این ٹی ٹی کام نیا انٹرپرائز کلاؤڈ جاری کرے گا

AsiaNet 49642

ٹوکیو، 11 جون/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ایشیانیٹ پاکستان۔۔

– نیٹ ورک ورچوئلائزیشن میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن  (این ٹی ٹی کام)نے 11 جون کو ڈیٹا سینٹرز میں اور ان کے درمیان موجود نیٹ ورکس کے لیے دنیا کی پہلی عالمی ہموار انٹرپرائز کلاؤڈ سروس برائے انکارپوریٹ اوپن فلو نیٹ ورک ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی کا اعلان کیا ہے، جو 29 جون کو جاری کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر یہ سروس جاپان اور ہانگ کانگ میں این ٹی ٹی کام کے ڈیٹا سینٹرز سے فراہم کی گئی ہے، جس کے بعد دسمبر میں امریکہ (دو مقامات) برطانیہ اور سنگاپور اورمارچ 2013ء میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ڈیٹا سینٹرز کی باری آئے گی۔

این ٹی ٹی کام کی نئی انفرااسٹرکچر-ایز-اے-سروس (IaaS)پیشکش، انٹرپرائز کلاؤڈ، عالمی کلاؤڈ وسائل فراہم کرتی ہے جو انٹرپرائز صارفین با آسانی کنٹرول اور اپنے آئی سی ٹی اخراجات کو آپٹمائز کرنے اور کارپوریٹ آپریشنز کی عالمی توسیع میں مدد کر سکتی ہے۔

ابھرتے ہوئے عالمی آپریشنز کے حامل کئی کثیر القومی ادارے  اپنے آئی سی ٹی نظاموں کو توسیع دینے اور اُن کی تراش خراش میں طویل وقت صرف ہونے کی وجہ سے جدوجہد کر رہے ہیں، جو مارکیٹ میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال میں اُن کے رسپانس کو سست کر سکتا ہے۔ این ٹی ٹی کام لچکدار کلاؤڈ سروس کی فراہمی سے انٹرپرائزز کو اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے جس کے ذریعے ورچوئلائزڈ سرورز اور نیٹ ورکس اور ایک موزوں کسٹمر پورٹل استعمال کرتے ہوئے سسٹم تبدیلیاں خود کار انداز میں کی جا سکتی ہیں۔

نئی انٹرپرائز کلاؤد سروس میں مندرجہ ذیل بنیادی خصوصیات شامل ہیں:

–        اس سروس کے ذریعے مفت براڈبینڈ کنکشن جو این ٹی ٹی کام میں آرک اسٹار یونیورسل ون کلاؤڈ-بیسڈ انٹرپرائز نیٹ ورک سے براہ راست ہوگا۔

–        دنیا بھر کے دیگر ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے آسان، سستا، آن ڈیمانڈ  بیک اپ جو این ٹی ٹی کام کے عالمی اور محفوظ براڈبینڈ ورچوئلائزڈ نیٹ ورکس کو استعمال کر رہا ہے، اور کلاؤڈ-بیسڈ کاروبار کو جاری رکھنے کو ممکن بنا رہا ہے۔ ورچوئلائزڈ نیٹ ورکس سے منسلک مختلف افعال آگےبڑھتے ہوئے بہتر کیے جائیں گے۔

–        صارفین کو سرور ریسورسز جیسا کہ سی پی یو، میموری اور ڈسک، اور نیٹ ورک وسائل جیسا کہ ورچوئل فائروال، ورچوئل لوڈ بیلنسر اور ورچوئلائزڈ نیٹ ورکس کا معین، تھوڑا اضافی کنٹرول فراہم کر کے آئی سی ٹی سسٹم آپٹمائزیشن کرنا۔ آئی سی ٹی اخراجات فی-منٹ سطح تک کام کے ساتھ ادائیگی کی بنیاد پر کاٹے جا سکتے ہیں۔

–        صارفین کو آئی سی ٹی ریسورسز، بمعہ ورچوئل سرورز اور نیٹ ورکس اور فی الفور بنیاد پر سیٹنگز کو تبدیل کرنے کی مجموعی سسٹم مینجمنٹ اور استعمال کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت دینے والا ایک آن لائن پورٹل۔

–        یہ سروس مارچ 2013ء تک آٹھ ممالک میں نو ڈیٹا سینٹرز میں جاری کی جائے گی۔ ہر ڈیٹا سینٹر این ٹی ٹی کام کے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہے اور نیٹ ورک ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی سے مکمل ہے، جو صارفین کو اپنے آئی سی ٹی سسٹمز پر این ٹی ٹی کام کے عالمی انفرا اسٹرکچر کے استعمال کو ممکن بنا رہی ہے۔

–        انتہا ئی قابل بھروسہ کلاؤڈ ماحول، جو سروس وسائل کے لیے 99.99 فیصد تک ضمانت شدہ دستیابی کے ساتھ ایس ایل ایز کو ممکن بنا رہا ہے۔ پیچیدہ سسٹم کنفیگوریشن کے مطابقت پذیر  جو فزیکل سرورز اور صارفین کے خصوصی اور /یا وقف شدہ آلات کو مکمل کرے۔ او ایس مینجمنٹ اور دیگر ضروریات کے لیے اضافی آؤٹ سورسنگ دستیاب ہے۔

–        ہر صارف کے خصوصی آئی سی ٹی ماحول کے مطابق مکمل حفاظتی انتظامات کے لیے کلاؤڈ-بیسڈ اور بر-مقام دونوں ماحولوں کے لیے منظم سیکورٹی سروس۔

–        کلاؤڈ -بیسڈ آپریشنز کی جانب بغیر کسی پریشانی کے ہجرت کے لیے ون-اسٹاپ سپورٹ، بشمول متعلقہ سسٹمز پر مشاورت، جو کلاؤڈ سروس ڈیولپمنٹ کے حوالے سے این ٹی ٹی کام کی وسیع معلومات اور تجربے کی بنیاد پر ہے۔

سروسز اور مفت ڈھانچوں کے بارے میں تفصیلات کے لیے www.ntt.com/bhec_e ملاحظہ کریں۔

این ٹی ٹی کام، اکتوبر 2011ء میں اعلان کردہ اپنے گلوبل کلاؤڈ وژن کے تحت، نیٹ ورکس اور ڈیٹا سینٹرز سے ایپلی کیشنز تک کے لیے، ایک ہموار، اینڈ-ٹو-اینڈ، ون-اسٹاپ بنیاد پر، کلاؤڈ بیسڈ آئی سی ٹی سسٹمز کے لیے صارف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل آئی سی ٹی آؤٹ سورسز پیش کر رہا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