این ٹی ٹی کام عالمی سطح پر ہموار سیکورٹی آؤٹ سورسنگ جاری کرے گا

AsiaNet 49658

ٹوکیو، 12 جون/ کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ایشیانیٹ پاکستان–

-منظم سیکورٹی سروسز-

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 12 جون کو صارف کے مخصوص آئی سی ٹی ماحول سے مطابقت رکھنے والے سیکورٹی رسک مینجمنٹ سلوشنز کے لیے اپنی نئی مینیجڈ سیکورٹی سروسز کے آئندہ اجرا کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سروس، جو 29 جون سے شروع ہوگی، عالمی ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے این ٹی ٹی کام کی وسیع تر معلومات اور سیکورٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹس کے ساتھ شراکت داروں کی بنیاد پر انٹرپرائز صارفین کے سیکورٹی خطرات کو کم تر کرتی ہے۔

مینیجڈ سیکورٹی سروسز کی بنیادی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

-یکجا سیکورٹی مینجمنٹ جو آن-کلاؤڈ سسٹم، جیسا کہ این ٹی ٹی کام کے انٹرپرائز سے بر-مقام نظام تک ، ہر صارف کے مخصوص آئی ٹی ماحول سے مطابقت رکھنے والے مختلف اقسام کے سیکورٹی حلوں کو پیش کر رہا ہے۔

– حفاظتی روزنامچوں کے باہمی تجزیے اور ماہرین کی جانب سے ممکنہ خطرات کا تصور ، آلات جیسا کہ پی سیز سے نیٹ ورک، سرورز اور ایپلی کیشن تک کو ہدف کر کے کیے گئے حملوں، معلومات کی چوری اور انٹرانیٹس میں خلاف معمول رویے جیسے بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے آئی سی ٹی وسائل کی وسیع اقسام کے لیے مکمل-سطح سیکورٹی کو ممکن بنانا۔

– 13 ممالک میں 400  سے زائد ماہرین کی جانب سے 24/7 سپورٹ، جو این ٹی ٹی کام کے ماتحت اداروں انٹیگرالس اور سیکوڈ کے ساتھ شراکت سے کام کر رہے ہیں، جو یورپ میں سیکورٹی سروسز کے معروف فراہم کنندگان ہیں۔

خصوصی سروسز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

– حملے کی زد میں ہونے کی حالت کے تجزیے اور پروفائلنگ: ممکنہ خطرات پر انوکھے شماریاتی طریقوں اور رپورٹوں کو استعمال کرتے ہوئے ایپلی کیشن اور نیٹ ورک اسٹیٹس کا تجزیہ۔ حفاظتی اقدامات کے نفاذ کی بھی مدد کی گئی ہے۔

– نیٹ ورکس، ویب رسائی، ای میل، ایپلی کیشنز اور ڈیٹا بیسز، اور پی سیز اور سرورز کے لیے علیحدہ حفاظتی اقدامات: اقدامات میں لین اور وین، آلات اور ورچوئل مشینوں (جیسا کہ ایک سرور جو ایک سرور کمپیوٹر سے جدا ہے اور اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ایپلی کیشنز پر چلتا ہے) کی سرحدوں پر بیرونی بلااجازت رسائی وائرس انفیکشن کی شناخت اور اس کے خلاف تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔ علاوہ، نیٹ ورکس کے ذریعے ایکسچینج کی گی فائلوں کو بھی نامعلوم خطرات، جیسا کہ ہدف بنا کر کیے گئے حملوں، کے لیے چیک کیا جا سکتا ہے۔

– ڈیٹا حفاظت: رازدارانہ معلومات کی چوری سے حفاظت۔

سروسز اور ادائیگی کے طریقے کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے

www.ntt.com/mss_e/index.html

مینیجڈ سیکورٹی سروسز 11 جون کو اعلان کردہ این ٹی ٹی کام کی نئی انٹرپرائز کلاؤڈ سروس، انٹرپرائز کلاؤڈ کے صارفین کے لیے بطور آپشن دستیاب ہوگی۔

این ٹی ٹی کام، اکتوبر 2011ء میں اعلان کردہ اپنے گلوبل کلاؤڈ وژن کے تحت، نیٹ ورکس اور ڈیٹا سینٹرز سے ایپلی کیشنز تک کے لیے، ایک ہموار، اینڈ-ٹو-اینڈ، ون-اسٹاپ بنیاد پر، کلاؤڈ بیسڈ آئی سی ٹی سسٹمز کے لیے صارف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل آئی سی ٹی آؤٹ سورسز پیش کر رہا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے  www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن