این ٹی ٹی کام فلپائن میں آئی ٹی-بی پی او صنعت کے لیے خدمات فراہم کنندہ معروف ادارے ڈی ٹی ایس آئی میں سرمایہ کاری کرے گا

AsiaNet 49411

ٹوکیو اور منیلا، 24 مئی، کیوڈو جے بی این/–

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (NTT Com) نے 24 مئی کو اعلان کیا ہے اس نے ڈائیورسیفائیڈ ٹیکنالوجی سلوشنز انٹرنیشنل (DTSI) گروپ کے ساتھ سرمایہ کاری پر بنیادی معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت این ٹی ٹی کام ڈی ٹی ایس آئی گروپ کی ہولڈنگ کمپنی فریڈم ریسورسز ہولڈنگز کارپوریشن میں 50.1 فیصد حصص حاصل کرے گا۔

ڈی ٹی ایس آئی گروپ آئی ٹی-بی پی او آپریٹرز کے لیے سسٹمز بنانے اور سروسز فراہم کرنے کا مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے، جو فلپائن میں اس وقت چلنے والے کانٹیکٹ سینٹرز کی 60 فیصد نشستوں کا ذمہ دار ہے۔ ساتھ ڈی ٹی ایس آئی گروپ کمپنی اینتھم انکارپوریٹڈ فلپائن میں آئی ٹی-بی پی او کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند اداروں کے لیے کانٹیکٹ سینٹر پلیٹ فارمز بنانے اور کرائے پر دینے کے کاروبار میں اضافے کی پیش بینی کر رہا ہے۔

معاہدے کے تحت این ٹی ٹی کام ڈی ٹی ایس آئی گروپ کے ساتھ آپریشنل توانائیوں کے ذریعے فلپائن میں اپنی کانٹیکٹ سینٹر صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی امید رکھتا ہے ، جس میں اپنے متعلقہ صارفی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

فلپائن میں بی پی او سیلز آمدنی 2011ء میں 11 ارب امریکی ڈالرز کے مقابلے میں 24 فیصد بڑھی ہے جو ملک کے کل جی ڈی پی کے 5 فیصد کی ذمہ دار ہے۔ کانٹیکٹ سینٹر صنعت خاص طور پر متحرک ہے، جو 7.4 ارب ڈالرز آمدنی تخلیق کر رہی ہے، جو دنیا میں کسی بھی ملک سے زیادہ ہے، حتیٰ کہ بھارت سے بھی۔ فلپائن بینکاری، انشورنس، توانائی ، انجینئرنگ اور دیگر صنعتوں میں عالمی مشترکہ سروسز کے لیے ایک مرکز بن رہا ہے۔

عالمی ادارے فلپائن میں رواں انگریزی بولنے والوں کی کثرت اور حکومت کی جانب سے پیش کردہ فوائد کے باعث تیزی سے اس جانب مبذول ہو رہے ہیں۔

ڈی ٹی ایس آئی گروپ کے بارے میں

ڈی ٹی ایس آئی گروپ فورچیون 1000اداروں کا بھروسہ مند شراکت دار ہے، جو صارفین کے لیے قدر تخلیق کرنے والی جدید کمیونی کیشنز سروسز، جدید کاروباری تنصیبات اور صورتحال کو بدل کر رکھ دینے والی ٹیکنالوجی سروسز پیش کر رہا ہے۔ گروپ 15 سے زائد سالوں میں تیزی سے بدلتے ہوئے کمیونی کیشنز بنیادی ڈھانچے، تنصیبات کے ڈیزائن اور تعمیر میں جدت، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ارتقائی مراحل سے گزرا جو فراہم کنندگان اور صارفین کے ساتھ تعلقات بنانے کے نئے طریقے فراہم کرتے ہیں۔

اہم ادارے: ڈائیورسیفائیڈ ٹیکنالوجی سلوشنز انٹرنیشنل (DTSI) گروپ

ایک معروف سسٹمز انٹیگریٹر جومستقل کاروباری کمیونی کیشنز سسٹمز، انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز اور ہوسٹڈ،مینیجڈ اور مسئلے کی بنیاد پر کانٹیکٹ سینٹر سرو‎سز پیش کرتا ہے ۔

اینتھم

اداروں، کانٹیکٹ سینٹرز اور بی پی او کمپنیوں کو منظم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور منظم تنصیبات اور ہوسٹڈ کمیونی کیشنز سروسز فراہم کر رہا ہے۔

صدر دفتر: 39/F، پی بی کام ٹاور، 6795 ایالا ایونیو، مکاتی سٹی 1228، فلپائن

قائم شدہ: 1997ء (ڈی ٹی ایس آئی گروپ)

صدر اور سی ای او: میگو سی گارسیا

گروپ مقامات: فلپائن (منیلا اور سیبو) اور امریکہ (لاس اینجلس، فینکس، سالٹ لیک سٹی اور شکاگو)

گروپ ملازمین: تقریباً 200

مجموعی فروخت: تقریباً 3.9 ارب ین (مالی سال اختتام شدہ دسمبر 2011ء)

مزید معلومات: www.dtsigroup.com

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ڈائیورسیفائیڈ ٹیکنالوجی سلوشنز انٹرنیشنل گروپ

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

توموہیکو کانو یا کین ایراکی،

کارپوریٹ پلاننگ

ٹیلی فون: +81-3-6700-4601

ای میل: global-cp@ntt.com؛

فلپائن میں رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

کیٹ جیمی اسلان،

میڈیا ریلیشنز ایسوسی ایٹ،

ٹیم ایشیا،

ٹیلی فون: +63-2-7573500 لوکیشن 334،

موبائل: +63-9178813723،

ای میل: kmislan@teamasia.com

مزید معلومات کے لیے: www.dtsigroup.com