این ٹی ٹی کام نے انڈونیشیا میں اپنا فائبر-آپٹک نیٹ ورک جاری کردیا

AsiaNet 48547

ٹوکیو، 5 مارچ/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے پی ٹی این ٹی ٹی انڈونیشیا نے 5 مارچ کو جکارتہ کے قریب ایسٹ جکارتہ انڈسٹریل پارک (ای جے آئی پی انڈسٹریل پارک پلاٹ 3 اے، کیکا رینک سیلاتان، بیکاسی 17550) میں اپنی فائبر-آپٹک سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سروس، جو این ٹی ٹی انڈونیشیا کے بنائے اور سنبھالے گئے فائبر-آپٹک نیٹ ورک کو استعمال کرتی ہے، صنعتی پارک میں موجود کثیر القومی صارفین کو اعلیٰ معیار اور وسیع گنجائش کی حامل فائبر-آپٹک رسائی لائنوں کے استعمال اور این ٹی ٹی انڈونیشیا کے قریبی ترین مقامِ موجودگی کے ذریعے اپنے عالمی دفاتر یا عالمی کلاؤڈ پلیٹ فارمز سے منسلک کرے گا۔

ترقی کی منازل طے کرتا ہوا این ٹی ٹی انڈونیشیا ملک میں اضافی مقامات پر فائبر-آپٹک نیٹ ورکس بنانے، چلانے اور انہیں سنبھالنے کے امکانات رکھتا ہے، جن میں صنعتی پارک اور دفتری عمارات شامل ہیں۔ قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار کی نیٹ ورک سروسز کی طلب بڑھ رہی ہے کیونکہ انڈونیشیا میں (کثیر القومی) ادارے اپنی عالمی توسیع کو سہارا دینے کے لیے ڈیٹا نیٹ ورک اور کلاؤڈ سروسز کا بڑھتا ہوا استعمال کر رہے ہیں۔

این ٹی ٹی انڈونیشیا کے ایک مقامی ماتحت ادارے پی ٹی تیراساسیہ سیجاہتارا نے دسمبر 2011ء میں “لوکل فکسڈ نیٹ ورک وِد کیبل بیسس اینڈ پیکٹ سوئچڈ” اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔ اس اجازت نامے کو حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی ٹیلی مواصلات فراہم کنندہ کی حیثیت سے این ٹی ٹی انڈونیشیا اب اپنی فائبر-آپٹک رسائی لائنوں کو استعمال کرتے ہوئے اینڈ-ٹو-اینڈ نیٹ ورک سروسز پیش کرنے کے قابل ہے۔

ایک فائبر-آپٹک نیٹ ورک جاری کرتے ہوئے این ٹی ٹی انڈونیشیا کی نظریں اب اپنے بل بوتے پر صارفین کو زبردست اضافہ شدہ نیٹ ورک سروسز فراہم کرنے  اور ساتھ ساتھ انڈونیشیا کی ٹیلی مواصلات کمپنیوں کے ساتھ مقامی نیٹ ورکس کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کو جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔ انڈونیشیا میں کام کرنے والے کثیر القومی اداروں کو این ٹی ٹی انڈونیشیا کےحلوں سے زبردست فائدہ ہوگا جو اعلیٰ معیار، بڑی گنجائش کے مقامی نیٹ ورک کو خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی سی ٹی خدمات کی وسیع ورائٹی کے حامل ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کے انفارمیشن او کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) ماحول کو مکمل کرنے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کا سہارا حاصل ہے جن میں آئی پی وی 4/آئی پی وی 6 گلوبل ٹائیر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 150 ممالک اور 120 سے زائد محفوظ ڈیٹا سینٹرز پر رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو تقویت بخشتے ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید معلومات:

http://www.ntt.com/index-e.html

www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن