لیجنڈز 10 نے دنیا بھر میں پیلے کی نمائندگی کے خصوصی حقوق حاصل کر لیے

AsiaNet 48274

نیو یارک، 8 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آج اعلان کیا گیا ہے کہ 40 سالوں میں پہلی بار عظیم فٹ بال لیجنڈ پیلے تک رسائی کے خواہشمند اسپانسرز، برانڈ مینیجرز اور دیگر ادارے اب واحد ایجنسی کے ذریعے ایسا کر پائیں گے۔ نو تشکیل شدہ لیجنڈز 10 ایل ایل سی (“لیجنڈز 10”)پیلے کو دنیا بھر میں پیش کرنے کے لیے اختیار یافتہ خصوصی ایجنسی ہوگی جو تمام نئی برانڈنگ،توثیق و تصدیق اور مصنوعات کی لائسنسنگ کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ ان کے ظہور کے لیے بھی کام کرے گی۔ تین مرتبہ کے عالمی کپ فاتح اور میدان میں اور اس سے باہر شہرت یافتہ زندگی کے عظیم ورثے کو قبول کرنے اور دوام بخشنے کے لیے واحد نظریے کے ساتھ اب لیجنڈز 10 پیلے کے حقوق ملکیت دانش کی مارکیٹنگ اور انتظام سنبھالے گا۔

لیجنڈز 10 کے ترجمان ٹیری بائرن نے کہا کہ “حقوق و نمائندگی کے اس تحفظ کے لیے یہ وقت بہت اہم ہےاگلے چار سالوں میں دنیا کے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹس– 2013ء فیفا کنفیڈریشنز کپ، 2014ء فیفا ورلڈ کپ اور 2016ء کے سرمائی اولمپکس – پیلے کے پیارے آبائی وطن برازیل میں ہوں گے (جہاں ان کو قومی خزانہ بھی قرار دیا جا چکا ہے)۔ اس اہم وقت میں برازیل کے سب سے عظیم اسپورٹس اسٹار اور خیر سگالی سفیر کے ساتھ کام کرنا اور منسلک ہونا سودمند ہوگا، اور ہمیں خوشی ہے کہ لیجنڈز 10 کو ان کوششوں کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔”

لیجنڈز 10 لاس اینجلس اور نیو یارک سے کام کرے گا جبکہ ابتدائی منصوبے پہلے ہی جاری ہیں، جن میں پیلے کے برانڈ امیج کی نئے تقاضوں کے مطابق تشکیل نو اور باضابطہ سوشل میڈیا اجرا شامل ہیں۔ لیجنڈز 10 پیلے کے لیے دستیاب مواقع کو مرکزیت اور بڑھاوا دے گا – جیسا کہ کلائنٹس اور اسپانسرز کی فراہمی بمعہ مکمل برانڈ سنرجی، نرخ-اول سروس اور جدید عملدرآمد۔

پیلے کہتے ہیں کہ “یہ میری زندگی اور میرے کیریئر کا ایک یادگار مرحلہ ہے۔ مجھے لیجنڈز 10 پر مکمل بھروسہ ہے، کہ وہ آج بھی اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی میرے ورثےکی حفاظت کریں گے۔ میرا ہدف لوگوں کو متحرک اور متاثر کرنا ہے، اور ساتھ ساتھ متعدد سماجی کاموں کے ذریعے دنیا کے لیے مثبت حصہ ڈالنا ہے۔ میں خدا سے مدد طلب کرتا ہوں کہ میں خود پر یقین رکھنے والے افراد کو کبھی مایوس نہ کروں۔ لیجنڈز 10 میرے وژن کو مکمل طور پر سمجھتا ہے اور ہم مل جل کر چند بہت خوبصورت منصوبوں پر کام کریں گے۔”

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/NY48819)

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: تھیریسا ٹرین، ttt@legends10.com، +1-(646)-277-9520

ذریعہ: لیجنڈز 10