نظرثانی شدہ ریلیز: پولی پلاسٹکس پی پی ایس ریزن کی عالمی فروخت کا اجرا کرے گا

AsiaNet 49924

ٹوکیو، 4 جولائی /کیوڈو جے بی این –ایشیانیٹ/ایشیانیٹ پاکستان۔۔

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے 21 جون 2012ء کو جاری کردہ اعلامیہ بعنوان “پی پی ایس ریزن کی عالمی فروخت” ایسے تاثر کا حامل تھا جس نے ایک نامناسب حوالہ تشکیل دیا۔ ہم ذرائع ابلاغ اور متعلقہ تمام افراد کو ہونے والی پریشانی پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔ مندرجہ ذیل خبری اعلامیہ کا درست ورژن ہے۔

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ نے 21 جون کو اعلان کیا کہ وہ پی پی ایس ریزن کی عالمی فروخت کا آغاز کرے گا، جس میں یورپ اور امریکہ بھی شامل ہیں۔ پی پی ایس ریزن مصنوعات ایک نئے ٹریڈ مارک، ڈیورافائیڈ (ر)*1، کے تحت عالمی سطح پر مارکیٹ کی جائیں گی۔ پولی پلاسٹکس کے استعمال کردہ موجودہ ٹریڈ مارک فروٹرون (ر) کے تحت تمام پی پی ریزن مصنوعات کو  موقوف کر دیا جائے گا اور اگلے سال کے وسط سے ڈیورافائیڈ (ر) ٹریڈ مارک کے تحت فروخت ہوں گی۔

سیلانیز کارپوریشن کا کاروبار ٹکونا ماضی کی طرح فورٹرون (ر) پی پی ایس کی مارکیٹ اور فروخت جاری رکھے گا۔

بہتر تھرمواسٹیبلٹی، بعادی استحکام اور میکانیکی خوبیوں کے باعث، جو اسے آٹوموٹو، برقی و برقیاتی ایپلی کیشنز، بلکہ گھریلو آلات تیار کرنے والی صنعت اور فائبر اور فلم ایپلی کیشنز سمیت مختلف اقسام کی صنعتوں میں استعمال کے لیے بھی انتہائی موزوں بناتی ہے، پی پی ایس ریزن کی عالمی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آٹوموٹو صنعت اور دیگر صنعتوں میں جاپانی ادارے یورپ، امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں پہلے ہی اپنی موجودگی کو مستحکم کر رہے ہیں، اور عالمی پیداواری نیٹ ورکس بنا رہے ہیں۔ یورپی اور امریکی کمپنیاں اپنی آر اینڈ ڈی اور پیداواری تنصیبات کو عالمی پیمانے پر نئے مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔

پولی پلاسٹکس اپنے کاروباروں کو تیزی سے ‏عالمگیر سطح تک پھیلانے والے جاپانی اداروں کو فوری مدد فراہم کرنے اور یورپی اور امریکی صارفین کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے اور نئی مصنوعات کی تیاری میں ضروریات کو مدد دینے کے لیے پی او ایم ریزن ڈیوراکون (ر) اور پی بی ٹی ریزن ڈیورانیکس (ر) کے ساتھ پی پی ایس ریزن ڈیورافائیڈ (ر) کی عالمی فروخت  کرے گا، جس کا مقصد رہنما انجینئرنگ پلاسٹک کمپنی کی حیثیت سے کہیں بہتر شہرت حاصل کرنا ہے۔

*1: ڈیورافائیڈ (ر) جاپان اور دیگر ممالک میں پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈمارک ہے۔

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

صدر: نوبورو گوتو

صدر دفتر: مناتو-کو، ٹوکیو، جاپان

ذریعہ: پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ

رابطہ:

کی اِبانو

ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ

ٹیلی فون: +81-3-6711-8600

ای میل: kei.ibano@polyplastics.com

یو آر ایل: http://www.polyplastics.com/en/