این ٹی ٹی کمیونیکیشنز اور 25 شراکت دار کیریئرزآرک اسٹار کیریئر فورم 2014ء کے دوران عالمی نیٹ ورک سروس معیار کو بہتر بنانے پر رضامند

ٹوکیو، 6 مارچ 2014ء/کیوڈو جے بی این – ایشیانیٹ / ایشیانیٹ پاکستان — این ٹی ٹی کمیونیکیشنزکارپوریشن(این ٹی ٹی کام) نے 6 مارچ کو اعلان کیا کہ اس نے 5 اور 6 مارچ کو ٹوکیو میں ہونے والے آرک اسٹار کیریئر فورم 2014ء کے دوران اپنی آرک اسٹار (ٹ م) عالمی نیٹ ورک سروس معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسیوں پر اپنے 25 بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشنز-کیریئر شراکت داروں کے ساتھ رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

آرک اسٹار کیريئر فورم ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا اہتمام این ٹی ٹی کام کثیر القومی اداروں کے لیے آرک اسٹار-برانڈڈ منظم شدہ نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر غور کی خاطر کرتا ہے۔ آرک اسٹار (ٹ م) عالمی نیٹ ورک سروسز میں آئی پی-وی پی این، ای-وی لین، لیز شدہ لائن اور آرک اسٹار یونیورسل ون شامل ہیں، جن میں موخر الذکر ایک کلاؤڈ-آپٹمائزڈ نیٹ ورک سروس ہے جو بند انٹرپرائز نیٹ ورکس کو عالمی کلاؤڈسروسز کے ساتھ محفوظ طریقے سے منسلک کرتی ہے۔

اس سال کی کانفرنس میں، جس کی توجہ صارفی اطمینان کو بہتر بنانے پر تھی، فریقین نے دستیابی کو بڑھانے، ناکامی کی شرح کو کم کرنے اور متعدد دیگر بہتریوں کے لیے کوشش پر رضامندی ظاہر کی۔ این ٹی ٹی کام کی نظریں ان منصوبوں میں عالمی کیریئرز کے ساتھ تعاون کرنے اور بالآخر صارفی اطمینان کو مزید بڑھانے پر مرکوز ہیں۔

یہ 2000ء کے بعد سے 11 واں فورم تھا جس کا اہتمام این ٹی ٹی کام نے دنیا بھر سے آنے والے شراکت دار کیریئرز کے لیے جاپان میں کیا تھا۔

رواں سال کے بنیادی موضوع “صارفی تجربے کو بہتر بنانے” پر تمام شراکت داروں نے غور کیا کہ عالمی نیٹ ورک سروس خاکہ بندی، ضابطہ بندی، آپریشن اور دیکھ بھال میں کس طرح معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ فورم میں نئی شمولیت کے طور پر صارفین نے این ٹی ٹی کام اور اس کے شراکت دار کیریئرز سے اپنی توقعات کے بارے میں گفتگو کے لیے ایک پینل میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد مذاکرہ منعقد کیا گیا کہ ان توقعات پر کس طرح پورا اترا جائے۔

اجتماعی ورکنگ سیشن میں شرکاء نے بہتریوں پر گفتگو کی تاکہ متعلقہ طریقہ کار اور کلیدی کارکردگی اشاریے (کے پی آئیز) کو مطالعے کے ذریعے بہترین مشقیں حاصل کی جائیں۔ فورم کے دوران پیش کردہ متعدد تجاویز کے بارے میں توقع ہے کہ بہتری کے لیے بنیادی پتھر کا کردار ادا کریں گی۔

این ٹی ٹی کام نے کے پی آئیز کا خلاصہ کیا کہ وہ معیار کو بہتر بنانے والی نمایاں مشقوں اور کامیابیوں کو اہم ترین اور اعزاز یافتہ پر غور کرتا ہے۔

–        فورم کے درمیان متفقہ بہتریاں

زیادہ دستیابی

ناکامیوں کی شرح میں کمی

طویل المیعاد ناکامی کے واقعات کو کم کرنا

ناکامی کی صورت میں قطع ہونے کی وجہ کو پیش کرنے کی شرح بہتر بنانا

صارفین کو بروقت فراہمی کی شرح بہتر بنانا

لائن فراہمی کے لیے پہل وقت کو کم کرنا

–        این ٹی ٹی کام شراکت دار کیریئرز جنہوں نے آرک اسٹار کیریئر فورم 2014ء میں شرکت کی

