این ٹی ٹی کام ارکاڈین میں زیادہ سے زیادہ 91.2 فیصد حصص حاصل کرے گا

Asianet 53868

ٹوکیو، جاپان، اور پیرس، 5 اگست 2013ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پاکستان–

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام)، ارکاڈین انٹرنیشنل ایس اے ایس (ارکاڈین) اور اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی نے 5 اگست کو مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ وہ دنیا کے تیسرے سب سے بڑے کولابوریشن سروس پرووائیڈ ارکاڈین میں بیشتر حصص کے حصول کے لیے این ٹی ٹی کام کے ساتھ خصوصی مذاکرات کر رہا ہے (1)۔ معاہدے کا نفاذ ضروری اطلاعات اور متعلقہ مجلس کار کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔ ارکاڈین کی انتظامیہ این ٹی ٹی کام کے ساتھ دوبارہ سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدہ بدستور اینٹی ٹرسٹ اتھارٹیز کی منظوری سے مشروط ہوگا

*(1) کولابوریشن سروس پرووائیڈر ایسا ادارہ ہوتا ہے جو اداروں کو ایک دوسرے سے طویل فاصلاتی رابطہ رکھنے کے لیے آڈیو، ویب اور وڈیو چینلز استعمال کرنے والی خدمات اور حلوں کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے ۔

ارکاڈین کانفرنس سے متعلقہ حلوں کی وسیع رینج متعارف کرتا ہے جن میں آڈیو، ویب، وڈیو کانفرنسنگ اور یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز شامل ہیں۔یہ 32 ممالک میں تقریباً 37 ہزار صارفین کو خدمات پیش کرتا ہے، جن میں فرانس، جرمنی، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور جاپان شامل ہیں۔ ادارہ 2001ء میں سی ای او اولیویئر دے پیومورن کی جانب سے شروع کیا گیا۔

2012ء میں اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئلٹی انوسٹمنٹ کی جانب سے سرمایہ کاری تک ارکاڈین نے آمدنی میں دہرے ہندسے کا اضافہ ملاحظہ کیا اور متعدد اہم پیشرفت، بشمول وڈیو کانفرنس ماہر نووا سائٹ کے حصول کے ذریعے مارکیٹ میں سرفہرست پوزیشن کو مستحکم کیا۔

اب تک این ٹی ٹی کام کے صارفین این ٹی ٹی کام کی آرک اسٹار آڈیو کانفرنسنگ، آرک اسٹار ویب کانفرنسنگ، آرک اسٹار وڈیو کانفرنسنگ اور کلاؤڈ بیسڈ آرک اٹار یو سی اے اے ایس یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروس کے ساتھ رابطے کے داخلی ذرائع شامل کر کے اپنے اخراجات کو کم کرنے اور کام کو موثر بنانے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ این ٹی ٹی کام، اپنے گلوبل کلاؤڈ وژن کے زیر اہتمام، جدید گلوبل ٹوٹل آئی سی ٹی آؤٹ سورسنگ سروسز پیش کرنے کے لیے اپنی بڑے ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت کو استعمال کر رہا ہے تاکہ صارفین کی کل کلاؤڈ بیسڈ اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

این ٹی ٹی کام کے سینئر نائب صدر وائس اینڈ وڈیو تورو موروکا نے کہا کہ “صنعت کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اداروں میں سے ایک کے حصول کے ساتھ این ٹی ٹی کام دنیا بھر میں اپنے تمام شراکت داروں اور صارفین کے لیے کولابوریشن بزنس میں سروسز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ارکاڈین کی عالمی ہموار صارفی سروس اور بنیادی ڈھانچہ این ٹی ٹی کام کی عالمی کانفرنسنگ سروسز اور مکمل حل، یونیفائیڈ کمیونی کیشنز کو یکجا کرنے کو مضبوط بنائے گا۔

ارکاڈین کے سی ای او اولیویئر دے پیومورن نے تبصرہ کیا کہ “میں فرانکو جرفاگنون، اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی میں ان کی ٹیم، تمام پرائیوٹ ایکوئٹی فنڈز اور دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ اداکرنا چاہوں گا جنہوں نے آغاز سے لے کر اب تک ارکاڈین کو بنانے میں زبردست مدد فراہم کی۔ اب ارکاڈین این ٹی ٹی کام کی مدد اور صنعتی تجربے کے ساتھ ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا، تاکہ دنیا بھر میں صارفین اور شراکت داروں کے لیے خدمات جاری رکھے۔”

اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرانکو جرفاگنون نے کہا کہ “اپنی ابتدائی سرمایہ کاری کے بعد ہمیں اپنے عالمی نیٹ ورک اور آپریشنل مہارت کے استعمال کے ذریعے پرعزم حکمت عملی میں مدد کرنے کے لیے ارکاڈین کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔اولیویئر دے پیومورن کی زیر قیادت مضبوط انتظامی ٹیم کے ساتھ ارکاڈین بین الاقوامی سطح پر ترقی حاصل کرنے کے خواہاں فرانسیسی اداروں کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مشاوتر، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کوادارے کےعالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی درجہ -1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کی مدد حاصل ہے جو 160 سے زائد ممالک/خطوںاور 140 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا جیسے این ٹی ٹی گروپ اداروں کے عالمی وسائل کو تقویت دیتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom |

www.facebook.com/nttcomtv | http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

ارکاڈین کے بارے میں

2001ء میں قائم ہونے والا ارکاڈین دنیاکے بڑے اور تیزی سے ابھرتے ہوئے کولابوریشن سروس فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ اس یقین کے ساتھ کہ ترقی عوام کی شیئر کرنے کی خواہش سےابھرتی ہے، ارکاڈین ریموٹ آڈیو، ویب، اوروڈیو کانفرنسنگ اور یونیفائیڈ کمیونی کیشنز حلوں کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے۔ سروس تیز اور قابل اضافہ نفاذ اوراعلیٰ آر اوآئی کے لیے ایس اے اے ایس ماڈل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ 32 ممالک میں 51 آپریٹنگ سینٹرز کا اس کا عالمی نیٹ ورک اپنے 37 ہزار صارفین کو سروس فراہم کرنے کے لیے مقامی زبانوں کی مکمل سپورٹ بھی دیتا ہے۔

مزید معلومات: www.arkadin.com

اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی کے بارے میں

اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی نجی ایکوئٹی کے شعبے میں عالمی رہنما ادارہ ہے، جو یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں 32 ارب ڈالرز زیر انتظام یا مشورہ رکھتا ہے۔ ادارہ اپنے سرمایہ کاروں کو اثاثہ جاتی کلاسوں کی مکمل رینج کا احاطہ کرنے کی سہولت دیتا ہے: فنڈز آف فنڈز (بنیادی، قبل از ثانوی اور ثانوی)، براہ راست فنڈز بشمول انفرااسٹرکچر، اسمال اور مڈ مارکیٹ انٹرپرائز کیپٹل، انوویشن اینڈ گروتھ، کو-انوسٹمنٹ اور پرائیوٹ ڈیٹ۔ بیجنگ، فرینکفرٹ، جرسی، لندن، لکسمبورگ، میلان، نیو یارک، پیرس، سنگاپور اور زیورخ میں دفاتر کے ساتھ اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی فراہم کر کے اداروں کو طویل المیعاد ترقی میں مدد دینے سے وابستہ ہے۔ اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی اپنے فنڈز کی کارکردگی پر اپنی رپورٹنگ کے تسلسل اور معیار اور سرمایہ کاروں کے لیے سروس کی حیثیت سے اپنے پورٹ فولیو میں کمپنی کی کارکردگی کی کے ذریعے ایک شاندار مقام بنایا ہے۔ اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی، عالمی سرمایہ کاری کا یورپی طریقہ www.axaprivateequity.com

ارکاڈین میں سرمایہ کاری کی ذمہ دار اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی پروجیکٹ ٹیم

–        فرانکو جرفاگنون

–        میری آرناڈ بیٹانڈیئر

ذریعہ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

ارکاڈین انٹرنیشنل ایس اے ایس

اے ایکس اے پرائیوٹ ایکوئٹی

– See more at: http://ppinewsagency.com/131946/%d8%a7%db%8c%d9%86-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%db%8c-%da%a9%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%a7%da%88%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81/#sthash.Oh1v4cbd.dpuf