کیش اسٹور آسٹریلیا ہولڈنگز انکارپوریٹڈ نے 31 دسمبر 2011ء کو مکمل ہونے والے دورانیے کے لیے دوسرے سہ ماہی نتائج پیش کر دیے

AsiaNet 48395

ایڈمنٹن، البرٹا/کینیڈا، 16 فروری 2012ء/سی این ڈبلیو-ایشیانیٹ/

کیش اسٹور آسٹریلیا ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (“کیش اسٹور آسٹریلیا”) (ٹی ایس ایکس وی: AUC) نے آج 31 دسمبر 2011ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی و ششماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری سہ ماہی کی جھلکیاں (اس خبری اعلامیہ کے آخر میں نتائج کا ایک جدول دیکھا جا سکتا ہے):

– آمدنی 28.7 فیصد اضافے کے ساتھ 5.0 ملین ڈالرز، جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 3.9 ملین ڈالرز تھی ۔

– خالص خسارہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے (1.6ملین ڈالرز) سے کم ہو کر (1.5 ملین ڈالرز) رہا۔

– برانچ آپریٹنگ خسارہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے (265,000 ڈالرز) سے کم ہو کر (186,000 ڈالرز) ہوگیا۔

– تحلیل شدہ خسارہ فی حصص (0.09 ڈالرز) رہا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے (0.10 ڈالرز) سے کم ہے۔

– مالی سال 2011ء کی دوسری سہ ماہی کےآغاز کے بعد کھلنے والے 62 نئے مقامات کے لیے یکساں شاخ کی آمدنی 21.5 فیصد اضافے کے ساتھ 67,600 ڈالرز رہی جوگزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں 55,600 ڈالرز تھی۔

– منفی EBITDA گزشتہ سال کے اسی عرصے میں (1.4 ملین ڈالرز) سے گھٹ کر (1.3 ارب ڈالرز) رہا۔

– جائیداد اور سازوسامان کا غیر نقدی نقصان  149,000 ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 248,000 ڈالرز تھا۔

31 دسمبر 2011ء کو ختم ہونے والی ششماہی کی جھلکیاں

– آمدنی 31.7 فیصد اضافے کے ساتھ 9.7 ملین تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 7.3 ملین ڈالرز تھی۔

– خالص خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے (2.7 ملین ڈالرز) کے مقابلے میں (3.0 ملین ڈالرز) رہا۔

– برانچ آپریٹنگ خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے (659,000 ڈالرز) سے گھٹ کر (332,000 ڈالرز) رہا۔

– تحلیل شدہ خسارہ فی حصص (0.18 ڈالرز) رہا، جو گزشتہ سال کے عرصے میں (0.16 ڈالرز) فی حصص رہا تھا۔

– مالی سال 2011ء کی پہلی سہ ماہی کے آغاز کے بعد کھلنے والے 60 مقامات کی یکساں برانچ آمدنی 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 65,500 ڈالرز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 64,500 ڈالرز تھی۔

– منفی EBITDA (2.5)  ارب ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں (2.2 ملین ڈالرز) سے زیادہ ہے۔

– جائیداد اور سازوسامان کا غیر نقدی نقصان  450,000 ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کی اسی عرصے میں 279,000 ڈالرز تھا۔

بورڈ کے چیئرمین گورڈن ریکڈیل نے کہا: “کیش اسٹور آسٹریلیا کی آمدنی میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں خالص نقصان میں بھی کمی آئی۔ انتظامیہ کام کی ایک جامع نظرثانی کا آغاز کر چکی ہے جس میں انفرادی شاخوں کی کارکردگی کا جائزہ اور جمع کرنے کے طریقہ کاراور ضمانتوں کے عمل کی جامع نظر ثانی شامل ہے۔ اس عرصے میں کسی نئی شاخ کے کھولنے پر غور نہیں کیا جائے گا اور ضمانت پر منجمد یا بند کرنے کا کام کیا جائے گا۔ کیش اسٹور آسٹریلیا ایک ابتدائی مرحلے کا کاروبار ہے۔ ہمیں بدستوریقین ہے کہ منافع بخش کاروبار جاری رکھنے کے لیے ہماری مصنوعات اور خدمات کےلیے صارفین طلب کافی ہے اور انتظامیہ کی توجہ بدستور منافع حاصل کرنے کی صلاحیت کو باضابطہ انداز دینے پر مرکوز ہیں۔”

