عالمی ترقیاتی سرمایہ کار جنرل اٹلانٹک نے سنگاپور میں دفتر کھول لیا، جنوب مشرقی ایشیا پر مرکوز توجہ میں اضافہ

AsiaNet 48051

سنگاپور اور گرینچ، کنیکٹیکٹ، 17 جنوری 2012ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

نمایاں عالمی ترقی سرمایہ کار جنرل اٹلانٹک ایل ایل سی (“جی اے”) نے آج سنگاپور میں ایک نئے دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر منیجنگ ڈائریکٹر ابھے حوالدار کی سربراہی میں کام کرے گا اور جنوب مشرقی ایشیا میں جی اے کی سرمایہ کاری کارروائیوں کو وسعت دے گا۔ جی اے کے نائب صدر نک نیش کو سنگاپور ٹیم کا حصہ ہونے کی حیثیت سے حوالدار کے ساتھ شامل ہونے کے لیے نیویارک سے سنگاپور منتقل کیا گیا ہے۔

سنگاپور دفتر عالمی سطح پر جی اے کا دسواں اور ایشیا میں اس کا چوتھا دفتر ہے جو بیجنگ، ممبئی اور ہانگ کانگ میں قائم دفاتر میں شامل ہورہا ہے۔ جی اے نے ایشیا میں اپنا پہلا دفتر 1999ء میں  کھولا اور ایشیا- میں قائم دو درجن سے زائد اداروں کی ترقی میں معاونت کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ایشیا میں کی جانے والی حالیہ سرمایہ کاری میں  بھارت میں بینک اور اقتصادی خدمات فراہم کرنے والا انڈس انڈ بینک؛ بھارت میں پن بجلی پیدا کرنے والے ادارے ایشین جینکو؛ چین میں چائے کی مصنوعات اور چائے کی نمایاں برانڈ  ٹینفو؛ چین کی سب سے بڑی ہائپرمارکٹ سن آرٹ رٹیل گروپ؛ چین میں آن لائن رئیل اسٹیٹ پورٹل سووفن شامل ہیں۔

جنرل اٹلانٹک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل فورڈ نے کہا کہ “عالمی سطح پر توسیع اور علاقائی سرمایہ کاری ٹیموں کی اولین ترقی ایکوئٹی فرم ہونے کی حیثیت سے ہم جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی موجودگی کو وسیع کرنے  بارے میں ہم  بہت پرجوش ہیں۔ ابھے حوالدار نے تقریباً آٹھ سال قبل ہمارا ممبئی میں دفتر قائم کیا تھا اور اسے دنیا بھر میں ہمارے بڑے  دفاتر میں سے ایک بنایا۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں اداروں کی ترقی کے لیے ہماری وابستگی کی مضبوط علامت ہے جس کی ہم ابھے سے توقع کر رہے تھے اور نک خطے میں سرمایہ کاری کی کارروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے سنگاپور منتقل ہورہے ہیں۔”

ابھے حوالدار نے کہاکہ “سنگاپور میں ہماری موجودگی  جنوب مشرقی ایشیا میں سرمایہ کاری کے بہت سے مزید دلچسپ مواقع کو ظاہر کرے گی اور چین و بھارت میں ہمارے موجودہ ایشیا سرمایہ کاری پروگرام کی معاونت کرے گی۔  عالمی پیشرفت کے ارادوں کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے مضبوط انتظامی ٹیموں کے ساتھ شراکت داری اور عالمی معیار کی مہارت فراہم کرنے کی ممتاز حکمت عملی ان متحرک مارکیٹوں میں خاص طور پر پرکشش ہے۔”

نک نیش نے اضافہ کیا کہ “جنوب مشرقی ایشیا دنیا کے چند سب سے کامیاب خاندانی اور منتظم ملکیتی – کاروباروں کا گھر ہے۔ جی اے کا آگے بڑھنے کے خواہاں حصص یافتگان کے لیے خدمات انجام دینے کا لچکدار طریقہ ان اداروں کی قدر سے طویل المیعاد شراکت سے شاندار مطابقت رکھتا ہے۔”

جنرل اٹلانٹک 1980ء میں قائم ہوئی اور عالمی سطح پر ترقیاتی ایکوئٹی سرمائے میں تقریباً 2 بلین ڈالر سالانہ  سرمایہ کاری عموماً 50 ملین ڈالر سے 500 ملین ڈالر فی سرمایہ کاری کرتی ہے۔ جنرل اٹلانٹک عالمی مارکیٹ کے رہنماؤں کی ترقی کو مدد فراہم کرتی ہے مثلاً جین پیکٹ (بھارت)، گلٹ گروپ (ریاستہائے متحدہ امریکا)، فرسٹ ریپبلک بینک (ریاستہائے متحدہ امریکا)، لینووو (چین)، نیویارک اسٹاک ایکسچینج یورو نیکسٹ (ریاستہائے متحدہ امریکا)، بی ایم اینڈ ایف بویسپا (برازیل)، ای * ٹریڈ (ریاستہائے متحدہ امریکا) اور پرائس لائن ڈاٹ کام (ریاستہائے متحدہ امریکا)۔

جنرل اٹلانٹک کے بارے میں

جنرل اٹلانٹک ترقی اداروں کے لیے سرمایہ اور اسٹریٹجک فراہم کرنے والا نمایاں عالمی ترقیاتی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ جی اے باہمی تعاون کے ساتھ عالمی رسائی، مخصوص علاقوں میں مہارت، طویل مدتی سرمایہ کاری کے افق اور عظیم انتظام کے ساتھ شراکت دار اور دنیا بھر میں معمولی کاروباری کی بنیاد کی گہرے ادراک کو یکجا کرتا ہے۔ 1980ء میں قائم ہونے والا جی اے تقریباً 17 بلین ڈالر سرمائے کا انتظام کرتا ہے اور گرینچ، نیویارک، سنگاپور، پالو آلتو، لندن، ڈوسلڈورف، ہانگ کانگ، بیجنگ، ممبئی اور ساؤ پاؤلو میں قائم 75 سرمایہ دار ماہرین کا حامل ہے۔ مزید معلومات اور جی اے کی عوامی و نجی پورٹ فولیو اداروں کے اندراج کے لیے ملاحظہ کریں http://www.generalatlantic.com۔

ذرائع ابلاغ روابط:

پیٹ ہیڈلے

جنرل اٹلانٹک

گرینچ، کنیکٹیکٹ، ریاستہائے متحدہ امریکا

+1-203-629-8658

phedley@generalatlantic.com

یوجین سونگ  یا ہیولین لین

اگلوی پبلک رلیشنز ورلڈ وائڈ، سنگاپور

+65-6213-7899

Eujin.song@ogilvy.com یا huiluen.lien@ogilvy.com

ایڈم وینر یا پیٹر ہل

کیکسٹ اینڈ کمپنی

نیویارک، نیویارک، ریاستہائے متحدہ امریکا

+1-212-521-4800

adam-weiner@kekst.com یا peter-hill@kekst.com

ذریعہ: جنرل اٹلانٹک