آسٹریلیا: سنگ ٹیل اوپٹسپرائیوٹ لمیٹڈ

چین: چائنا ٹیلی کام کارپوریشن لمیٹڈ

فرانس: اورنج بزنس سروسز

ہانگ کان: ہچیسن گلوبل کمیونیکیشنز

ہانگکانگ: وہارف ٹی اینڈ ٹی لمیٹڈ

بھارت: بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ

بھارت: ٹاٹا کمیونیکیشنز لمیٹڈ

انڈونیشیا: پی ٹی انڈوسیٹ ٹی بی کے

انڈونیشیا: پی ٹی ٹیلی کمیونی کاسی انڈونیشیا انٹرنیشنل

کوریا: کے ٹی کارپوریشن

ملائیشیا: ٹیلی کام ملائیشیابرہاد

فلپائن: فلپائن لانگ ڈسٹینس ٹیلی فون کمپنی

سنگاپور: سنگاپور ٹیلی کمیونیکیشنز لمیٹڈ

سنگاپور: اسٹار ہب لمیٹڈ

جنوبی افریقہ: انٹرنیٹ سلوشنز

تائیوان: چنگہوا ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ

تھائی لینڈ: سی اے ٹی ٹیلی کام پبلک کمپنی لمیٹڈ

برطانیہ: کولٹ ٹیکنالوجی سروسز گروپ لمیٹڈ

برطانیہ: انٹروٹ کمیونیکیشنز لمیٹڈ

امریکہ: اے ٹی اینڈ ٹی انکارپوریٹڈ

امریکہ: لیول 3 کمیونیکیشنز ایل ایل سی

امریکہ: ایکس اوکمیونیکیشنز

امریکہ: ویرائزن کمیونیکیشنزانکارپوریٹڈ

ویت نام: ویت نام ڈیٹاکمیونیکیشن کمپنی

ویت نام: سی ایم سی ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچرکارپوریشن

–        آرک اسٹار کیریئر فورم 2014ء میں شرکت کرنے والے مہمان مقرر کا پیغام

جناب یوشیوچیکایاسو، سی آئی او، ہویا گروپ جنہوں نے مہمان مقرر کی حیثیت سے اے سی ایف 2014ء میں شرکت کی، نے یہ کہا: “ایسا آئی سی ٹی شراکت دار ہونا ضروری ہے جو ہمارے دنیا بھر میں قائم دفاتر اور جامع انداز میں مختلف اقسام کی سروسز جیسا کہ کلاؤڈ سروس استعمال کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کے ساتھ مستحکم نیٹ ورک فراہم کرسکے۔ این ٹی ٹی کام کا انتہائی معیاری نیٹ ورک اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی جو ہمیں مکمل حل کی سہولت دیتی ہے ہمارے لیے بہت پرکشش ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آرک اسٹار کیریئر فورم، ‘کیزن’ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر’ انتہائی قابل بھروسہ بنیادی ڈھانچے کو حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم این ٹی ٹی کام کو اپنے اعلیٰ معیار کے نیٹ ورک کی دیکھ بھال اور اسے بہتر بنانے اور ہمارے آئی سی ٹی شراکت دار کی حیثیت سے اس وقت اور اب کے بعد ہماری مدد کرے۔”

“ایسا آئی سی ٹی شراکت دار رکھنا جو ہمیں مستحکم و اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک دے اس لیے ضروری ہے کیونکہ ہم دنیا بھر میں دفاتر رکھتے ہیں جنہیں کلاؤڈ اور دیگر متنوع و جامع سروسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ این ٹی ٹی کام کا انتہائی معیاری نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی مکمل حلوں کو ممکن بناتی ہے، جو ہمارے لیے بہت پرکشش ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آرک اسٹار کیریئر فورم ‘کیزن’ سرگرمیوں کی حیثیت سے اہمیت رکھتا ہے جو زیادہ قابل بھروسہ بنیادی ڈھانچے کی جانب رہنما ئی کررہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ این ٹی ٹی کام اپنے اعلیٰ معیار کے نیٹ ورک کو بہتر بنائے گا اور بحیثیت آئی سی ٹی شراکت دار ہمیں مستقل مدد فراہم کرے گا۔”

این ٹی ٹی کمیونیکیشنزکارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونیکیشنز اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈسروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 160  سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹاسینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونیکیشنز کے حل ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹیڈوکومو اور این ٹی ٹیڈیٹا جیسے این ٹی ٹی گروپ کے اداروں کے عالمی وسائل کو مضبوط بناتے ہیں۔

www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv
http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

 ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونیکیشنزکارپوریشن