نیشنل فوڈ انسٹیٹیوٹ کی ‘دنیا کا باورچی خانہ’ مہم کے تحت تھائی کھانے پکانے اور اجزاء کی تشہیر کرتا ہوا دوسرا تھائی کھانوں کا عالمی چیلنج، یکم سے 3 اگست سینٹرل چڈلوم بی کے کے تھائی لینڈ

بنکاک، تھائی لینڈ، یکم اگست 2014ء/انفوکوئسٹ-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پاکستان —

وزارت صنعت کے زیرانتظام  نیشنل فوڈ انسٹیٹیوٹ (این ایف آئی) دوسرا تھائی لینڈ پکانے کے عالمی چیلنج 2014ء کا انعقاد کرے گا۔ فاتح عزت مآب شہزادی مہا چکری سرندھورن ٹرافی اور 17,500 ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کرے گا۔ مقابلے کو  بنکاک بینک، سینٹرل چڈلوم، فوڈاسٹائلسٹ میگزین، تھائی شیف ایسوسی ایشن اور متعلقہ انجمنوں کا تعاون حاصل ہے۔ مقابلے کا مقصد تھائی اور بین الاقوامی کھانوں میں تھائی اجزاء کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اب تک 10 ممالک کے باورچی مقابلے کے لیے اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔

یہ مقابلہ ان سرگرمیوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد تھائی لینڈ کی فوڈ انڈسٹری کی ترقی کو ترویج دینا ہے، جو تھائی لینڈ کو ‘دنیا کا باورچی خانہ’ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ عام افراد کو اس تقریب میں شرکت کرنے، متعدد سرگرمیوں میں حصہ لینے اور  وسیع اقسام کے کھانے چکھنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جنہیں معیارات پر پورا اترنے والے خوراک ساز اداروں نے بنایا ہے۔ جھلکیوں میں طعام نامے  کی 60 اشیاء – جن میں تمام صرف 60، بھات کی ہیں – جنہیں معروف باورچیوں نے تیار کیا گیا ہے۔ان غذائی اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم راماتھی بودی فاؤنڈیشن کو جائے گی جو عزت مآب شہزادی مہا چکری سرندھورن کی شاہی سرپرستی میں کام کرتی ہے۔ علاوہ تھائی لوک معلومات سے متاثرہ 60 جدید غذائی اشیاء کی نمائش اور نیشنل فوڈ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے “تھائی لینڈ کے کھانے ہمیشہ” منصوبے کے تحت ایک کھانے پکانے کا مظاہرہ بھی ہوگ۔ مقابلے یکم سے 3 اگست 2014ء تک سہ پہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک سینٹرل چلڈلوم کے موراکوٹ پارکنگ لاٹ میں ہوں گے۔

 مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ٹیلی فون
662-770-8899+
www.facebook.com/thailandculinaryworldchallenge

 ذریعہ: دی نیشنل فوڈ انسٹیٹیوٹ (این ایف آئی)