کرتا ہے تاکہ چارجنگ کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔

ہواوے کنزیومر بی جے کے صدر برائے ہینڈسیٹ پروڈکٹ کیون ہو نے کہا کہ “جنوب مشرقی ایشیا ایک امید افزا اور دنیا کے زیادہ صلاحیتیں رکھنے والے اقتصادی مقامات میں سے ایک ہے، اب بھی اور مستقبل میں بھی۔ اسے ایک تزویراتی مارکیٹ اور ہواوے کنزیومر بزنس کی تیز نمو کو آگے بڑھانے کے محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رواں سال پی8، پی 8 میکس اور پی8 لائٹ کے اجراء کے ساتھ ہمیں توقع ہے کہ کل شپمنٹ 8 ملین یونٹوں تک پہنچیں گی، جو 160 فیصد اضافہ ہوگا۔”

خطے میں 1,500 تک صارفی خدمت مراکز کھولے جائیں گے۔ مستقبل قریب میں ہواوے ایک صارفی سروس موبائل ایپلی کیشن جاری کرے گا اور ہانگ کانگ، تائیوان، میانمر، بھارت اور تھائی لینڈ میں میل اِن سروس (ایم آئی ایس) پیش کرے گا۔ اعلیٰ مصوعات کے لیے وی آئی پی خدمت کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے۔

رابطہ کیجیے:
کیٹی ٹین
پی آر مینیجر، ساؤتھ-ایسٹ ایشیا مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ، ہواوے کنزیومر بی جی
ٹیلی فون: 6626954300+
ای میل: Caty.Tan@huawei.com

ذریعہ: ہواوے کنزیومر بزنس گروپ