ریڈلائن کمیونی کیشنز نے مشرق وسطی میں اپنی موجودگی میں توسیع کر دی – دبئی، متحدہ عرب امارات میں نئے دفاتر اور گودام پر مشتمل تنصیبات کلیدی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ریڈلائن کے منصوبے کا مکمل حصہ ہیں

AsiaNet 48218

ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا، یکم فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

خصوصی براڈبینڈ وائرلیس حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے ریڈلائن کمیونی کیشنز گروپ انکارپوریٹڈ (“ریڈلائن”) نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں نئے دفتر اور گودام کی تنصیبات کے افتتاح کا اعلان کیا ہے جو ادارے کے مشرق وسطی جیسی ترقی پانے والی کلیدی مارکیٹوں میں موجودہ توسیع کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

نیا ماتحت دفتر سرمایہ کاری کے اس وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جو ریڈلائن مشرق وسطی میں بنا رہا ہے، جس میں اضافی عملے کا حصول، نئی چینل شراکت داریاں، بہتر فروخت اور مارکیٹنگ اور کارپوریٹ شہریت شامل ہیں۔

دبئی میں موجودگی میں توسیع ریڈلائن کو مشرق وسطی بھر میں اپنے صارفین اور شراکت داروں کے لیے خدمات کی سطح بلند کرنے اور زیادہ جدید اور بہتر قدر کے حامل حل فراہم کرنے کا موقع دے گی۔ ریڈلائن خطے میں پہلے ہی متعدد کلیدی صارفین کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے، جو ٹیلی کمیونی کیشنز، تیل و گیس اور حکومت سمیت مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مثال کے طور پر، عمان میں، ریڈلائن تیل نکالنے والے ادارے پٹرولیم ڈیولپمنٹ عمان کے وائرلیس فیلڈ کمیونی کیشنز نیٹ ورک کو بحال کرنے کا مکمل حصہ ہے۔ ریڈلائن کی خصوصی وائرلیس براڈبینڈ مصنوعات کسی نظام کی بنیاد ہیں جو 5 ہزار سے زائد تیل کے منبعوں، کنوؤں، نیم متحرک اکائیوں اور جمع ہونے والے مقامات کو ملاتا ہے اور انہیں کنوؤں کے یونٹس، دور دراز اسٹیشنز اور منبعوں سے قابل بھروسہ و لچکدار ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ وڈیو مشاہدے جیسی جدید سروسز کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور میدان عمل میں متحرک دیکھ بھال کرنے والے عملے کو صوتی اور وائرلیس ڈیٹا سروس پیش کرے گا۔

ریڈلائن ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے اداروں سعودی ٹیلی کام کمپنی (STC)، زین، اتصالات، اوریسکوم اور ڈو کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہا ہے – جو کاروبار،، حکومت اور صارفین تک رسائی اور کنیکٹیوٹی کی فراہمی کے لیے وائرلیس کمیونی کیشنز اختیار کرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ریڈلائن کے سی ای او ایرک میلکا نے کہا کہ “آج کا اعلان مشرق وسطی کے خطے سے وابستگی کومستحکم کرنے کے ہمارے ارادوں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ ہم کئی سالوں سے خطے میں اپنی خدمات فروخت کر رہے ہیں لیکن یہ نیا دفتر اور گودام ہمیں اپنی ٹیم اور مصنوعات کو صارفین اور شراکت داروں کے کہیں زیادہ قریب لانے کا موقع دے گا جبکہ ہم نئے حل پیش کرنے اور اپنے کلیدی صارفین کی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم نے مشرق وسطی میں زبردست کاروباری موقع دیکھا ہے اور ہم مقامی برادری کا مکمل حصہ بننے کے لیے متحرک انداز میں مصروف ہیں۔”

