اوچ-زف کیپٹل مینجمنٹ گروپ ایل ایل سی کا یونانی سرکاری قرضے کے حوالے سے بیان جاری

AsiaNet 48104

نیو یارک، 20 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/ —

اوچ-زف کیپٹل مینجمنٹ گروپ ایل ایل سی (این وائی ایس ای: OZM) (“کمپنی”) نے یونان کے سرکاری قرضے میں ادارے کی شمولیت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبروں پر مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے۔

کمپنی اور اس کے فنڈز یونانی سرکاری قرضے میں کسی بھی قسم کی حقیقی سرمایہ کاری کے حامل نہیں۔ کمپنی اور اس کے فنڈز اس قرضے کی ادائیگی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کسی بھی طرح شامل نہیں رہے۔

اوچ-زف کیپٹل مینجمنٹ گروپ ایل ایل سی کے بارے میں

اوچ-زف کیپٹل مینجمنٹ گروپ ایل ایل سی متبادل اثاثہ جاتی منتظم کی حیثیت سے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے جس کے دفاتر نیو یارک، لندن، ہانگ کانگ، ممبئی اور بیجنگ میں واقع ہیں۔ اوچ-زف اپنے مخصوص فنڈ اور دیگر متبادل سرمایہ کاری وسائل کے ذریعے دنیا بھر میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو اثاثہ جاتی انتظام کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اوچ-زف کے فنڈز ایکوئٹی مارکیٹ کے مقابلے میں کم عدم استحکام کے ساتھ مارکیٹ چکروں میں اور سرمائے کے تحفظ پر زور کے ساتھ متواتر، مثبت، خطرے سے پاک آمدنی کے خواہاں ہیں۔ اوچ-زف کی کثیر حکمت عملی کا حامل طریقہ عالمی سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں، بشمول تغیر پذیر اور مشتق ضمانت، کریڈٹ، طویل/مختصر ایکوئٹی مخصوص صورتحال، انضمام ضمانت، نجی سرمایہ کاریوں اور تیار کریڈٹ کو ملاتا ہے۔ یکم جنوری 2012ء کے مطابق اوچ-زف اپنے زیر انتظام تقریبا 28.4 ارب ڈالر تھے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.ozcap.com  پر اوچ-زف کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: اوچ-زف کیپٹل مینجمنٹ گروپ ایل ایل سی

رابطہ: سرمایہ کار تعلقات: ٹینا میڈون، مینیجنگ ڈائریکٹر، سربراہ انوسٹر ریلیشنز، اوچ-زف کیپٹل مینجمنٹ گروپ ایل ایل سی، +1-212-719-7381، tina.madon@ozcap.com، یا ذرائع ابلاغ تعلقات، جارج سارڈ یا جوناتھن گاسٹ ہالٹر، دونوں برائے سارڈ وربینن اینڈ کمپنی، +1-212-687-8080