بیلن سیاگا اور کوٹی پرسٹیج نے اعلان کیا ہےکہ کرسٹین اسٹیورٹ بیلن سیاگا کی نئی خوشبو کا نمائندہ چہرہ ہوں گی

AsiaNet 48015

پیرس، 13 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نکولس گیسکوئیر بیلن سیاگا کی عورتوں کے لیے جدید ترین خوشبو کے نمائندہ چہرے کے طور پر کرسٹین اسٹیورٹ کو متعارف کروانے پر مسرت کا اظہار کرتی ہیں، یہ خوشبو خزاں 2012ء میں پیش کی جائے گی۔ کرسٹین اسٹیورٹ 2010ء میں پیش کردہ پہلی خوشبو بیلن سیاگا پیرس کی نمائندگی کرنے والی چارلوٹ گینس بورگ کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/52817-balenciaga

اپنے ہالی ووڈ کیریئر کے آغاز سے ہی کرسٹین اسٹیورٹ نے اپنے کردار کا پرجوش پیکر بن کر ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا ئی ہے۔

کرسٹین اسٹیورٹ کہتی ہیں: “مجھے بیلن سیاگافیشن پسند ہے کیونکہ یہ انتہائی منچلا اور قوی ہے،اور ساتھ ساتھ نسوانی اور شہوت انگیز بھی۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے کے لیے انتہائی تخلیقی آزادی دی گئی تھی۔ میں اس نئی خوشبو کا نمائندہ چہرہ بننے پر خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں اور حقیقتاً اس پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔”

بیلن سیاگا کی کری ایٹو ڈائریکٹر نکولس گیسکوئیر کہتی ہیں کہ “کرسٹین اسٹیورٹ اپنی بے مثال حساسیت اور فہم کے باعث نئی بیلن سیاگا خوشبو کی جدت کی عملی شکل ہیں۔ ‘پینک روم’ میں اپنے ابتدائی ظہور سے لے کر ‘ویلکم ٹو دی ریلیز’ کی آزادانہ پسند تک، میں نے ہمیشہ اُن کے بتدریج ابھرتے ہوئے کردار کو محسوس کیا ہے۔ 2006ء میں میں نے انہیں بروس ویبر کے ایک پروجیکٹ شوٹ میں آنے کی دعوت دی۔ اُس وقت سے اب تک میں ہمیشہ اُن کو آگے بڑھانے میں تعاون دینے کی خواہش رکھتی ہوں، یہ جانتے ہوئے کہ وہ بیلن سیاگا کے بنیادی جذبے کی حامل ہیں۔

بیلن سیاگا کی سی ای او آئزابیل گوئچوٹ نے کہا کہ “کرسٹین اسٹیورٹ بہتر انتخاب ہیں کیونکہ وہ ہماری خوشبویات کی تاریخ کے دوسرے باب کے لیے نکولس گیسکوئیر کے بے مثال وژن کی مجسم شکل ہیں۔”

کوٹی انکارپوریٹڈ کے شعبے کوٹی پرسٹیج کی ایس وی پی امریکی خوشبویات کیتھرین واش نے کہا کہ “کرسٹین اسٹیورٹ اس نئی خوشبو کے لیے ایک واضح ترین انتخاب کے طور پر ابھری ہیں۔ وہ اسٹائل کی بے مثال حس رکھتی ہیں، فیشن عناصر کو ملانے کے حوالے سے طرحدار اور حقیقی بھی ہیں۔ ان کی خوش وضع جدت پسندی اور فطری برگشتہ انداز بیلن سیاگا کی فطرت سے مکمل ملاپ کھاتا ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.coty.com

(1)۔ شمالی امریکہ میں دستیاب نہیں

رابطہ کوٹی

آئزابیل گوئیگوئین

پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر، کوٹی پرسٹیج

ٹیلی فون: +33-1-58-71-75-84

isabelle_gueguen@cotyinc.com

رابطہ بیلن سیاگا

لیونل ورمیل

ڈائریکٹر کمیونی کیشن

ٹیلی فون: +33-1-56-52-17-47

lionel.vermeil@fr.balenciaga.com

ذریعہ: بیلن سیاگا اور کوٹی پرسٹیج