ٹیچرز نے کوریا کی معروف انشورنس کمپنی میں 400 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری مکمل کر لی

AsiaNet 49779

ٹورنٹو، اونٹاریو/کینیڈا، 21 جون 2012ء/سی این ڈبلیو-ایشیانیٹ/ایشیانیٹ پاکستان–

اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان (ٹیچرز) نے آج جنوبی کوریا میں تیسرے سب سے بڑے انشورنس ادارے کیوبو لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (کیوبو) کے 9.9 فیصد حصص کے حصول کی کامیاب تکمیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیچرز رواں سال کے اوائل میں کامکو میں فروخت کے شروع کردہ عمل کے بعد 400 ملین امریکی ڈالرز (468.1 بلین کوریائی وان) کے لیے کوریا ایسیٹ مینجمنٹ کارپوریشن (کیمکو)کے حصص حاصل کر رہا ہے۔

سیول میں واقع صدر دفتر کے ساتھ کیوبو ایک نجی ادارہ ہے جو اپنے 4.5 ملین خوردہ صارفین کے لیے زندگی بیمہ مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ یہ مالی سودا کوریا میں ٹیچرز کی پہلی براہ راست سرمایہ کاری ہے اور اسے پبلک ایکوئٹیز ریلیشن شپ انوسٹنگ گروپ کی رہنمائی میں تھا، جو سرکاری مندرج اور نجی اداروں دونوں میں معمولی حصص کی بڑی تعداد رکھتا ہے۔ ریلیشن شپ انوسٹنگ اس وقت ایشیا بھر میں براہ راست سرمایہ کاری رکھتا ہے جن میں ہانگ کانگ، چین، جاپان، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

پبلک ایکوئٹیز کے سینئر نائب صدر وین کوزون نے کہا کہ “کیوبو ایک معروف انشورنس برانڈ ہے جو مضبوط صارفی بنیاد اور مالیاتی کارکردگی رکھتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہماری سرمایہ کاری کوریائی زندگی بیمہ صنعت کے سب سے منافع بخش ادارے میں قابل قدر حصص کو حاصل کرنے نادر موقع ہے، اور ایشیا میں ہماری براہ راست سرمایہ کاری کو مزید پھیلانے کا بھی۔ ہماری نظریں کیوبو، اس کی انتظامی ٹیم اور اس کے حصص یافتگان کا ایک تعمیری شراکت دار بننے پر مرکوز ہیں۔

ٹیچرزکے بارے میں

31 دسمبر 2011ء کے مطابق 117.1 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کا حامل اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان کینیڈا میں سب سے بڑا واحد-پیشہ پنشن پلان ہے۔ ایک آزاد ادارے کی حیثیت سے یہ پنشن فنڈز اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کرتا ہے اور اونٹاریو میں 3 لاکھ موجودہ اور ریٹائر اساتذہ کی پنشن کا انتظام سنبھالتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.otpp.com

کیمکو کے بارے میں

کیمکو ایک کوریائی نیم حکومتی ادارہ ہے جسے کارپوریشنز کی ترتیب نو، حکومتی جائیدادوں کا انتظام سنبھالنے اور زائد المیعاد محصولات جمع کرنے کے لیے قائم کیا گیا۔ کیمکو کوریا کی معیشت کی ترقی اور حکومت کی ریاستی جائیداد کو موثر انداز میں سنبھال کے حکومتی آمدنی کو بڑھانے کی خدمات پیش کرتا ہے۔

ذریعہ: اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان

رابطہ:

ڈیبورا ایلن

ڈائریکٹر، کمیونی کیشنز اینڈ میڈیا ریلیشنز

اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان

+1 416-730-5347

deborah_allan@otpp.com