میجک کواڈرینٹ فار ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس پرووائیڈر کی رپورٹ میں این ٹی ٹی کام رہنما قرار

Asianet 48095

ٹوکیو، 19 جنوری/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 19 جنوری کو اعلان کیا ہے کہ گارٹنر انکارپوریٹڈ نے تازہ ترین “میجک کواڈرینٹ فار ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس پرووائیڈرز” (1) میں ادارے کو قائدانہ چوتھائی حصے میں شمار کیا ہے۔ مکمل رپورٹ www.ntt.com/aboutus_e/worldperformance/index.html#gartner_mq2011 پر دیکھی جا سکتی ہے۔

گارٹنر کی میجک کواڈرینٹ رپورٹ ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس فراہم کنندگان میں “وژن کی تکمیلیت” اور “مکمل کرنے کی صلاحیت” کی تحقیق و جانچ کرتی ہے ۔ ان اداروں کو رہنما تسلیم کیا جاتا ہے جو اپنے وژن کی مکمل کرنے اور مستقبل کے لیے اپنے کاروبار کو بہتر پوزیشن میں کھڑا کرنے کی مہارت ظاہر کرتے ہیں۔

این ٹی ٹی کام میں گلوبل بزنس کے سینئر نائب صدر کاتسومی ناکاتا نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ گارٹنر کا این ٹی ٹی کو رہنما کی حیثیت سے پوزیشن دینا ہماری مستحکم مارکیٹ تسلیم شدگی اور انتہائی مسابقتی ایشیا/پیسفک مارکیٹ میں کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔ اپنے عالمی کلاؤڈ وژن کے تحت ہم جامع، عالمی سطح پر ہموار کلاؤڈ سروسز پیش کرتے ہیں جو نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز، ہوسٹنگز اور ایپلی کیشنز کا احاطہ کرتی ہیں۔ ہماری انتہائی قابل اعتماد آئی سی ٹی سروسز کی عالمی صارفین کی جانب سے قدر کی گئی ہے، خصوصاً وہ جو تیزی سے بڑھتے ہوئے ایشیا/پیسفک خطے میں کاروبار کو توسیع دے رہے ہیں۔”

اس سال این ٹی ٹی کام اہم شہروں کو ملانے والے کم پوشیدہ نیٹ ورک نظام ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس کا آغاز کرے گا، اور ساتھ ساتھ سنگاپور اور ملائیشیا میں اضافی ڈیٹا سینٹرز کھولے گا۔ کاروباری تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، خصوصاً جاپان اور تھائی لینڈ میں پیش آنے والی قدرتی آفات کے نتیجے میں۔ مزید برآں،اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ ڈیوائسز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت محفوظ ریموٹ ایکسس حل کی طلب کو بڑھا رہی ہے۔ این ٹی ٹی کام نئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ اعلیٰ معیار کی کلاؤڈ سروسز کو بہتر بنانے کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

گزشتہ سال ہم نے آئی ٹی آؤٹ سورسنگ خدمات فراہم کنندہ ایمیریو جیسے گروپ اداروں کے ساتھ مل کر صارفین کو جامع حل پیش کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک افرادی قوت کے قیام کی خاطر کام کیا۔ آگے بڑھتے ہوئے ہم ایشیا/پیسفک خطے میں کام کرنے والے کثیر القومی اداروں کے لیے این ٹی ٹی کام کی بہترین شراکت دار کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی خاطر بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔”

(1) گارٹنر، میجک کواڈرینٹ فار ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس پرووائیڈرز، از تو چی اینگ، بیارنے مونخ، ونسنٹ فو، کنشی تازاکی، 13 دسمبر 2011ء

گارٹنر میجک کواڈرینٹ کے بارے میں

گارٹنر اپنی تحقیقی اشاعتوں میں پیش کردہ کسی بھی فروخت کنندہ، مصنوعات یا سروس کی توثیق نہیں کرتا، اور نہ ہی ٹیکنالوجی صارفین کو صرف اعلیٰ درجے کے حامل فروخت کنندگان کے انتخاب کا مشورہ دیتا ہے۔ گارٹنر تحقیقی اشاعتیں گارٹنرز کی تحقیقی انجمن کی آراء پر مشتمل ہیں اور انہیں اعداد و شمار پر مبنی بیانات نہیں سمجھنا چاہیے۔گارٹنر اپنی تحقیق کے متعلق تمام پیش یا دلالت کردہ ضمانتوں سے دستبردار ہوتا ہے، جن میں تجارتی یا کسی مخصوص مقصد کے لیے موافقت کی کوئی بھی ضمانت شامل ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن