رین بیکسی نے بہتر کاروباری معیارات اور معیار کی تصدیق کے منصوبوں کا اعلان کر دیا

AsiaNet 53108

ٹوکیو، 22 مئی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ ایشیانیٹ پاکستان–

ڈائی ایچی سانکیو کمپنی لمیٹڈ (جسے آگے ڈائی ایچی سانکیو لکھا جائے گا) کے ماتحت ادارے رین بیکسی لیبارٹریز لمیٹڈ (جسے آگے رین بیکسی لکھاجائے گا) نے 22 مئی کو ان اقدامات کا اعلان کیا جو رین بیکسی نے حالیہ سالوں میں گزشتہ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گا (http://www.daiichisankyo.com/media_investors/media_relations/press_releases/index.html)۔

ڈائی ایچی سانکیو ماضی کے ان اقدامات سے نمٹنے اور انہیں درست کرنے میں رین بیکسی کی کوششوں کی حمایت کرے گا جو امریکی محکمہ انصاف (“DOJ”) اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (“USFDA”) کی جانب سے تحقیقات کا سبب بنے۔ ان کوششوں میں رین بیکسی انتظامیہ، کلچر، آپریشنز اور احکامات کی تکمیل میں شامل ہیں۔

ڈائی ایچی سانکیو مانتا ہے کہ رین بیکسی کے چند سابق حصص یافتگان نے یو ایس ڈی او جے اور ایف ڈی اے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم معلومات کو چھپایا اور غلط انداز میں پیش کیا۔ ڈائی ایچی سانکیو اس وقت دستیاب قانونی تدابیر کی پیروی کر رہا ہے اور اس وقت اس موضوع پر مزید تبصرہ نہیں کر سکتا۔

ڈائی ایچی سانکیو کے بارے میں

لسٹڈ: کوڈ نمبر: 4568، ٹوکیو، اوساکا اور ناگویا کے بازار ہائے حصص کے پہلے سیکشن میں

صدر اور سی ای او: جوجی ناکایاما

ذریعہ: ڈائی ایچی سانکیو کمپنی لمیٹڈ

رابطہ:

نوریاکی ایشیڈا

کارپوریٹ آفیسر اور نائب صدر

کارپوریٹ کمیونی کیشنز ڈپارٹمنٹ

ڈائی ایچی سانکیو کمپنی لمیٹڈ

ٹیلی فون: +81-3-6225-1126

ای میل: kondo.toshiya.cj@daiichisankyo.co.jp

http://www.daiichisankyo.com/