این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نے ہانگ کانگ میں پہلے فنانشل ڈیٹا سینٹر کے ساتھ صنعت میں نیا معیار مرتب کر دیا

AsiaNet 53232

ہانگ کانگ، 31 مئی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ایشیانیٹ-پاکستان —

-اجراء سے قبل ہی پہلے مرحلے کی 80 فیصد گنجائش کا محفوظ ہو جانا صنعت کی زبردست طلب کو ظاہر کرتا ہے –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن نئے ہانگ کانگ فنانشل ڈیٹا سینٹر (FDC (ٹ م)) کی رونمائی کے ساتھ ہانگ کانگ ایس اے آر کی ایشیا کی نمایاں ترین مالیاتی مارکیٹ اور آئی سی ٹی مرکز کی حیثیت کو مستحکم کرتا ہے۔ ادارے کے وسیع، انتہائی کم لچک کے نیٹ ورکس اور علاقائی ایکسچینجوں کے ڈیٹا سینٹر سے قربت کے ذریعے خاص طور پر تعمیر کردہ یہ ڈیٹا سینٹر بہترین آئی ٹی اور نیٹ ورک ڈھانچہ فراہم کرتا ہے تاکہ مالیات اور کلاؤڈ بزنس جیسی صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ٹیئر IV* کے لیے تیار ایف ڈی سی 100 فیصد اپ ٹائم سروس سطح اور بے مثال حفاظتی اقدامات پیش کرتا ہے تاکہ اداروں کے کاموں کے لیے اہم ڈیٹا اثاثہ جات کو محفوظ کیا جاسکے۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201305312234/)

ایف ڈی سی کے پہلے مرحلے کا آغاز 31 مئی 2013ء کو زبردست انداز میں کیا گیا تھا۔این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے صدر اور سی ای او اکیرا اریما اور صدر اور سی ای او این ٹی ٹی کام ایشیا ٹاکانوبو مائیڈا نے افتتاحی تقریب کا انتظام سنبھالا اور اس موقع پر یہ مہمانان گرامی تقریب میں شریک تھے:

-سفیر ہیتوشی نوڈا، قونصل جنرل، ہانگ کانگ میں جاپانی قونصل خانہ

-محترمہ سوسی ہو شک-یی،کامرس اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ (کمیونی کیشن اینڈ ٹیکنالوجی) کے لیے مستقل سیکرٹری

– جناب چارلس موک، قانون ساز کونسل (آئی ٹی فنکشنل کنسی ٹوئنسی) کے رکن؛

افتتاحی کلمات میں محترمہ ہو نے کہا کہ “حکومت ہانگ کانگ اعلیٰ سطحی ڈیٹاسینٹرز کے فروغ سے وابستہ ہے۔ آج سیونگ کوان او انڈسٹریل اسٹیٹ 12 اعلیٰ سطحی ڈیٹاسینٹرز رکھتا ہے، جو 20 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہیں اور این ٹی ٹی کام کا ہانگ کانگ فنانشل ڈیٹا سینٹر اس متاثر کن ڈیٹاسینٹر خاندان میں تازہ اضافہ ہے۔ یہ سینٹرز کارکردگی کے سخت  معیارات کے ساتھ کاروباری آپریشنز کو قابل قدر مدد اور ہمارے مقامی اور بین الاقوامی دونوں اداروں کو ترقی فراہم کریں گے۔”

ایف ڈی سی ہانگ کانگ کی مالیاتی صنعت کے تیزی سے تبدیلیوں کا سامنا کرنے اور بہتر آئی ٹی ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث آن لائن آتا ہے۔ ہانگ کانگ دنیا کا چھٹا سب سے بڑا بازار حصص رکھتا ہے اور کیو ڈی II2 اور آر کیو ڈیII پائلٹ اسکیم کے اجراء کے ساتھ سرمائے کی آمد میں بھی زبردست اضافے کی توقع ہے۔ کئی علاقائی مالیاتی سروس کے ادارے (FSIs) بڑھتے ہوئے مارکیٹ مواقع کی تیاری کے لیے آئی ٹی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نتیجتاً، سنگاپور، ہانگ کانگ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت میں رواں سال تمام ایکوئٹیز کی تجارت میں سے 58 فیصد کے بارے میں پیش بینی کی گئی ہے کہ وہ کمپیوٹر سے چلنے والی تجارت ہوگی۔

مائیڈا نے کہا کہ “ایف ڈی سی کی تعمیر کے ذریعے ہم نے ایک اہم مارکیٹ موقع کا فائدہ اٹھایا ہے تاکہ ہم ایسا ٹیکنالوجی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں ضروری کردار ادا کر سکیں جو صنعت کے اہم اداروں کو اپنی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے اور مطابقت پیدا کرنے میں مدد دے سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلے مرحلے کے 80 فیصد کا پہلے ہی سے محفوظ ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ فیصلہ بہترین ہے، اور یہ ہانگ کانگ کو اہم مالیاتی و آئی سی ٹی مرکز کی حیثیت دینے سے ہماری وابستگی کی بھی گواہی دیتا ہے۔”توقع ہے کہ ایف ڈی سی کا دوسرا مرحلہ 2015ء میں مکمل ہوگا۔

جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ایف ڈی سی ہانگ کانگ میں ایف ایس آئیز کو ضروری بنیادی ڈھانچہ پیش کرتاہے تاکہ وہ ایشیا میں اپنی اسٹریٹجک پوزیشنوں کو مضبوط کر سکیں اور مسابقت کی دوڑ میں برقرار رہیں۔ نیا ٹیئر IV تیار ڈیٹاسینٹر ٹھنڈا کرنے کے مستقل نظام، مستقل جنریٹرز اور جداگانہ بنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن کے ساتھ بہترین لچک فراہم کرتا ہے، اور سروس دستیابی کی بہترین سطح بھی پیش کر رہا ہے۔ دونوں مرحلے 70 ہزار مربع میٹر کا رقبہ رکھتی ہیں اور مجموعی طور پر 6 ہزار سے زیادہ ریکس رکھتی ہیں۔ اپنی اعلیٰ گنجائش کے ساتھ ایف ڈی سی 8 ٹیئرڈ سیکورٹی ایکسس کنٹرول سے بھی لیس ہے جو اپنے ڈیٹا اثاثوں کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند صنعت کے اہم اداروں کے لیے آگے بڑھنے کی مستحکم قدر پیش کر رہا ہے۔

نئی ڈیٹاسینٹر تنصیب اپنے کاروباری افق کو بڑھانے کے خواہشمند ایف ایس آئیز کو کم لچک کے گیٹ وےبھی فراہم کرتی ہے۔ ایف ڈی سی میں نئی ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس (ASE) کا لینڈنگ اسٹیشن بھی ہے جو ایشیا کے اہم مالیاتی مراکز کو ممکنہ ترین مختصر راستوں کے ذریعے منسلک رکھتا ہے جو ہانگ کانگ سے ٹوکیو تک 43 ملی سیکنڈز اور سنگاپور سے ٹوکیو کے لیے 64 ملی سیکنڈز سے بھی کم کی نیٹ ورک لچک فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں ایف ٹی سی این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ نصب ہے جو یورپ اور شمالی امریکہ کو منسلک کرتا ہے۔ حال ہی میں ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج نے اپنے سرمایہ کاروں میں اضافے کی کوشش میں انتہائی کم لچک کی اس نیٹ ورک سروس کا فائدہ اٹھایا۔ ماڈیولر ڈیزائن کے ساتھ یہ تنصیبات ہائبرڈ ٹیئرنگ بھی پیش کرتی ہیں تاکہ مختلف مارکیٹ ضروریات کو پورا کیا جا سکے، ایف ڈی سی صنعت کا ایک جدید معیار مرتب کرتاہے۔

*اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ نے ڈیٹاسینٹرز کو 4 ٹیئرز میں تقسیم کیا ہے جو ان کی سروسز کی دستیابی پر منحصر ہے۔ ٹیئرI کم ترین دستیابی جبکہ ٹیئر IV سب سے اعلیٰ دستیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایف ڈی سی (ٹ م)کےبارے میں

ایف ڈی سی این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) شراکت دار کی حیثیت سے کوششوں کا حصہ ہے تاکہ جامع، سستے اور قابل بھروسہ ڈیٹا سینٹر حل پیش کرنے کے ساتھ مالیاتی خدمات کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ کے ٹیئر IV ڈیزائن کی بنیاد پر ایف ڈی سی ماڈیولر ڈیزائن بھی پیش کرتا ہے جو ہائبرڈ ٹیئرنگ کی سہولت دیتا ہے، اے ایس ای اور انتہائی کم لچک کی کنیکٹیوٹی کے لیے عالمی نیٹ ورک نوڈ سے منسلک ہونے، مستقبل کی ترقی کا بندوبست کرنے کےلیے اعلیٰ گنجائش اور تمام سطحوں پر زبردست حفاظت کا بے مثال فائدہ۔ اپنے نو جاری شدہ نیکس سینٹر (ٹ م) برانڈ کے تحت این ٹی ٹی کمیونی کیشنز عالمی معیار کی اور مکمل سپورٹ فراہم کرنے والی اگلی نسل کی ڈیٹا سینٹر سروسز پیش کرتاہے۔

اس وقت پہلا مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور دوسرا مرحلہ 2015ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

کارآمد لنکس:

-ویب سائٹ  (http://www.hk.ntt.com/en/products/services-in-hong-kong/data-centre/ntt-communications-hong-kong-financial-data-centre/fdctm-at-a-glance.html#/the-fdc)

-ورچوئل ٹور وڈیو (http://www.youtube.com/watch?v=hjDV8evquq8&feature=youtu.be)

-دستی اشتہار ڈاؤنلوڈ (http://www.hk.ntt.com/fileadmin/NTT-Com_Asia/media/PDF/data-centre/Financial_Data_Centre_Leaflet_Aug2012.pdf)

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

این ٹی ٹی کام ایشیا کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ این ٹی ٹی کام ایشیا مشرق ایشیا کے علاقائی صدر دفاتر کی حیثیت سے خدمات پیش کرتا ہے، جو ہانگ کانگ، مکاؤ،تائیوان اور کوریا کا احاطہ کر رہا ہے۔ ملحقہ ادارے ایچ کے نیٹ کے ساتھ تعاون کے ذریعے یہ صنعتی معیار کا عالمی نیٹ ورک، آئی پی کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ ہسوٹنگ، کلاؤڈ ایپلی کیشنز اور خطے میں متعدد سروسز اور حل پیش کر رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ntt.com.hk | www.hknet.com | www.facebook.com/nttca | http://www.linkedin.com/company/ntt-com-asia-limited

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن