پولیو کے خلاف بھارت کی پیشرفت پر گیٹس فاؤنڈیشن کی تعریف

siaNet 48009

سیاٹل، 12 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پولیو سے پاک سال گزارنا مرض کے خاتمے کے لیے جامع طریقے کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے

دنیا بھر کے شعبہ صحت کے رہنما آج افراد پولیو کے خلاف عالمی جنگ میں ایک اہم کامیابی کا جشن منائیں گے کیونکہ بھارت میں پولیو وائرس کے آخری ریکارڈ شدہ کیس کے سامنے آنے کو ایک سال بیت  چکا ہے۔

 اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثہ جات دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/49366-gates-foundation-commends-india-on-one-year-polio-free

یہ کامیابی حکومت بھارت کی سخت محنتوں اور روٹری انٹرنیشنل، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن، ڈبلیو ایچ اور یونی سیف کے ساتھ ساتھ لاکھوں رضاکاروں، کارکنان اور مقامی برادریوں کے رہنماؤں کی زبردست شراکت داریوں کا نتیجہ ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک-چیئر بل گیٹس نے اس موقع پر مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے:

“پولیو کے خلاف عالمی جنگ میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ بھارت میں بچے اب اس کمزور و ناتواں کر دینے والے، لیکن قابل علاج مرض سے محفوظ ہیں، یوں ہم تمام بچوں کی زندگیوں کو بچانے اور بہتر بنانے سے ایک قدم مزید قریب آ چکے ہیں۔

“پولیو کا خاتمہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب درست عناصر کو یکجا کیا جائے – یعنی سیاسی خواہش، مامونیت کی معیاری مہمات، اور پوری قوم کا عزم مصمم۔ ہمیں اس تاریخی موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور یقینی بنانا چاہیے کہ بھارت کا پولیو پروگرام اس مرض کے مکمل خاتمے تک بھرپور طریقے سے جاری رہے۔

“عالمی مہم کے لیے درکار فنڈز اکٹھے کرنے کو جاری رکھ کر عالمی رہنما بالآخر اربوں ڈالرز بچا سکتے ہیں اور اس امر کو یقینی بنانے میں مدد دے سکتے ہیں کہ مستقبل میں کبھی کوئی بچہ اس اپاہج کر دینے والے مرض کا شکار نہ بنے۔

“میں بھارتی حکومت، وزیر اعظم سنگھ، وفاقی وزیر صحت آزاد،وزرائے اعلیٰ – خصوصاً ریاست اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کے- اور اس کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے والے لاکھوں  افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کی یہ داستان زبردست پیشرفت کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے حتیٰ کہ انتہائی مشکل اقتصادی صورتحال، ایک چیلنجنگ ماحول اور ترقی کے لیے مسابقتی ضروریات کی صورت میں بھی۔ شراکت داریاں اور جدت طرازی دنیا بھر میں غربت زدہ افراد کی زندگیوں کو بچانے اور اقتصادی مواقع تخلیق کرنے کی کلید ہیں۔”

ہدایت برائے مدیران:

ہائی ریزولیوشن فوٹیج یہاں دستیاب ہوگی:

http://www.gatesfoundation.org/press-room/Pages/news-market.aspx۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

ہر  زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے، اس یقین کے ذریعے اپنی راہیں متعین کرنے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر کے افراد کو صحت مند و سیر حاصل زندگی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں، اس کی نگاہیں لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں خود کو بھوک اور انتہائی غربت سے باہر نکلنے میں مدد دینے کا موقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔ریاستہائے متحدہ  امریکا میں، اس کی خواہش اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ تمام افراد – بالخصوص وہ جن کے پاس وسائل کم ہیں – کو اسکول اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری مواقع تک رسائی حاصل ہو۔ سیاٹل، واشنگٹن میں واقع فاؤنڈیشن کی قیادت سی ای او جیف ریکس اور شریک چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہیں، اور بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کی زیر ہدایت کام کر رہے ہیں۔ http://www.gatesfoundation.org پر مزید جانیے یا فیس بک [://www.facebook.com/home.php#/billmelindagatesfoundation?ref=ts ] اور ٹویٹر [http://twitter.com/gatesfoundation ] پر گفتگو کا حصہ بنیے۔

رابطہ:

ای میل: media@gatesfoundation.org،

فون: +1-206-709-3400

ذریعہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن