ہائی سینس کے آئی’ٹی وی 2 نے سی ای ایس میں “ویلیو انوویشن ایوارڈ” حاصل کر لیا

AsiaNet 48013

لاس ویگاس، 12 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

ہائی سینس گروپ کو لاس ویگاس میں 10 جنوری کو شروع ہونے والے انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں اپنی آئی’ٹی وی 2پروڈکٹ کے لیے “ویلیو انوویشن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی چینی ادارے کو انتہائی موقر اعزاز ملا ہو۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2012/01/11/20120111194901971010.jpg)

آئی’ٹی وی 2011ء کے اواخر میں اجراء کے بعد سے پہلےہی چین بھر میں اچھی ساکھ حاصل کر چکا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا پرسنلائزڈ اسمارٹ ٹی وی ہے؛ جسے خصوصی طور پر ایک ٹیبلٹ کی طرح تیار کیا گیا ہے لیکن اس میں ٹی وی کے تمام افعال موجود ہیں۔ آئی’ٹی وی صارفین کو ملٹی-اسکرین انٹرایکٹویٹی کے ساتھ تقریباً “ہر جگہ” ٹی وی دیکھنے کے ہدف کو حاصل کر چکا ہے۔ اس کی بہت ساری صلاحیتیں اور خصوصیات دنیا کے موجودہ موبائل، انٹرایکٹیویٹی اور ذاتی صارفی برقی رحجانات کے مطابق ہیں۔

ایوارڈ کا انتخاب آئی ڈی جی (انٹرنیشنل ڈیٹا گروپ) کی رائے سے کیا گیا اور “چائنا ڈے” کانفرنس پر پیش کیا گیا۔ اس اعزاز کا مقصد مارکیٹ میں بڑی قدر رکھنے والی جدید برقی مصنوعات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا ہے۔ یہ خصوصی ایوارڈ سی ای ایس میں تمام اعزازات میں سب سے زیادہ مارکیٹ قدر تخلیق کرنے پر دیا جاتا ہے۔ عالمی اثر انگیزی کی موجودگی کے ساتھ ایپل کو گزشتہ سال یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

اعزاز پیش کرتے ہوئے آئی ڈی جی کے صدر نے کہاکہ “آئی’ٹی وی صارفی برقی مصنوعات کے شعبے میں نیاکھلاڑی ہے، اور پہلے ہی چینی اور عالمی صارفی برقی مصنوعات کی مارکیٹوں میں ‘قائدانہ’ پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ یہ کامیابی چینی ڈیولپرز کی صارفین کی ممکنہ ضروریات اور توقعات کے مطابق مصنوعات فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایک مائیکروانوویشن پروڈکٹ  کی حیثیت سے آئی’ٹی وی پرسنلائزڈ ٹی وی کی بڑی مارکیٹ کو کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

محترمہ یو شومن، صدر ہائی سینس گروپ کے ساتھ وزارت صنعت و انفارمیشن و ٹیکنالوجی چین کے اعلیٰ عہدیداران بھی ایوارڈ تقریب میں موجود تھے۔

ذریعہ: ہائی سینس گروپ