یوبی نے رابرٹ ماؤ کو ادارے کا نیا صدر بنانے کا اعلان کر دیا

AsiaNet 47951

ڈینور، 6 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یوبی انٹرایکٹو کارپوریشن اس امر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ ہمارے ایگزیکٹو چیئرمین رابرٹ وائی ایل ماؤ یو بی کے سی ای او کی حیثیت سے ڈاکٹر یوان-ہاؤ لن کی ریٹائرمنٹ کے بعد 16 جنوری 2012ء سے ادارے کے صدر کی اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اپنے پانچ سالہ دور میں ڈاکٹر لن نے آمدنی میں تین گناہ اضافے کے ساتھ یو بی کو ڈوک سس 3.0 اور وائرلیس آلات میں قائدانہ حیثیت دی اور اسے ایک بین الاقوامی برانڈ بنایا۔ جناب ماؤ نے کہا کہ “ہم یوبی کے لیے یوان-ہاؤ کی خدمات پر ان کے شکر گزار ہیں اور ہماری نظریں ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ رکن کی حیثیت سے ان کا خیرمقدم کرنے پر مرکوزہیں۔”

جناب ماؤ ٹیلی کام صنعت میں ایک عالمی رہنما کی حیثیت سے تسلیم کیے جاتے ہیں جو 30 سے زائد سالوں سے عالمی مارکیٹوں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 2006ء میں 3کام کارپوریشن میں شمولیت اختیار کی اور 2008ء میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے تعینات ہوئے تھے۔ جناب ماؤ نے 2010ء کے اوائل میں 3کام کی ہیولیٹ-پیکارڈ کو فروخت کے معاملات مکمل کیے۔ نورٹیل نیٹ ورکس میں جناب ماؤ 1997ء سے 2006ء تک ادارے کے عظیم تر چین کے آپریشنز کے سربراہ تھے۔ باب 1995ء سے 1997ء تک الکاٹیل-لیوسنٹ کے کے عظیم تر چین خطے کے لیے علاقائی صدر بھی تھے۔ جناب ماؤ ایشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں الکاٹیل اور آئی ٹی ٹی کے لیے متعدد اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

جناب ماؤ اس وقت تائیوان میں فہرست شدہ یولون-نسان موٹر کمپنی اور نیس ڈیک میں مندرج پانی کی نمکیت ختم کرنے والے آلات بنانے والے معروف ادارے انرجی ریکوری انکارپوریٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں۔

جناب ماؤ کورنیل یونیورسٹی سے میٹریلز سائنس میں بیچلرز اور میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی اسناد کے حامل ہیں۔ وہ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مینجمنٹ میں بھی ماسٹرز کی سند رکھتے ہیں۔

یوبی انٹرایکٹو کے بارے میں: یوبی ایک عالمی براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو دنیا بھر میں خدمات فراہم کنندگان کو رہائشی اور کمرشل وائرلائن اور وائرلیس حل فراہم کرتی ہے۔ ادارہ آر اینڈ ڈی، ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ میں اپنی مہارت کے ذریعے کنورجڈ کمیونی کیشنز سروسز کے معروف آرپیٹرز کے لیے جدید ڈیجیٹل آلات تیار اور پیش کرتا ہے۔ ادارے کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں ڈیٹا، وائس، وڈیو، موبلٹی اور پورٹیبل آلات شامل ہیں جن کی عالمی فراہمی 30 ملین یونٹس سے زائد ہے۔ یو بی یورپ میں دفاتر کا حامل ہے: ایمسٹرڈیم، ایشیا: سن چو، تائیوان، اور امریکین: اینگل ووڈ، کولوراڈو (امریکہ)۔

http://www.ubeeinteractive.com

ذریعہ: یوبی انٹرایکٹو

رابطہ:

جارج لیٹسس،

وی بی گلوبل مارکیٹنگ برائے یوبی انٹرایکٹو،

george.latsis@ubeeinteractive.com