این ٹی ٹی کام اور بگ عالمی انٹرنیٹ رسائی فراہم کریں گے، برونائی حکومت کی جانب سے بہتر عالمی کنکشنز کے لیے پہلے شراکت دار کی حیثيت سے این ٹی ٹی کام کا انتخاب

AsiaNet 49394

ٹوکیو، 21 مئی  2012ء/کیوڈو جے بی این –ایشیانیٹ/–

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (NTT Com) نے 21 مئی کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 19 مئی کو برونائی میں حکومت وار ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنیوں کے مشترکہ منصوبے برونائی انٹرنیشنل گیٹ وے (BIG) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جو مقامی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) کو این ٹی ٹی کام کے ٹائیر-1 عالمی آئی پی نیٹ ورک کے ذریعے دہری آئی پی وی 4/ آئی پی وی 6 عالمی رسائی فراہم کرنے میں تعاون کے لیے ہے۔

این ٹی ٹی کام کے ٹائیر-1 نیٹ ورک کے ساتھ براہ راست کنکشنز بگ کے مقامی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ نتیجہ آئی ایس پیز صارفین کو آئی پی وی 6 صلاحیت تک اعلیٰ کارکردگی، کم-خفیہ، سستی عالمی رسائی فراہم کرنے کے لیے انتہائی قابل بھروسہ عالمی بنیادی ڈھانچے کی صورت میں نکلے گا۔

بگ عالمی ٹیلی کام کیریئرز کے ساتھ اتصال کے لیے مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ چلاتا ہے۔ برونائی اور پڑوسی ممالک کے ملحقہ خطوں میں ایک بین الاقوامی انٹرنیٹ گیٹ وے (IIG) برائے آئی ایس پیز بنانے کے لیے اس نے این ٹی ٹی کام کا پہلے شراکت دار کی حیثیت سے انتخاب کیا ۔ متعدد مقامی آئی پیز پہلے ہی جداگانہ حیثیت سے عالمی آئی ایس پیز سے منسلک ہیں، لیکن آئی آئی جی زیادہ موثریت کے لیے کنکشنز کو یکجا کرے گا۔

یہ شراکت این ٹی ٹی کام کی جنوب مشرقی ایشیا میں عالمی انٹرنیٹ سروس کو توسیع بخشتی ہے، جو اس سے قبل گزشتہ سال ویت نام اور گزشتہ فروری میں لاؤس میں ایسی ہی شراکت داریاں کر چکا ہے۔ این ٹی ٹی کام کی نظریں ایشیا بھر میں حکومتی ایجنسیوں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ایشیا بھر میں انٹرنیٹ رسائی اور آئی سی ٹی ماحول کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) ماحول کو مکمل کرنے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کا سہارا حاصل ہے جن میں آئی پی وی 4/آئی پی وی 6 گلوبل ٹائیر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 150 سے زائد ممالک اور 120 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو تقویت بخشتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید معلومات: http://www.ntt.com/index-e.html

www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

(محترم) سوتومو کوکاجی یا (محترم) ماساشی میورا،

نیٹ ورک سروسز،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ٹیلی فون: +81-3-6700-9105

ای میل: gin-marcom-gl@ntt.com