کیش اسٹور آسٹریلیا کے بارے میں

کیش اسٹور آسٹریلیاٹی ایس ایکس وینچر ایکسچینج (ٹی ایس ایکس وی:AUC) میں عوامی سطح پر تجارت کرنے والا آسٹریلیا میں واحد پے ڈے ایڈوانس بروکر ہے۔ کیش اسٹور آسٹریلیا وکٹوریہ، کوئنزلینڈ، تسمانیہ، ناردرن ٹیریٹری، اور نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستوں میں “دی کیش اسٹور” کے جھنڈے تلے 81 پے ڈے ایڈوانس شاخیں چلاتا ہے۔

کیش اسٹور آسٹریلیا ایک بروکر کی حیثیت سے کام کرتا ہے تاکہ آمدنی حاصل کرنے والے صارفین کو پے ڈے ایڈوانس سروسز دے سکےجو روایتی مالیاتی اداروں میں سے حاصل کرنے کے قابل نہیں۔

خلاصہ مالیاتی معلومات

سہ ماہی اختتام

مجموعی نتائج

(کینیڈین ڈالرز میں)

31 دسمبر

2011ء

31 دسمبر

2010ء

شاخوں کی تعداد

81

77

آمدنی

بروکریج

4,476,714 ڈالرز

3,568,289 ڈالرز

دیگر آمدنی

493,275

293,415

4,969,989

3,861,704

برانچ اخراجات

تنخواہیں و سہولیات

2,424,900

1,958,542

برقرار رکھنے کی ادائیگی

1,249,920

760,302

کرایہ

652,180

549,911

فروخت، عام اور انتظامی

510,474

464,255

اشتہارات اور فروغ

165,252

242,099

جائیداد و سازوسامان کا نقصان

153,312

151,443

5,156,038

4,126,552

برانچ آپریٹنگ نقصان

(186,049)

(264,848)

علاقائی اخراجات

398,803

187,093

کارپوریٹ اخراجات

785,961

934,041

دیگر نقصان اور انتقال اراضی

12,002

15,984

جائیداد اور سازوسامان کا نقصان

148,797

247,930

غیر ملکی زر مبادلہ نقصان (فائدہ)

(49,104)

(41,376)

EBITDA (x)

(1,252,210)

(1,372,763)

خالص نقصان

 (1,482,508)ڈالرز

(1,608,520) ڈالرز

بقیہ حصص کے بوجھل اوسط کی تعداد – بنیادی

16,425,981

16,425,981

بنیادی و تحلیل شدہ نقصان فی حصص

خالص نقصان

(0.09) ڈالرز

(0.10) ڈالرز

مجموعی میزانیہ شیٹ معلومات

ورکنگ کیپٹل

(8,140,567) ڈالرز

(4,274,699) ڈالرز

کل اثاثہ جات

3,517,981

5,318,506

کل طویل المیعاد قرضہ جات

177,188

204,754

کل قرضہ جات

9,743,258

6,522,548

حصص یافتگان کی ایکوئٹی

(6,225,277) ڈالرز

(1,204,042) ڈالرز

ششماہی اختتام

مجموعی نتائج

(کینیڈین ڈالرز میں)

31 دسمبر

2011ء

31 دسمبر

2010ء

شاخوں کی تعداد

81

77

آمدنی

بروکریج

8,641,387 ڈالرز

6,917,567 ڈالرز

دیگر آمدنی

1,024,432

422,273

9,665,819

7,339,840

برانچ اخراجات

تنخواہیں و سہولیات

4,791,895

3,642,208

برقرار رکھنے کی ادائیگی

2,296,813

1,733,509

کرایہ

1,297,082

1,002,398

فروخت، عام اور انتظامی

1,015,735

845,730

اشتہارات اور فروغ

272,972

501,099

جائیداد و سازوسامان کا نقصان

323,408

274,144

9,997,905

7,999,088

برانچ آپریٹنگ نقصان

(332,086)

(659,248)

علاقائی اخراجات

742,458

360,611

کارپوریٹ اخراجات

785,417

1,614,724

دیگر نقصان اور انتقال اراضی

27,678

28,440

جائیداد اور سازوسامان کا نقصان

449,591

279,071

غیر ملکی زر مبادلہ نقصان (فائدہ)

12,041

(266,425)

EBITDA (x)

(2,544,550)

(2,242,192)

خالص نقصان

(3,022,271)

(2,675,669)

بقیہ حصص کے بوجھل اوسط کی تعداد – بنیادی

16,425,981

16,425,597

بنیادی و تحلیل شدہ نقصان فی حصص

خالص نقصان

(0.18) ڈالرز

(0.16) ڈالرز

مجموعی میزانیہ شیٹ معلومات

ورکنگ کیپٹل

(8,140,567) ڈالرز

(4,274,699) ڈالرز

کل اثاثہ جات

3,517,981

5,318,506

کل طویل المیعاد قرضہ جات

177,188

204,754

کل قرضہ جات

9,743,258

6,522,548

حصص یافتگان کی ایکوئٹی

(6,225,277) ڈالرز

(1,204,042) ڈالرز

* EBITDA – آمدنی قبل از سود، آمدنی محصول، ذخیرہ جاتی بنیاد پر تلافی، جائیداد و سازوسامان کی فرسودگی اورغیر محسوس اثاثہ جات کی منتقلی ۔

