ایل ای ڈی چائنا 2012ء نے آئی پی سیمینار اور خصوصی نمائش کنندگان کا اعلان کر دیا

AsiaNet 48014

گوانگ چو، چین، 12 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

ایل ای ڈی چائنا اور سائن چائنا کے منتظم اور یو بی ایم ایشیا لمیٹڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی یو بی ایم ٹرسٹ نے 20 سے 23 فروری تک گوانگ چو، چین کے پاچو کمپلیکس ایریا B میں ہونے والی چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر میں ہونے والی مختلف نمائشوں کے لیے کلیدی کانفرنس اجزا کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔اپنے آٹھویں سال میں موجود ایل ای ڈی چائنا 2012ء ایل ای ڈی کی پوری رسدی زنجیر سے وابستہ دنیا کی سب سے بڑی تقریب ہے، جو چائنا ایل ای ڈی انٹلیکچوئل پراپرٹی سمٹ کے ساتھ چائنا انٹرنیشنل ایل ای ڈی ایپلی کیشن فورم پیش کرے گا، جو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالے گی اور ایشیا بھر میں ایل ای ڈی کاروبار کے مواقع اور ہونے والی پیشرفت سے شرکا کو آگاہ کرے گا۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2012/01/11/20120111212228709119.jpg)

ایل ای ڈی چائنا 2012ء کے ساتھ چائنا انٹرنیشنل ایل ای ڈی ایپلی کیشن فورم 19 سے 21 فروری کو منعقد ہوگا جس میں موجودہ ایل ای ڈی مارکیٹ، بنیادی ڈھانچے اور تجارتی منصوبوں پر غور کے لیے عالمی ایل ای ڈی صنعت کے 200 سے زائد رہنما اور حکومتی عہدیداران کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ مقررین میں آلون سے، فلپس لومی لیڈز لائٹنگ کے ایشیا پیسفک سیلز کے نائب صدر؛ ایتھن جنگ، اوسریم کے ایس ایس ایل مارکیٹنگ مینیجر برائے چین؛ اور ہوئی تاؤ، این وی سی لائٹنگ کے سیلز ڈائریکٹر، شامل ہیں۔ 20 فروری کو اولین سالانہ چائنا ایل ای ڈی انٹلیکچوئل پراپرٹی سمٹ منعقد ہوگی۔ ایک روزہ سیمینار میں آئی پی کے چیلنجز اور چینی ایل ای ڈی اداروں کے لیے مواقع پر لیکچرز، کیس اسٹڈیز اورایک پینل شامل ہوں گے۔

 یو بی ایم ٹرسٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ ٹینگ نے کہا کہ “دیگر کے مقابلے میں  اخراجات، توانائی اور دیکھ بھال میں کمی دینے والی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کی دنیا بھر میں تیزی سے قبولیت کوئی حیران کن بات نہیں۔ ہم اس سال ایل ای ڈی ایپلی کیشن فورم اور ایل ای ڈی اور سائن چائنا نمائشوں کے ساتھ آئی پی سمٹ متعارف کروانے پر خوش ہیں تاکہ صنعت کے تمام اراکین کے لیے مکمل کاروباری و تعلیمی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔”

ایل ای ڈی چائنا 2012ء ایک مرتبہ پھر ایل ای ڈی کی رسدی زنجیر میں دنیا بھر کے اداروں اور وفود کی وسیع پیمانے پر نمائندگی کی توقع کرتا ہے۔ 860 سے زائد نمائش کنندہ ادارے پہلے ہی رواں سال کی نمائش میں شرکت کے لیے معاہدہ کر چکے ہیں جن میں ایل ای ڈی ڈسپلے اور ایل ای ڈی لائٹنگ کی جدید مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ 2011ء میں 154 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 59 ہزار 817 ماہر تاجروں نے شرکت کی تھی۔ رواں سال اہم نمائش کنندگان میں شامل ہیں: کری، فوکس کون، ہونگ لی، نیشن اسٹار، فلپس لومی لیڈز، روبی کون، اور یونی لومنن۔

اہل شرکاء کے لیے ایل ای ڈی چائنا اور سائن چائنا 2012ء دونوں میں داخلے کے لیے ایک ہی پاس کافی ہوگا۔

ایل ای ڈی چائنا 2012ء کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.ledchina-gz.com

ذریعہ: یو بی ایم ٹرسٹ