آرٹ پرائس نے اپنی آن لائن نیلامی کا اجراء کر دیا

Asianet 47910

پیرس، 3 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جیسا کہ گزشتہ اعلامیوں میں اعلان کیا گیا تھا، آرٹ پرائس 90 سے زائد ممالک میں اپنے 1.3 ملین اراکین کے ساتھ اور آن لائن آکشن بروکر (“opérateur de courtage aux enchères réalisées à distance par voie électronique “، فرانسیسی قانون نمبر 2011-850 از 20 جولائی 2011ء کی شق 5) کی صلاحیتوں کی حیثیت سے 18 جنوری 2012ء سے اپنی آن لائن نیلامی سروس کا آغاز کرے گا۔

27 دسمبر 2011ء سے آرٹ پرائس اراکین آرٹ پرائس کی عالمی افتتاح کی مہم کے ظہور سے زیادہ سے زیادہ فائدہ سمیٹنے کے لیے اپنے اشتہارات تیار کرنے کے قابل ہيں۔مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://web.artprice.com/classifieds/info?l=en

گو کہ کرسمس اور نئے سال کے دوران 90 فیصد سے زائد آرٹ مارکیٹ بند رہی، آرٹ پرائس نے فروخت کے لیے چند ہزار لاٹیں پہلے ہی درج کر لی ہیں۔ ہمارے ابتدائی صارفی فیڈبیک سے معلوم ہوا ہے کہ سروس بہت تیز اوراستعمال میں سادہ و آسان ہے۔

آرٹ پرائس کے بانی اور سی ای او تھیری ایرمان کے مطابق “تاریخ کی ٹرین اب قطعاً چل پڑی ہے اورآرٹ پرائس اس ٹرین پر موجود ہے، جسے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ اس میں بارہ سال کا طویلہ عرصہ اور صبر آزما مراحل لگے اور آج ختم ہونے والی 500 سالہ اجارہ داری کے خلاف ایک قانونی جنگ شامل تھی۔ “اس اجارہ داری کا خاتمہ آرٹ پرائس کےلیے ایک فتح ہے؛ لیکن یہ فرانس کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جو 40 سے زائد سالوں سے آرٹ مارکیٹ کی حیثیت سے اپنی کشش کھو رہا تھا، اور پہلی سے چوتھی پوزیشن تک آن پہنچا تھا، اور اس سال آرٹ پرائس کی مدد سے اپنی روایت کے شایان شان پوزیشن بحال کرنے اور آرٹ مارکیٹ میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافے کی امید کر سکتا ہے۔

2 جنوری 2012ء بروز پیر آرٹ پرائس نے آرٹ اور فنانشل میڈیا میں ایک عالمی مہم کا اجراء کیا، جس کی توجہ امریکہ، یورپ اور ایشیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر “وائرل مارکیٹنگ” مہم پر بھی مرکوز ہیں۔

9 جنوری 2012ء بروز پیر آرٹ پرائس نیلامی کے لیے آرٹ مارکیٹ کے ساتھ سن وار ترتیب سے لاٹوں کی پریزنٹیشن پیش کرنا شروع کرے گا جو ہر سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگی۔

سیکورٹی کی سطح شاذ و نادر ہی انٹرنیٹ پر تکمیل کو پہنچائی گئی ہے۔

ایسکرو کھاتوں کے انتظام میں عالمی رہنما ایسکرو ڈاٹ کام کے ساتھ ہمارا اتحاد تمام لین دین پر فریقین کے لیے حفاظت اور ادائیگی کی 100 فیصد ضمانت دیتا ہے۔ ایسکرو ڈاٹ کام کی جانب سے فراہم کردہ سروس آرٹ پرائس کی تمام سخت شرائط پر پورا اترنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔ آرٹ پرائس کی لین دین میں 100 فیصد حفاظت پیش کرنے کی گنجائش ڈیجیٹل معیشت کی بہترین معلومات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ قوانین کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت سے بھرپور آگاہی پر بھروسہ کرتی ہے۔ ہم حقیقتاً آرٹ پرائس کی آن لائن نیلامیوں اور دیگر سروسز کی حفاظت کے بارے میں مکمل اعتماد رکھتے ہیں کہ وہ روایتی نیلامیوں اور غیر-انٹرنیٹ مالی لین دین سے کہیں زیادہ بہتر ہوں گی۔

آرٹ پرائس انٹرپول کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے بہترین انداز سے شناخت شدہ اراکین کے بنیادی اصول پر کام کرتا ہے، خریدار اول الذکر کے فن کے چوری شدہ نمونوں کے بین الاقوامی ڈیٹا بیس پر کسی بھی وقت رسائی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ چیک کر سکیں کہ کہیں فروخت کے لیے پیش کردہ شے کے ساتھ کچھ قانونی تنازعات یا تلاش کے وارنٹ تو موجود نہیں ہیں۔

متعدد معروف عام آن لائن نیلامی کی کمپنیوں کے مقابلے میں آرٹ پرائس اپنے صارفین کے لیے مستقل قانونی موجودگی نافذ کرتا ہے تاکہ اپنے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس کے ذریعے اپنی آن لائن نیلامی بروکریج سرگرمیوں کے ہموار آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر میں تقریباً 70 مجرمانہ تفتیشی محکموں کے ساتھ آرٹ پرائس کے روابط اُسے انٹرنیٹ اعتماد کی بے مثال سطح دیتے ہیں جسے فن کاروں، مستفید اور ماہرین مستقل تعاون سے مزید استحکام ملا ہے۔

