ڈیوڈ یرمان انکارپوریٹڈ نے گلین ٹی سینک کو چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد کر دیا

AsiaNet 48020

نیو یارک، 12 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بانیوں ڈیوڈ اور سائبل یرمان نے آج اعلان کیا ہے کہ گلین ٹی سینک زیورات اور ٹائم پیس بنانے ان کے معروف ادارے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے شمولیت حاصل کریں گے، یہ فیصلہ پیر 27 فروری 2012ء سے موثر ہوگا۔ جناب سینک، جنہوں نے حال ہی میں اربن آؤٹ فٹرز انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: URBN) کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، خوردہ صنعت کے موقر ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو ترقی پذیر اور پھیلتی ہوئی طاقتور کثیر-وسیلہ، کثیر القومی خوردہ اور ہول سیل برانڈز کی کامیابیوں کا بے مثال ریکارڈ رکھتے ہیں۔ جناب سینک نجی ملکیت اور اسی حیثیت میں چلائے جانے والے اس ادارے میں مالکانہ حقوق بھی حاصل کریں گے۔

بانیوں ڈیوڈ اور سائبل یرمان نے کہا کہ “ہم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے گلین کو جانتے ہیں اور تخلیقی وژن اور متاثر کن قائدانہ و غیر معمولی انتظامی و آپریشنل صلاحیتوں کے باعث اُن کا احترام کرتے ہیں ۔ ان کی آمد ہمیں اپنے پسندیدہ کام –ڈیزائننگ- پر درست طریق سے توجہ ڈالنے کی اجازت دے گی اور ساتھ ساتھ ہم مل کر ایک کہیں عظیم عالمی برانڈ اور ادارہ بنائیں گے جیسا کہ ہم ہمیشہ چاہتے تھے۔”

جناب سینک نےکہا کہ “میں طویل عرصے سے یرمان خاندان کو جانتا ہوں اور ان کے بے مثال و شاندار برانڈ کی تعریف و توصیف کی ہے – جو ایک ایسا برانڈ ہے جس کی جدت، کاملیت اور وژن اپنے صارفین میں گہرائی تک اثر رکھتا ہے۔ یہ ایک ادارہ جو بنیادی طور پر بڑھا ہے، ہر طریقے سے مستند و معتبر رہا ہے، اور میں ایسے باصلاحیت بانیوں کے ساتھ کام کرنے کا سوچ کر بہت پرجوش ہوں تاکہ ادارے اور کاروبار کو مزید ترقی دے سکوں۔”

ڈیوڈ یرمان کے بارے میں

ڈیوڈ یرمان نفیس زیورات اور ٹائم پیس سازی کی دنیا کا ایک مظہر ہیں۔ 1980ء میں قائم ہونے والے اور نیویارک میں مقیم ڈیوڈ یرمان آج مردوں، عورتوں اور بچوں کے لیے نفیس زیورات پرتعیش ٹائم پیس بنانے والے امریکہ کے معروف ترین برانڈ کی حیثیت سے تسلیم شدہ ہے۔ ڈیوڈ یرمان کے معروف سونے و چاندی کے ڈیزائن، ہیرے، موتی، قیمتی پتھر اور سویس ٹائم پیس امریکی لگژری کی حقیقی روح کو چھونےکے لیے معروف ہیں۔ یہ مجموعے ڈیوڈ یرمان ریٹیل اسٹورز اور زیورات و ٹائم پیس فروخت کرنے والے مستند ریٹیلرز کے پاس فروخت کیے جاتے ہیں۔ ڈیوڈ یرمان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.davidyurman.com  پر ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

گلین ٹی سینک کے بارے میں

ڈیوڈ یرمان انکارپوریٹڈ میں تقرری سے قبل 55 سالہ جناب سینک اربن آؤٹ فٹرز انکارپوریٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے تھے۔ ادارے کے ساتھ ان کا کیریئر اپریل 1994ء میں شروع ہوا جب انہوں نے صدر کی حیثیت سے اینتھروپولوجی میں شمولیت اختیار کی جب وہ واحد اسٹورابتدائی ادارہ تھا، اور پھر اس خیال کو ایک ارب سے زیادہ کے کثیر –وسیلہ، کثیر القومی برانڈ بنا دیا۔ مئی 2002ء میں سینک کو یو آر بی این کا ایگزیکٹو نائب صدر نامزد کیا گیا، جون 2004ء میں آپ ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں منتخب ہوئے اور مئی 2007ء میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے۔ یو آر بی این میں شمولیت سے قبل سینک نے ولیمز-سونوما انکارپوریٹڈ میں سینئر نائب صدر اور جنرل مرچنڈائز مینیجر اور لندن میں قائم ہیبی ٹیٹ انٹرنیشنل مرچنڈائز اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سینک کا ریٹیل کیریئر 1981ء میں بلومنگ ڈیلز میں شروع ہوا جہاں وہ آخر میں سینئر نائب صدر اور بلومنگز ڈیل بائے میل لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے تک پہنچے۔

جناب سینک نیو یارک یونیورسٹی سے بی اے کی سند اور یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس سے ایم بی اے کی سند کے حامل ہیں جہاں 2010ء میں انہیں سال کا بہترین طالب علم قرار دیا گیا تھا۔ 2010ء میں جناب سینک فورچیون میگزین کے سال کے سرفہرست 50 کاروباری افراد میں اور ایف جی آئی کے سال کے بہترین کارپوریٹ رہنما کی فہرست میں شامل رہے۔ جناب سینک ڈیوڈ یرمان، ٹوری برچ اور میلیسا اینڈ ڈوگ کے بورڈز میں اور ویٹری فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔

ذریعہ: ڈیوڈ یرمان انکارپوریٹڈ

رابطہ: سنیل ڈیسائی، ایچ ایل گروپ،

+1-646-375-4015 یا

+1-646-752-8448،

sdesai@hlgrp.com