این ٹی ٹی کام نے چین میں اپنی موجودگی میں اضافہ کر لیا

AsiaNet 49866

ٹوکیو، 29 جون/کیوڈو جے بی این– ایشیانیٹ/ایشیانیٹ پاکستان۔۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 29 جون کو اعلان کیا ہے کہ اس کا ماتحت ادارہ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز چائنا لمیٹڈ اپنے کاروبار کو بڑھانے اور چین میں مسابقت میں اضافے کے لیے1 جولائی کو شین یانگ، چینگ ڈو اور شین چین میں اپنے برانچ دفاتر کھولے گا۔ نئی شاخیں ان متحرک شہروں اور ان کے ارد گرد واقع کاروباروں کو سسٹم ڈھانچہ، دیکھ بھال اور انتظام فراہم کریں گی۔

ان تین نئی شاخوں کے اضافے نے این ٹی ٹی کام کے ماتحت اداروں اور دفاتر کے جال کو صرف چین ہی کے 10، اوردنیا بھر میں 30 ممالک/خطوں کے 82 شہروں تک پھیلا دیا ہے۔

ان تین مقامات کا انتخاب مقامی و بین الاقوامی اداروں کے لیے ان کی کشش اور ترقی کے بہترین صلاحیت کے باعث کیا گیا ہے۔ شین یانگ – اور بحیثیت مجموعی پورا شمال مشرقی چین – ساحلی علاقوں کے مقابلے میں مزدوروں پر آنے والی نسبتاً کم لاگت اور غیر ملکی زبانوں میں مہارت رکھنے والے افراد کی کثرت کے باعث بی پی سروس فراہم کرنے والے ملکی و غیر ملکی اداروں کی نگاہوں کا مرکز ہے۔ چینگ ڈو بھی نسبتاً کم مزدور اخراجات پیش کرتا ہے اور مقامی طلب میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر ساخت گری اور تقسیم کاری اداروں کا مرکز بن چکا ہے۔ دریائے پرل کے دہانے کے گرد واقعہ علاقہ، بشمول شین چین کے خصوصی اقتصادی زون کے، ترقی کی اعلیٰ شرح کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس وقت چین میں غیر ملکی اداروں کی سب سے زیادہ موجودگی رکھتا ہے۔

ہر دفتر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.cn.ntt.com/en/about-us/our-company/about-ntt-communications-china.html

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) کے بہتر استعمال کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، تحفظ اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے جس میں آئی پی وی4/آئی پی وی 6 گلوبل ٹائیر-1 کا آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہیں جو 150 سے زائد ممالک اور 120 سے زائد محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو قوت بخشتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید معلومات:

www.ntt.com/index-e.html

www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن