سونامی شیلٹر بنانے والے براہمن انڈسٹریز نے “زمینی زندگی بچاؤ کشتی” کی تیاری کے لیے اسٹابروک وینچرز کی جانب سے سیڈ انوسٹمنٹ حاصل کر لی

AsiaNet 48196

سینٹ تھامس، امریکی جزائر ورجن، یکم فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

براہمن  انڈسٹریز، ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے والٹ ہیم، میساچوسٹس میں قائم ایک وینچر فنڈ اسٹابروک وینچرز کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی سیڈ فنڈنگ وصول کر لی ہے۔ براہمن ایک جدید سونامی اور سیلاب سے بچاؤ کا نظام تیار کر رہا ہے جو ان قدرتی خطرات سے حکومتوں اور صنعتوں کے نمٹنے کے طریقے کو انقلابی جہت عطا کرنے کا عہد کرتا ہے۔ یہ رقوم حتمی انجینئرنگ ڈیزائن کی تیاری میں جدت اور دنیا بھر سے شراکت داروں کو حاصل کرنے میں استعمال کی جائے گی۔ ادارے نے امریکی جزائر ورجن میں تحقیق و پیشرفت کرنے اور نمونے کے تجربات کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

اس اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اثاثوں کو دیکھنے کے لیے کلک کیجیے http://www.prnewswire.com/news-releases/tsunami-shelter-developer-brahman-industries-receives-seed-investment-from-estabrook-ventures-to-develop-needed-inland-life-boat-138365544.html

اسٹابروک وینچرز کے پرنسپل تھامس ایف فارب نے کہا کہ “ہم ادارے کی ترقی کے اس اہم مرحلے پر اور اس نازک ترین وقت پر جب دنیا کو قدرتی آفات کے لیے اب بھی کہیں بہتر حل کی ضرورت ہے، اس منصوبے میں سرمایہ کاری پر بہت خوش ہیں۔ براہمن انڈسٹریز میں سرمایہ کاری زبردست قدر تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کو مضبوط کرنے اور دنیا پر مثبت اثر انگیزی کا کا شاندار موقع ہے۔ دست بستہ موقع بہت زبردست ہے۔”

اسٹیٹم (اسٹارم، ٹورنیڈو اینڈ سونامی انٹر کٹیکٹڈ ماڈیولز کا مخفف) شیلٹر ایک ملفوف ہو جانے کے قابل کوٹھی ہے جو پری کاسٹ، کم وزن کنکریٹ نمونوں، جو بڑے کنکریٹ پائپوں کے جیسے ہی ہیں، پر مشتمل ہے۔ ایک مرتبہ بن جانے کے بعد یہ ہلکے پن اور خود درستگی کی صلاحیت کے ساتھ ایک پانی سے محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔ اندر یہ شیلٹر  اوسطا 50 افراد کے لیے محفوظ جگہ سے لیس ہے، جبکہ ہواداری اور زندگی بچانے کے دیگر کئی آپشنز کے ساتھ یہ آفت کے دوران اور بعد میں اپنے اندر موجود بندوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب تک کہ امدادی وسائل مدد کر سکیں۔ یہ ایک “زمینی زندگی بچاؤ کشتی” کی طرح ہے۔ اس کم خرچ ٹیکنالوجی کو، جسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا سکتا ہے،امریکی پیٹنٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ 14 بین الاقوامی پیٹنٹ اس وقت زیرغور ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کے ایک متغیر ، اسٹیٹم جین سیٹ پوڈ، کو لچکدار ہنگامی طاقت پیدا کرنے والے وسیلے کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو زیادہ خطرناک صورتحال، بشمول آگ اور برق مقناطیسی پلس ، میں بچانے کے قابل ہے۔ اس متغیر کے لیے درخواستوں میں کئی اہم بنیادی ڈھانچے شامل ہیں جیسا کہ کمیونی کیشنز اور جوہری توانائی کی تنصیبات۔

براہمن کے سی ای او میگوئیل سیرانو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “دنیا بھر میں ایسے ہزاروں جزائر، برادریاں اور ساحلی مقامات ہیں جہاں مقام نگاری، نزدیکی خرابیوں، دور افتادگی، یا عمومی انخلا کے متبادل کی کمی انہیں ایسے واقعات کی صورت میں تباہی کی انتہائی زد میں لاتی ہے۔ اسٹیٹم شیلٹر ان کی حفاظت اور ذہنی اطمینان کے لیے قابل عمل ہے۔ یہ ایک سیدھا سادا رطیقہ ہے جو قدرتی آفات کی تیاری کے لیے پہلے ہی ایک اہم انقلابی شے کی نمائندگی کر رہاہے۔”

مزید معلومات کے لیے آپ http://www.statimshelter.com ، یا راکٹ ہب ڈاٹ کام [http://www.rockethub.com ] پر منصوبے کے کراؤڈفنڈنگ ایونٹ پیج ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

پی آر نیوزوائر اسٹیٹم شیلٹر سسٹم کراؤڈفنڈنگ مہم کا کلیدی اسپانسر ہے۔ پی آر نیوزوائر ملٹی میڈیا پلیٹ فارمز کا ایک معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو مارکیٹرز، کارپوریٹ کمیونی کیٹرز، سسٹین ایبلٹی آفیسر، پبلک افیئرز اور انوسٹر ریلیشنز آفیسرز کو تمام کلیدی قارئین کے ساتھ اپنا مواد پیش کرنا ممکن بناتا ہے۔ 57 سال قبل کمرشل خبری تقسیم کی صنعت کی بنیاد رکھنے والا پی آر نیوزوائر دنیا بھر کے اداروں کو ان تمام مقامات پر مواقع سمیٹنا ممکن بناتا ہے جہاں وہ موجود ہے۔ پی آرنیوزوائر امریکین، یورپ، مشرق وسطی، افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں دفاتر کے ذریعے لاکھوں کلائنٹس کے لیے خدمات انجام دیتا ہے، اور یو بی ایم پی ایل سی کمپنی ہے۔

رابطہ معلومات:

لیڈالیز کولازو

براہمن سی ایم اینڈ سی

پی او بکس 10116

سان ہوان، پی آر 00922

+1-787-782-9769

+1-787-792-0298 فیکس

dbcorp@prtc.net

متعلقہ روابط:

براہمن انڈسٹریز ویب سائٹ [http://www.statimshelter.com ]

میگوئیل اے سیرانو لنکڈان پروفائل [http://www.linkedin.com/in/brahmandevs ]

ذریعہ: براہمن انڈسٹریز، ایل ایل سی