یونین پے نے بین السرحدی آن لائن شاپنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ہیگو 2.0 جاری کردیا

شنگھائی، چین، 10 ستمبر/ سن ہوا-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پکستان — یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبرز) کے لیے عالمی ادائیگی خدمات فراہم کرنے والے یونین پے انٹرنیشنل (UPI) نے آج “شاپ دی ورلڈ” کے نام سے (haigou.unionpay.com) یونین پے ہیگو 2.0 کے اجراء کا اعلان کیا ، جس میں شمولیت کے لیے سینکڑوں سمندر پار آن لائن تاجر پلیٹ فارم میں پہلے سے تیار ہیں۔

نیا پلیٹ فارم اپنی کارگزاری، خدمات اور صارفی انٹرفیس میں مکمل طور پر اپگریڈ کیا گیا ہے تاکہ یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے آن لائن شاپنگ تجربے کو مزید بہتر بنایا جائےاور وہ “گھر پر بیٹھے دنیا بھر میں خریداری” کرسکیں۔

اپنے پیشروکی مصنوعاتی ترتیب، زبان ترجمہ،تجارتی رہنما اور دیگرکاموں کے ساتھ “شاپ دی ورلڈ” اپنی خدمات کو پھیلاتا ہے جس میں مصنوعاتی تجویز، قومی خصوصی پویلین، یونین پے اکاؤنٹ لاگ ان، نقد واپسی اور نقل و حمل کی جہاز بدلی شامل ہیں جو مقامی صارفین کی بین السرحدی آن لائن شاپنگ کے تقریباً پورے عمل کا احاطہ کرتی ہیں۔

پلیٹ فارم چار زمرہ جات کو نمایاں کرتا ہے جن میں ماں و بچے کی مصنوعات، آرائش حسن، فیشن اور خوراک شامل ہیں، اور مکمل-سائٹ تلافی، قومی و علاقائی پویلینز، تجارت زمرہ اور دیگر کام فراہم کرتے ہیں تاکہ صارفین اپنی ممکنہ مصنوعات فوری طور پر تلاش کرسکیں۔ بین السرحدی نقل و حمل کے اداروں، شاپنگ سروس فراہم کنندگان اور بیمہ کمپنیوں کے ساتھ سسٹم کی تکمیل کے ذریعے پلیٹ فارم کارڈ یافتگان کو زیادہ آسان بین-السرحدی آن لائن شاپنگ سروسز فراہم کرتا ہے۔

جب کارڈیافتگان پلیٹ فارم کے ذریعے اور یو پی او پی کے ذریعے ادائیگی سے سمندر پار مصنوعات یا خدمات خریدتے ہیں تو غیر ملکی کرنسی کا سودارینمنبی میں تبدیل ہوجائے گا اور کرنسی کی تبدیلی کی فیس کاٹے بغیر کارڈ یافتہ کے رینمنبی اکاؤنٹ سے منہاہوجائے گا۔ کارڈ یافتہ یو پی آئی اور اس کے تاجروں کی جانب سے فراہم کردہ رعایات کا لطف اٹھا سکتے ہیں جن میں کارڈ کے استعمال پر تخفیف اور مال برداری پر رعایت شامل ہیں۔ پلیٹ فارم کے براہ راست جاتے ہی یو پی آئی “رجسٹریشن پر تحفہ” فراہم کرے گا تاکہ کارڈیافتگان کو ایک فوری پیشکش دی جاسکے۔

یو پی او پی کے ذریعے بین-السرحدی آن لائن شاپنگ سودے کے تحفظ کو یقینی بنانے کا باعث ہے۔ محفوظ نظاموں سے لیس یو پی او پی پن سیکورٹی پروٹیکشن کنٹرول، متحرک موبائل پاسورڈ اور انفارمیشن سیکورٹی انکرپشن ٹرانسمیشن جیسی محفوظ مصنوعات فراہم کرتا ہے، جو آن لائن شاپنگ کے لیے حفاظت کی طلب کو مکمل طور پر پورا کرتے ہیں۔

سمندر پار اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے یورپ، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی بحر الکاہل، ہانگکانگ اور مکاؤ سمیت 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں واقع 10 ملین سمندر پار تاجرین کی جانب سے یو پی آئی نے یونین پے کارڈ کی آن لائن ادائیگی قبولیت کو سمجھا جو خوردہ، آن لائن سیاحت بکنگ، ٹیوشن ادائیگی اور ایئرٹکٹ بکن کروانے کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان میں امریکہ میں ایمیزن اور ای بے ، جاپان میں راکوتین، جنوبی کوریا میں جی مارکیٹ، تھائی لینڈ میں اگوڈا اور جرمنی میں ڈوئچےلفتھانسا اے جی شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر تاجر پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور آنے والے نصف سال میں مزید کی شمولیت متوقع ہے۔

مزید معلومات کےلیے:

www.unionpayintl.com
ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل