این ٹی ٹی کام نے تھائی ڈی سی سروس فراہم کنندہ ڈیجیٹل پورٹ ایشیا میں 74 فیصد حصص حاصل کرلیے

AsiaNet 53262

ٹوکیو، 4 جون/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پاکستان–

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 4 جون کو اعلان کیا کہ اس نے 3 جون کو تھائی لینڈ میں ڈیٹاسینٹر سروسز فراہم کرنے والے ادارے ڈیجیٹ لپورٹ ایشیا لمیٹڈ (ڈیجیٹل پورٹ) کے 74 فیصد حصص حاصل کرلیے ہیں۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201306032270/)

NTT Com Takes 74% Stake in Thai DC Service Provider Digital Port Asia

ڈیجیٹل پورٹ 2012ء میں جناب مونتری انیوات اور ان کے اہل خانہ نےبنایاتھا، جنہوں نے ڈیٹا سینٹر کے معروف تعمیراتی ادارے یونٹریو ٹیکنالوجی لمیٹڈ کی بھی بنیاد رکھی تھی۔ ڈیجیٹل پورٹ جون 2014ء بنکاک کے نواح میں اماتا انڈسٹریل پارک میں ایک بڑا ڈیٹا سینٹر کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اس پارک میں کئی کثیر القومی کمپنیاں قائم ہیں۔ 9600 مربع میٹر کی تنصیب تقریباً 1400 ریکس کی حامل ہوگی، جو اسے تھائی لینڈ کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹرز میں سے ایک بناتی ہے۔ وقف ڈیٹا سینٹر کی حیثیت سے یہ اعلیٰ معیار کو یقینی بنائے گا اور اس کا سیلاب سے محفوظ مقام بھروسہ مندی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

کئی جاپانی اور دیگر کثیر القومی ادارے تھائی لینڈ میں اپنے آپریشنز کو توسیع دے رہے ہیں جس کی وجہ ملک اور ملحقہ عظیم تری میکانگ ذیلی خطے میں زبردست معاشی نموہے۔ 2011ء کے تباہ کن سیلابوں کے بعد اپنے آئی سی ٹی ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری تسلسل کی منصوبہ بندی (بی سی پی) کو مضبوط کرنے کے خواہاں اداروں میں ڈیٹا سینٹر سروسز کی طلب بہت زیادہ ہے۔

این ٹی ٹی کام میں کلاؤڈ سروسز کے سینئر نائب صدر موتو تاناکا نے کہا کہ “بی سی پی کا مضبوط ہونا تھائی لینڈ میں ہمارے کلاؤڈ سروس توسیعی منصوبے کی توجہ کا کلیدی مرکز ہے۔ ڈیجیٹل پورٹ کا نیا ڈیٹا سینٹر اپنی نہاد میں انتہائی قابل بھروسہ تنصیب ہے، اور ملک میں موجود ڈیٹا سینٹر کو ملا کر، ہماری توقع ہے کہ ہم بہتر بی سی پی حلوں کے لیے زیادہ بھروسہ مندی حاصل کر پائیں گے۔ ہمیں اس پر بھی خوشی ہے کہ یہ حصول این ٹی ٹی کام کی عالمی ہموار کلاؤڈ سروسز کو سپور ٹکرنے والے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے گا۔

این ٹی ٹی کام، اپنی عالمی کلاؤڈ وژن حکمت عملی کے نفاذ کے حصے کے طور پر، نیکس سینٹر ( ٹ م) برانڈ کے تحت 140 سے زیادہ ممالک میں ڈیٹا سینٹر سروسز پیش کرتا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام گروپ کی نظریں تھائی لینڈ میں اپنے ون-اسٹاپ آئی سی ٹی حلوں کے لیے عالمی، ہموار کلاؤڈ سروسز کی رینج کو شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔

ڈیجیٹل پورٹ ایشیا لمیٹڈ کے بارے میں

مقام: 17/178 مو 4 پراچاچوئین روڈ، تنگ سونگ ہونگ، لاکسی، بنکاک،

10210، تھائی لینڈ

کاروبار: کلاؤڈ سروسز، کو لوکیشن سروسز، مینیجڈ سروسز اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

 ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن