این ٹی ٹی کام آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) کلاؤڈ-بیسڈ نیٹ ورک سروسز کے صارفی انتظام کو بہتر بنائے گا

AsiaNet 48454

ٹوکیو، 23 فروری/کیوڈو جے بی این – ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 23 فروری کو اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ سے ادارے کے آسانی سے پیش کیے جانے والے، انتہائی قابل  تبدیل، کلاؤڈ-بیسڈ انٹرپرائز نیٹ ورک, جسے آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) کہا جاتا ہے، کے واحد و جامع عالمی اہتمام کے لیے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کسٹمر پورٹل کو چلانے کا آغاز کرے گا۔ رواں ماہ این ٹی ٹی کام اپنے لائٹ گریڈ پلان کو بھی اپ گریڈ کرے گا جو ایسے چھوٹے دفاتر اور انجمنوں کے لیے موزوں ہے جو اپنے آپریشنز کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مدد کے لیے آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) نیٹ ورک سروسز استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کسٹمر پورٹل ایک مفت آن لائن پورٹل ہے جس تک صارفین آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) کے نیٹ ورک اہتمام، بشمول نفاذ، دیکھ بھال اور عمومی معلومات کے بندوبست کے لیے رسائی حاصل کریں گے۔ اس سے قبل یہ معاملات علیحدہ علیحدہ سنبھالے جاتے ہیں، لیکن یا پورٹل باسہولت ون-اسٹاپ عالمی رسائی کو ممکن بنائے گا۔

پورٹل تمام بنیادی خدماتی مقادرمقداروں، جیسا کہ سرکٹ نمبرز،تنصیب کے مقامات، تواریخ حتیٰ کہ  سسٹم کی ناکامی کی صورت میں آغاز-تا-اختتام تک انتظام کے واحد کنٹرول میں مدد دے گا۔ اسے سادہ واحد سائن-اونز کے لیے ٹریفک رپورٹوں سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی اور جاپانی دونوں زبانوں میں انٹرفیس موجود ہیں اور وقت کے ڈسپلے کو مقامی وقت کے مطابق مقرر کیا جا سکتا ہے۔ آگے کی جانب دیکھتے ہوئے این ٹی ٹی کام اضافی سہولیات متعارف کروانے کی توقع رکھتا ہے، جیسا کہ سسٹم ناکامی سپورٹ اور آن لائن ایپلی کیشن کے لیے آن لائن تحفظ۔

23 فروری کو اعلان کردہ اپ گریڈ شدہ لائٹ گریڈ پلان آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) کے عالمی صارفین کو عام انٹرنیٹ اور ڈی ایس ایل سرکٹ کے ذریعے 159 ممالک میں ارزاں بہترین رسائی دیتا ہے۔ خدمات دنیا بھر میں سروس مینیجڈ نیٹ ورکس، سیکوری اور کلاؤڈ سروسز  فراہم کرنے کا جامع تجربہ رکھنے والے ادارے ورٹیلا کے ساتھ تعاون کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ سروس میں مقامی آئی ایس پیز کے ساتھ بندوبست کرنا اور یونیورسل ون ٹرمینلز کی فراہمی شامل ہیں جو صارفین کو نیٹ ورک راؤٹرز تیار کرنے کے بوجھ سے بچنے میں مدد دے گا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اداروں کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) کے بہتر استعمال کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، تحفظ اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہے جس میں آئی پی وی4/آئی پی وی 6 سطح-1 کا آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہیں جو 150 سے زائد ممالک اور 120 سے زائد محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں کے عالمی وسائل کو قوت بخشتی ہیں جن میں ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید معلومات:

http://www.ntt.com/index-e.html

www.twitter.com/nttcom

www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن