فلپ مورس لمیٹڈ کا تمباکو کی مصنوعات کے لیے سادہ پیکیجنگ پر آسٹریلیا کی عدالت عالیہ کے فیصلے پر تبصرہ

AsiaNet 50339

ملبورن، 15 اگست 2012ء/میڈیانیٹ انٹرنیشنل-ایشیانیٹ/–

آسٹریلیا کی عدالت عالیہ نے آج تمباکو کے اداروں کی جانب سے پیش چیلنجز پر حکومت کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس کے مطابق صاف پیکیجنگ کی قانون سازی آسٹریلیا کے آئین کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔ عدالت کے پیش نظر کلیدی مسئلہ یہ تھا کہ آئین کے تحت سادہ پیکیجنگ ‘ملکیت کے حصول’ کے مترادف تو نہیں، جس میں حکومت کے متعلقہ مفاد شامل ہوتا ہے۔

عدالت نے آج اپنا فیصلہ تو سنایا لیکن اب تک مقدمے کے بارے میں اپنی رائے شایع نہیں کی۔

آج کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ای ایم ترجمان کرس آرجنٹ نے کہا کہ “آج کے فیصلے کے مکمل جائزے کے لیے ہمیں عدالت کی رائے کا مطالعہ کرنے کا انتظار کرنا ہوگا۔ سادہ پیکیجنگ کی قانونی حیثیت سے قطع نظر، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ آیا آسٹریلیا کو فلپ مورس ایشیا کو کافی زر تلافی ادا کرنا ہوگا، بدستور ایک مسئلہ ہے اور دیگر قانونی چیلنجز میں اس پر غور کیا جائے گا۔”

عالمی تجارتی تنظيم (ڈبلیو ٹی او) کے رکن کی حیثیت سے آسٹریلیا کی ذمہ داریوں کے برعکس تین ممالک پہلے ہی سادہ پیکیجنگ کی قانون سازی پر ڈبلیو ٹی او کے روبرو آسٹریلیا کو چیلنج کر چکے ہیں۔ فلپ مورس ایشیا (PMA) بھی ہانگ کانگ کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے (BIT) کی کئی خلاف ورزیوں پر آسٹریلیا پر مقدمہ دائر کر رہا ہے۔ ادارہ اس ضمن میں دو سے تین سال کے اندر مقدمات پر فیصلے کی توقع رکھتا ہے۔ وسیع تر تناظر میں ڈبلیو ٹی او اور بی آئی ٹی چیلنجز مختلف معاملات کا جائزہ لیں گے، بشمول:

– آیا ایسی کوئی قابل بھروسہ شہادت موجود ہے کہ سادہ پیکیجنگ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی میں موثر ہوگی

– آیا کوئی ایسے موثر و زیادہ امتناعی متبادل موجود ہیں جو آسٹریلیا اس کے بجائے نافذ کر سکتا ہے

– آیا سادہ پیکیجنگ آسٹریلیا کی بین الاقوامی تجارتی و معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتی ہے

– آیا حکومت آسٹریلیا کو پی ایم اے کو زر تلافی ادا کرنے کی ضرورت ہوگی

آج عدالت عالیہ کا فیصلہ بین الاقوامی مقدمات یا دیگر دائرہ ہائے اختیار سے کوئی قانونی تعلق نہیں رکھتا۔

پی ایم ایل ترجمان کرس آرجنٹ نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ فلپ مورس ایشیا کی سرمایہ کاری معاہدہ مقدمہ اور ڈبلیو ٹی او چیلنجز بہت مضبوط ہیں۔ سادہ پیکیجنگ کے بارے میں تمام قانونی سوالات کو مکمل جانچنے اور ان کا جواب دینے کے لیے اب بھی ایک طویل رستہ باقی ہے۔”

یکم دسمبر 2012ء سے تمام تمباکو مصنوعات کو سادہ پیکیجنگ میں فروخت کرنا لازمی ہے۔

فلپ مورس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (پی ایم آئی) کے بارے میں

فلپ مورس انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (پی ایم آئی) ایک  معروف بین الاقوامی تمباکو کمپنی ہے، جس کے پاس دنیا کے سرفہرست 15 میں سے سات برانڈز ہیں جن میں دنیا کی نمبر ایک سگریٹ برانڈ مارلبورو بھی شامل ہے۔ پی ایم آئی کی مصنوعات تقریباً 180 ممالک میں فروخت کی جاتی ہیں۔ 2011ء میں ادارے نے امریکہ سے باہر بین الاقوامی سطح پر سگریٹ کی کل مارکیٹ کا تقریباً 16.0 فیصد حاصل کیے رکھا، یا عوامی جمہوریہ چین اور امریکہ کو نکال دیں تو 28.1 فیصد۔ مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.pmi.com۔

فلپ مورس لمیٹڈ (پی ایم ایل) کے بارے میں

فلپ مورس لمیٹڈ (پی ایم ایل) نے آسٹریلیا میں اپنے کاروبار کا آغاز 1954ء میں کیا اور تقریباً 700 ملازمین کا حامل ہے۔ ملبورن میں واقع ادارہ معروف برانڈز تیار اور فروخت کرتا ہے جن میں مارلبورو، الپائن، لانگ بیچ، پیٹر جیکسن، چوائس اور جی ٹی شامل ہیں۔ 2011ء میں پی ایم ایل آسٹریلیا کی سگریٹ مارکیٹ کے اندازاً 37.5 فیصد حصے پر قابض رہا۔

رابطہ:

آسٹریلیا میں سوالات کے لیے

کرس آرجنٹ

فلپ مورس لمیٹڈ

ٹیلی فون نمبر: +61 (0)3 8531 1054

caa@pmi.com

بین الاقوامی سوالات کےلیے

فلپ مورس انٹرنیشنل پریس آفس

لوزان، سوئٹزرلینڈ (وسطی یورپ وقت (جی ایم ٹی +1))

ٹیلی فون نمبر: +41 (0)58 242 45 00

media@pmi.com

ذریعہ: فلپ مورس لمیٹڈ