یونین پے انٹرنیشنل 28 ویں ایس ای اے کھیلوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا

شنگھائی، چین، 15 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — سنگاپورجنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی (SINGSOC)  نے 14 مئی کو اعلان کیا ہے کہ چائنا یونین پے 28 ویں جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کے لیے تعاون کرنے والے اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔ کھیلوں کے باضابطہ ادائیگی نظام کے اسپانسر کی حیثیت سے یو پی آئی خطے کے سب سے بڑے کثیر کھیل ایونٹ کے لیے سنگ سوک کے شراکت داری پورٹ فولیو کو مضبط کرے گا، یہ کھیل 22 سال کے وقفے کے بعد ہو رہے ہیں۔ غیر معمولی جشن کی روح کے ساتھ یو پی آئی نوجوانوں اور بزرگوں دونوں کو ایک غیر معمولی کھیل تجربہ فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

یونین پے سنگاپور اسپورٹس حب میں ایس ای اے کھیلوں کے میلے کے حصے کے طور پر عوام کے لیے فضائی غباروں کی سیر کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو عوام کے لیے ایک انوکھا تجربہ ہوگا، البتہ یہ مقامی انتظامیہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منتظمین کے لیے مسافروں کی حفاظت اور دیکھ بھال سرفہرست ترجیح ہے، اور غبارے اور ساتھ ساتھ ان کا ماہر عملہ بھی بالخصوص فرانس سے منگوایا جائے گا۔

متحرک ماحول میں اضافہ کرتے ہوئے یونین پے ایس ای اے کی باضابطہ بسوں کو تیار کررہا ہے جو مہمانان خصوصی، کھلاڑیوں اور عہدیداران کو ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور کھیل کے مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوں گی۔ اس تجربے کو مزید بہتر بناتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا (سنگاپور کے علاوہ) سے تعلق رکھنے والے یونین پے کارڈ یافتگان کے پاس کھیلوں میں مہمان خصوصی کا تجربہ اٹھانے کا موقع بھی ہوگا! جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ کے حصہ لینے والے ہر ملک سے ایک سب سے زیادہ اخراجات کرنے والا صارف ایس ای اے کھیلوں کے فٹ بال فائنل اور اختتامی تقریب کے لیے دو افراد کا دورہ مفت حاصل کرے گا، جس میں سنگاپور کے لیے مفت بزنس کلائی فضائی ٹکٹ اور پانچ-ستارہ ہوٹل میں دو راتوں کا قیام شامل ہوگا۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 15 سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے یونین پے کارڈ یافتگان ایک خصوصی تجربہ حاصل کریں گے جس میں مغربی سنگاپور – سینتوسا کوو- میں 2ڈی1 این اسٹے کیشن اور اسپا پیکیج، ایک سینتوسا میرلیون تجربہ، اور ساتھ ساتھ ایس ای اے کھیلوں کے فٹ بال فائنل اور اختتامی تقریب کے ٹکٹ بھی۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا یونین پے کے لیے نسبتاً مستحکم مارکیٹ ہے۔ اس وقت یونین پے کارڈز تمام 10 آسیان ممالک میں قبول کیے جاتے ہیں جس میں مقامی طور پر کارڈ جاری کرنے کی سہولیات تمام ممالک میں ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ملائیشیا، فلپائن اور ویت نام میں 90 فیصد اے ٹی ایمز اور ویت نام میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں مقامی باسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنی روزمرہ زندگی اور بیرون ملک سفر میں یونین پے کارڈز استعمال کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل