این ٹی ٹی کمیونی کیشنزنے سنگاپور اور ملائیشیا میں نئے ڈیٹا سینٹرز کا آغاز کر دیا

AsiaNet 49148

سنگاپور، 27 اپریل/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/–

– بھرپور قوت، کم پوشیدہ نیٹ ورکس اور آئی پی وی 6 کے لیے تیار بنیادی ڈھانچہ پیش –

آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 27 اپریل کو اپنے سنگاپور سیرانگون ڈیٹا سینٹر اور ملائیشیا سائبرجایا 3 ڈیٹا سینٹر کے باضابطہ افتتاح کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سے آخر الذکر  مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ انٹرپرائزز کو خدمات فراہم کرے گا جنہیں اپنے نجی کلاؤڈز کے لیے بھرپور قوت، کم پوشیدہ نیٹ ورکس اور مستحکم محفوظ بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوتی ہے۔

دو تنصیبات، جو جاپان سے باہر این ٹی ٹی کام کے خود ڈیزائن و تیار شدہ پہلے ڈیٹا سینٹرز ہیں، ادارے کی سنگاپور میں چوتھی اور ملائیشیا میں تیسری اس طرح کی تنصیب ہیں۔ یہ این ٹی ٹی کام کی تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ایشیا بحر الکاہل خطے میں جاری توسیع کو کلیدی استحکام فراہم کریں گے، جہاں ادارہ پہلے ہی 13 ممالک میں ڈیٹا سینٹرز چلا رہاہے۔

سنگاپور سیرانگون ڈیٹا سینٹر شمال مشرقی سنگاپور میں واقع ہے۔ ٹائیر III+ڈیٹا سینٹر کو-لوکیشن، کلاؤڈ سروسز، این ٹی ٹی کام کی عالمی نیٹ ورک سروسز اور دیگر متعلقہ خدمات  پیش کرتا ہے۔ کلیدی خصوصیات مالیاتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات کے اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بالخصوص تیار کی گئی ہیں۔ ڈیٹاسینٹر ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس (ASE) سے براہ راست جڑا ہوا ہے، جو این ٹی ٹی کام کی نئی زیر آب کیبل ہے جو سنگاپور اور جاپان سمیت دیگر ایشیائی مقامات کے درمیان تیز رفتار، انتہائی قابل بھروسہ نیٹ ورک ماحول بناتی ہے۔ تنصیب 2500 ریکس کی حامل ہے جس میں کل سرور روم رقبہ 5 ہزار مربع میٹر ہے۔ تنصیب میں تقریباً 12.4 ملین جاپانی ین (تقریباً 190 ملین سنگاپوری ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

جاپان کی کثير القومی میڈ-ٹیک کمپنی اور اپنی آپٹکس ٹیکنالوجیز میں جدید و درست ترین مصنوعات کے معروف فراہم کنندہ HOYA کے سی آئی او یوشیو چیکایاسو نے کہا کہ “HOYA نے ادارے کے عالمی شیئرڈ آئی سی ٹی پلیٹ فارم کے ایشیائی مرکز کی حیثيت سے کام کے لیے سنگاپور سیرانگون ڈیٹاسینٹر کے انتہائی قابل بھروسہ و لچکدار نیٹ ورک ماحول کا انتخاب کیا ہے۔ این ٹی ٹی کام ہمیں اپنے عالمی آپریشنز کو توسیع دینے میں مدد کے لیے بہترین شراکت دار ہے کیونکہ یہ نیٹ ورکس اور ڈیٹا سینٹرز سے کلاؤڈز اور ایپلی کیشنز پر مکمل آئی سی ٹی سروسز پیش کرتا ہے، جو سب ہموار، اینڈ-ٹو-اینڈ اور ون-اسٹاپ بنیاد پر ہیں۔”

سنگاپور اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے انفوکومز و میڈیا جیسن گوہ نے کہا کہ “ہم جاپان سے باہر اپنا پہلا خود ڈیزائن کردہ اور ماحول دوست ڈیٹا سینٹر بنانے کے لیے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے سنگاپور کے انتخاب کے فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کا جدید ترین ڈیٹاسینٹر انفوکومز ایکوسسٹم کی قوت میں اضافہ کرے گا اور عالمی ڈیٹا مینجمنٹ مرکز کی حیثیت سے سنگاپور کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز سنگاپور کے آئی ٹی ڈھانچے اور مارکیٹ کنیکٹیوٹی کے ساتھ ساتھ ہمارے کاروبار -دوست ماحول کو تقویت بخشنے کے قابل ہوگا تاکہ خطے اور عالمی سطح دونوں پر اپنے صارفین کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔”

انفوکوم ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف سنگاپور (IDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب رونی ٹے، جو سیرانگون ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں اعزازی مہمان بھی تھے،  نے کہا کہ “میں خطے کے لیے اس اہم و اعلیٰ کارکردگی کے حامل ڈیٹا سینٹر کے لیے این ٹی ٹی کام کی جانب سے سنگاپور کے انتخاب پر خوش ہوں۔ یہ کاروبار کے لیے ضروری آئی ٹی سروسز اور صلاحیتوں کے لیے عالمی قابل بھروسہ مرکز کی حیثیت سے سنگاپور کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ میری نظریں انفوکوم کے بنیادی ڈھانچے، ڈیٹا سینٹر گنجائش اور اپنے آپریشنز کو پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی اداروں کی بڑے پیمانے پر موجودگی سے این ٹی ٹی کام کے فائدہ اٹھانے ، اور ساتھ ساتھ اگلی نسل کے آئی سی ٹی حلوں کی تیاری میں ہمارے انفوکوم مقامی اداروں کے ساتھ تعاون پر بھی مرکوز ہیں۔”

سنگاپور سیرانگون ڈیٹا سینٹر فروری کے آخر سے مکمل آپریشنل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.sg.ntt.com/en/business/data-center-services/singapore-serangoon-data-center.html۔

دوسری تنصیب، ملائیشیا سائبرجایا 3 ڈیٹا سینٹر، نے اپنے کام کا آغاز 26 اپریل کو کیا۔ یہ ملائیشیا میں بجلی کے کم نرخوں اور مستحکم بنیادی ڈھانچے کے باعث ریموٹ بیک-اپ اور آف شور کی حیثیت سے بہترین ہے۔ این ٹی ٹی کام کی حامل عمارت صارفین کو آن-سائٹ آفس جگہ پیش کرے گی۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.my.ntt.com/en/products-services/data-center-services۔

مزید معلومات: www.ntt.com/index-e.html

www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

این ٹی ٹی سنگاپور،

فوئبے فونگ،

ٹیلی فون: +65-6231-4326،

Phoebe.fong@ntt.com؛

ٹیکسٹ 100 سنگاپور،

جولیان چاؤ،

ٹیلی فون: +65-6603-9025،

Julian.chow@text100.com.sg