عمان، اردن میں قائم اور دبئی، ریاض، دمام اورجدہ میں علاقائی دفاتر  کے حامل ریڈلائن کے کلیدی شراکت دار وسیلہ کے سی ای او ڈاکٹر سمیر طحہ نے کہا کہ “ہم مشرق وسطی میں ریڈلائن کی اضافی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم ریڈلائن کے ساتھ اپنے تعلق کی قدر کرتے ہیں اور ہماری نظریں اپنے صارفین کے لیے حقیقی قدر قائم کرنے اور خطے کے اقتصادی و سماجی نظام کی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے ان کے حل استعمال کرنے پر مرکوزہیں۔”

ریڈلائن کمیونی کیشنز کے بارے میں

ریڈلائن کمیونی کیشنز (www.rdlcom.com) ورچوئل فائبر (ٹ م) کا موجد ہے جو خصوصی وائرلیس براڈبینڈ حل ہے جسے سستی تقسیم کاری خدمات اور ایپلی کیشنز جاری کرنے کے لیے دنیا بھر میں ادارے اور حکومتیں استعمال کرتی ہیں۔ ریڈلائن وائرلیس ورچوئل فائبر(ٹ م) حل پبلک سیفٹی نیٹ ورکس کو سہل اور بہتر بنانے، محفوظ نیٹ ورکس جاری کرنے اور پھیلانے، ڈیجیٹل تیل کی فیلڈز اور اسمارٹ گرڈز کو منسلک کرنے، اور ضرورت کے ہر مقام پر اور ہر وقت وقف انٹرنیٹ رسائی فراہم کرنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔  ریڈلائن حکومتوں، افواج، تیل و گیس اور ٹیلی کام صنعت کو امریکین، مشرق وسطی اور افریقہ میں اپنے مستند شراکت داروں کے ذریعے ایک دہائی سے زائد عرصے سے طاقتور، ہمہ گیر اور قابل بھروسہ وائرلیس نظام فراہم کر رہا ہے۔

ہدایت: اس اعلامیہ میں موجود تمام مندرج و غیر مندرج تجارتی نشانات اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

اس اعلامیہ میں موجود متعدد بیانات سیکورٹیز قوانین کے تحت مستقبل کے حوالے سے بیانات یا مستقبل کے حوالے سے معلومات ہیں۔ چند صورتوں میں مستقبل کے حوالے سے بیانات کو “ہو سکتا”، “ممکنہ”، “ممکن ہے”، “ہوگا”، “متوقع”،”ماننا”،”ارادہ”، “اندازہ”، “منصوبہ”، “صلاحیت”، “منصوبہ” اور اس سے ملتے جلتے الفاظ کے حامل جملوں سے پہچانا جا سکتا ہے جن میں تاریخی حقائق پیش نہ کیے گئے ہوں۔ قارئین کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات پر بے جا اعتبار کرنے کے حوالے سے تنبیہ دی جاتی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات مستقبل کی کارکردگی کی یقین دہانی یا ضمانت نہیں دیتے اور معلوم و غیر معلوم دونوں خطرات  اور غیر یقینی کیفیات کے حامل ہیں جو ریڈلائن  کی حقیقی نتائج، کارکردگی، کامیابیوں یا پیشرفت کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں اظہار کردہ سے مختلف کر سکتی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات، اپنی فطرت کے اعتار سے، ترقی، انتظامیہ کے موجودہ منصوبوں، اندازوں، ارادوں، اور کاروباری کیفیات اور مواقع (مجموعی طور پر “مفروضے”) کے حوالے سے متعدد مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں ۔ گو کہ ادارہ ان مفروضوں کو معقول سمجھتا ہے، جو دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہوتے ہیں، لیکن یہ غلط بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

ذریعہ: ریڈلائن کمیونی کیشنز گروپ انکارپوریٹڈ

رابطہ: لنڈا پارٹنر

ریڈلائن کمیونی کیشنز

lpartner@rdlcom.com

+1-1-613-618-3200

(RDL.)