سیکو نوواک جوکووچ کا نیا گھڑی شراکت دار

ملبورن، آسٹریلیا، 10 جنوری 2014ء/میڈیانیٹ انٹرنیشنل-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پاکستان–

آج ملبورن میں آسٹریلین اوپن کے آغاز کے موقع پر سیکو نے نوواک جوکووچ کے ساتھ نئی شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ سیکو واچ کارپوریشن کے صدر شنجی ہتوری نے بذات خود معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کیا اور سہ سالہ عالمی شراکت داری کی علامت کے طور پر نوواک کو ایک سیکو آسٹرون جی پی ایس سولر گھڑی پیش کریں گے۔

براڈکاسٹ معیار کی فوٹیج اور ہائی-ریز تصاویر کے لیے ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھیں: http://medianet.multimediarelease.com.au/bundles/03767659-a6da-4b28-b6ce-ea6adb9aa414

“ہمیں خوشی ہے کہ نوواک نے سیکو کا انتخاب کیا اور اگلے تین سالوں تک ان کا شراکت دار بننا ہمارے لیے قابل عزت اور فخر ہے۔ ہم کھلاڑی کی حیثیت سے تو نوواک کو سراہتے ہیں ہی لیکن کئی دلچسپیاں اور متنوع طرز زندگی رکھنےوالے ایک فرد کی حیثیت سے بھی ان کی توصیف کرتے ہیں۔ ہم ٹینس مقابلے جیتنے میں تو نوواک کی مدد نہیں کر سکتے، لیکن ہم زندگی کے دیگر تمام پہلوؤں میں وقت سنبھالنے میں مدد دے سکتے ہیں۔” سیکو واچ کارپوریشن کے صدر شنجی ہتوری۔

نوواک کی 2014ء گھڑیوں کی کلیکشن شراکت داری کا ایک اور پہلو نمایاں کرتی ہے جو نوواک اور سیکو دونوں کے لیے اہم ہے۔ دونوں ماحول کے تحفظ کا جذبہ رکھتے ہیں اور گھڑیوں میں نوواک کی پسند اس کو ظاہر کرتی ہے۔

سیکو کی آسٹرون صرف روشنی کی طاقت استعمال کرتی ہے، اسپورٹرا وقت نگار ایک پارے سے پاک بیٹری سے طاقت حاصل کرتا ہے جو سیکو خود بناتا ہے اور ڈائیورز اور پریمیئر گھڑیاں سیکو کی بے مثال ‘بیٹری تبدیلی کی ضرورت نہیں’ ٹیکنالوجی کی قوت کی حامل ہیں۔

سیکو نے آج نوواک جوکووچ فاؤنڈیشن کے لیے سہارا بننے کا بھی اعلان کیا، ایک خیراتی ادارہ جسے نوواک نے قائم کیا جو پسماندہ بچوں کے لیے کام کرتا ہے۔ سیکو فاؤنڈیشن اور کی سرگرمیوں کی مالی طور پر مدد کرنے پر خوش ہے، لیکن سب سے اہم جس میں سیکو فرق پیدا کر سکتا ہے وہ نووواک کو دنیا بھر میں فاؤنڈیشن کی ترویج میں مدد دینا ہے۔ اس کے لیے ادارے نے ایک نوجوانوں کے لیے ایک قابل رسائی قیمت کی واچ کلیکشن بنائی ہے جو فاؤنڈیشن کا نام اور پیغام ساتھ لے جائے گی۔

یہ گھڑیاں لورس کے برانڈ نام کے ساتھ فروخت ہوں گی اور ستمبر 2014ء سے دنیا بھر کی مارکیٹوں میں گھڑیوں کے خوردہ اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔

ملاحظہ کیجیے http://www.seikowatches.com

پی آر رابطہ:
ایڈرین فاک
612-9388-033 +
afalk@believeadvertising.com

ذریعہ: سیکو