مستقبل کے حوالے سے معلومات

یہ خبری اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے معلومات” کا حامل ہے جن پر کینیڈا کے سیکورٹیز قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے معلومات میں ہمارے مقاصد، حکمت عملیوں، کام اور مالیاتی نتائج کے حوالے سے معلومات شامل ہیں لیکن یہ صرف انہی تک محدود نہیں۔ عموماً مستقبل کے حوالے سے معلومات کو مستقبل کے بارے میں کسی اصطلاح سے پہچانا جا سکتا ہے جیسا کہ “منصوبہ”، “توقع “، یا “توقع نہ کرنا”، “ممکن”، “میزانیہ”، “طے شدہ”، “تخمینہ”، “پیش بینی”، “ارادہ”، “متوقع”، یا “متوقع نہ ہونا”، یا “ماننا” اور اسی سے ملتے جلتے الفاظ یا جملوں یا حالتوں سے پہچانا جا سکتا ہے، جو واقعات اور نتائج کے حوالے سے “ممکن ہے”، “سکتا”، “ہوگا”، “ممکنہ”، “یا “حاصل کیا جائے گا، “پیش آنا” جیسے الفاظ کے حامل ہوں۔ مستقبل کے حوالے سے معلومات معلوم و نامعلوم خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عوامل کی حامل ہے جو کیش اسٹور آسٹریلیا کے حقیقی نتائج، سرگرمی کی سطح، کارکردگی اور کامیابیوں کو مستقبل کے حوالے سے ایسی معلومات میں بیان کردہ نتائج سے قطعاً مختلف کر سکتی ہے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات میں موجود تمام مفروضے موجودہ کاروباری صورتحال کے حوالے سے انتظامیہ کی معلومات اور مستقبل کے کاروبار کے حوالے سے کاروباری صورتحال اور رحجانات پر مبنی ہوتی ہے۔ گو کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے بیانات دینے کے لیے اِس وقت یہ مفروضے بالکل معقول ہیں اور ہم نے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج کو تبدیل کرنے اور حقیقی نتائج پر اثرانداز ہونے والے اہم عوامل کو ظاہر کرنےکے لیے مستقل دستاویز جاری کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن ایسے عوامل بھی ہو سکتے ہیں جو نتائج کو توقعات،اندازوں اور ارادوں کے برخلاف کر سکتے ہیں ، جن میں بغیر کسی تحدید کے شامل ہیں، ہمارے پے ڈے لون بزنس میں مستقبل سرمایہ کاری کی ہماری صلاحیت کے حوالے سے عوامل اور ذمہ داریاں، صارف نادہندگیوں کی شرح، فریق ثالث قرض خواہوں سے تعلقات اور ان کو ادائیگی، ہماری مصنوعات کی طلب، ساتھ ساتھ ہمارے کام کرنے کے اخراجات کا ڈھانچہ اور صارفین کی تحفظ کے موجودہ قوانین۔ اس امر کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ یہ معلومات درست ثابت ہوگی، کیونکہ حقیقی نتائج اور مستقبل کے واقعات اس طرح کی معلومات میں شامل ممکنہ نتائج کو مادی طور پر مختلف کر سکتے ہیں۔ چنانچہ، قارئین کو مستقبل کے حوالے سے معلومات پر بے جا بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہم مستقبل کے حوال ےسے کسی بھی معلومات کو تازہ تر کرنے کی ضرورت نہیں لیتے، سوائے اس کے کہ وہ متعلقہ سیکورٹیز قوانین کے تحت ضروری ہوں۔

نہ ہی ٹی ایس ایکس وینچر ایکسچینج  اور نہ ہی اس کے ریگولیشن سروس فراہم کنندہ (کیونکہ یہ شرط ٹی ایس ایکس وینچر ایکسچینج کی پالیسیوں میں طے شدہ ہے) اس اعلامیہ کی موزونیت اور درستگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ذریعہ: دی کیش اسٹور آسٹریلیا ہولڈنگز انکارپوریٹڈ

رابطہ: ایڈورڈز میک کلیلینڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر

(905) 632-7594؛ ای میل: ed.mcclelland@cashstore.com.au

یا

نینسی بلینڈ، چیف فنانشل آفیسر

(780) 732-5683؛ ای میل: nancy.bland@csfinancial.ca

(AUC.)a