ساؤتھ ویسٹ انرجی نے ایتھوپیا کے گمبیلا خطے کے لئے توانائی کی مشترکہ پیداوار کا معاہدہ کرلیا

AsiaNet 47981

عديس ابابا، ایتھوپیا، 10 جنوری 2012ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ساؤتھ ویسٹ انرجی یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کرتی ہے کہ اس نے ایتھوپیائی حکومت کے ساتھ جنوب – مغربی ایتھوپیا میں گمبیلا خطے میں تیل و گیس  کی تلاش کے لئے توانائی کی مشترکہ پیداوار (پی ایس اے) کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

گمبیلا پی ایس اے  ساؤتھ ویسٹ انرجی کو نصف بیلجئیم کے برابر اور جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب تقریباً 17000 کلو میٹر [2] پر مشتمل خطے میں تلاش کی کاروائیاں انجام دینے کی اجازت دے گا۔ سرحد پار علاقے میں 900 ملین بیرل کے ثابت شدہ ذخائر ہیں۔ اس ثابت شدہ دریافت اور ارضیات کو  سوباٹ ہائی کہا جاتا ہے اور یہ گمبیلا کنسیشن تک پھیلی ہوئی ہے۔

گمبیلا پی ایس اے کی شرائط میں ایک ذمہ داری ایف ٹی جی معائنے کے 4,000 کلومیٹر  اور 2ڈی  سیزمک  کی 500 لائن کلومیٹر کو مکمل کرنا ہے۔ یہ عزائم سرگرمیاں تلاش کے پہلے مرحلے میں انجام دینا مقصود ہیں جو کہ آخری چار سال تک کے لئے مقرر ہے۔

گمبیلا پی ایس اے ایتھوپیا میں ساؤتھ ویسٹ انرجی کی موجودگی کو مستحکم بنائے گی جو اوگاڈن بیسن میں تین حصوں میں کاروائیوں اور 100 فیصد کام کے فائدے  کی حامل ہے۔ گمبیلا کنسیشن کا اضافہ ساؤتھ ویسٹ انرجی کو مشرقی افریقہ میں سب سے زیادہ رقبہ رکھنے والا بنا دیا ہے۔

ساؤتھ ویسٹ انرجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیوڈروس اشینفی نے کہا کہ “یہ ساؤتھ ویسٹ انرجی کے لیے ایتھوپیائی وسعت اور پیداواری سرگرمیوں کا ایک بہترین موقع ہے۔ اس کی قربت کی وجہ سے تیل کی پیداوار اور جنوبی سوڈان کے ذخائر اور گمبیلا خطے میں نئے تیل اور گیس کی بنیادی ڈھانچے کے لئے صلاحیت  میں اضافہ اسٹریٹجک مفاد کے بین الاقوامی تیل اور گیس کمپنیوں کے لئے ایک علاقہ ہے۔”

کانوں کی ایتھوپیائی وزارت کے پیٹرولیم لائسنسنگ اینڈ ایڈمنسٹریشن  کے سربراہ ڈاکٹر کٹسیلا ٹیڈیسے نے کہا کہ “ساؤتھ ویسٹ انرجی نے  پہلے سے موجود بلاکس 9 اے، 9 اور 13 میں ایک بہترین کام انجام دیا ہے  اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ساؤتھ ویسٹ انرجی گمبیلا کنسیشن میں بھی یہی کام کرے گی۔”

ساؤتھ ویسٹ انرجی کے بارے میں

ساؤتھ ویسٹ انرجی (ایچ کے) لمیٹڈ 2005ء میں قائم ہوا اور ایتھوپیا میں کامیابی سے توانائی کی رعایت حاصل کرنے والا واحد ایتھوپیائی – ملکیتی ادارہ ہے۔ ساؤتھ ویسٹ انرجی اس وقت پی ایس ایز کے تحت اوگاڈن بیسن میں جائیداد میں اضافہ کر رہا ہے جس میں وہ 2005ء اور 2007ء میں داخل ہوا۔ ساؤتھ ویسٹ انرجی کے بارے میں مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں http://www.sw-oil-gas.com۔

ذریعہ: ساؤتھ ویسٹ اینرجی

رابطہ: شانی سنبیٹا، s.senbetta@sw-oil-gas.com