آرٹ پرائس کی اصل قوت ایک ایسکرو اور ادائیگی جاری کرنے کے نظام کا استعمال ہے جس کے لیے آرٹ پرائس تمام ممکنہ قانونی منظر ناموں کو تصور میں لایا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ مکمل ہونے والا لین دین قانونی طور پر ناقابل منسوخی ہے اور انٹرنیٹ حلقوں میں شاذ و نادر ہی رہنے والی حفاظت کی سطح فراہم کی جا سکے۔  یہ ایسکرو نظام بالکل انہی اصولوں پر کام کرتا ہے جسے مختلف مالی لین دین کے لیے وکیل اور قانون دان استعمال کرتے ہیں۔

آرٹ پرائس کی جانب سے حاصل کردہ انتہائی کم کمیشن آرٹ مارکیٹ کی حرکیات کو مکمل طور پر تبدیل کر رہا ہے۔

آرٹ ماہرین، جمع کرنے کے شوقین اور مستفید افراد آرٹ پرائس کی سروس کو استعمال کرنے کے لیے بے چین ہوں گے کیونکہ اس کے کم کمیشن نے ثانوی آرٹ مارکیٹ کی بنیادی حقیقت کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے نرخ 9 فیصد سے گر کر لین دین کی کل قدر (امریکی ڈالرز میں) کے 5 فیصد تک آ چکے ہیں: 0 سے 7,500  ڈالرز تک 9 فیصد؛ 7500.01 سے 15,000تک 7 فیصد اور 15,000.01 ڈالرز سے زائد پر 5 فیصد۔ تھیری ایرمان کے مطابق 15،000.01 سے زائد کے نرخوں پر پیش کردہ کاموں پر 5 فیصد نرخ آرٹ مارکیٹ کے پورے شعبوں کے لیے اس طریقے میں کشش کی حامل ہو سکتی ہے کیونکہ اس نرخی احاطے میں ہونے والا کام انتہائی معیار ہے اور تقریباً 30 سالوں سے فروخت اور خرید کیا جا رہا ہے، تقریباً ہمہ وقت “دور سے”، قانونی دستاویز کی نظر میں فروخت کنندہ آرٹ پرائس پر پیش کرنے کے پابند ہیں۔

اسی طرح، آرٹ پرائس آرٹ مارکیٹ کے اہم کھلاڑیوں، خصوصاً نیلام گھروں، کے لیے سفید لیبلز تیار کر رہا ہے، جو آرٹ پرائس اور اس کے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس کو آن لائن نیلامی کے لیے تکنیکی میزبان کی حیثیت سے استعمال کریں گے، یوں آرٹ پرائس کو – جو نیلام کنندہ نہیں ہے – آمدنی کا ایک اور ذریعہ دیں گے۔

یوں آرٹ پرائس 3600 سے زائد صارفین اور شریک نیلام کنندگان اور 7400 سے زائد فن کے قدر دانوں سے طلب کرنے کے لیے کھلا ہے جو پہلے ہی آرٹ پرائز کے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس میں شمولیت کی اہم ضروریات کو مضبوطی کے ساتھ ظاہر کر چکے ہیں تاکہ وہ عالمی آرٹ مارکیٹ میں اپنی پوزیشنیں برقرار رکھ سکیں اور غیر مادی آرٹ نیلامی ماحول میں تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔

انٹرنیٹ، اور زیادہ عمومی طور پر کہا جائے تو ڈیجیٹل انقلاب نے، درحقیقت طبعی نیلام گھروں کی عالمی  واحد-معیشت کا خاتمہ کر دیا ہے، جو آج نیلام کنندگان کے لیے استعمال کرنے کا صرف ایک چینل ہیں-جو عموماً شہری مراکز میں قائم ہوتے ہیں – جس کے ذریعے وہ ایک بہت مہنگے (اور اب انتہائی فضول) کرایے کے اخراجات یا کم نمایاں جائیداد کا اثاثہ رکھتے ہوں۔

تاریخ کے بدترین معاشی و مالیاتی بحران کے تناظر میں آرٹ پرائس نے – 2008ء کی طرح- اپنے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس کے ذریعے خرید-سے-فروخت کے کاموں میں رفتار کے ساتھ ایک مرتبہ پھر فروخت کے لیے پیش کردہ نمونوں کی تعداد میں ہونے والی تیزی کا مشاہدہ کیا ۔ اس طرح ہم فرض کر سکتے ہیں کہ نیلامی فروخت بھی پیشرفت کی اسی راہ کو اختیار کرے گی۔ بلاشبہ، یہ بات ہماری نظر میں ہے کہ معاشی و مالیاتی بحران آرٹ پرائس کے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس کے لیے آگے بڑھنے کے زبردست موقع کا نمائندہ ہے۔

درحقیقت، آرٹ مارکیٹ کی –دیگر تمام مارکیٹوں کی طرح- تاریخ ہے کہ یہ ان حلقوں کی طرف فطری طور پر سفر کرتی ہے جو تیز ترین، کم خرچ ترین، زیادہ نرم، جہاں قیمت فوری طور پر حاصل کی جا سکے اور جہاں شرکا کی بڑی تعداد –بلاشبہ- تمام قیمتوں اور فہرستوں کی شفاف معلومات تک رسائی رکھتی ہو۔

تقریباً 7 سالوں سے آرٹ پرائس اپنے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس پر پیشکش کی بے مثال پیشرفت دیکھی ہے (سالانہ اعداد و شمار آرٹ پرائس کے 2010ء رجسٹریشن ڈاکیومنٹ اور اے ایم ایف پر نمبر D.11-0784 از 25 اگست 2011ء کے تحت موجود ہیں)۔ 2010ء میں آرٹ پرائس نے پیش کردہ فن پاروں کے کل حجم کی مالیت تقریباً 6.3 ارب یوروز کی تصدیق کی تھی جس میں فروخت کی شرح تقریباً ایک تہائی تھی، جس کے لیے آرٹ پرائس نے کوئی کمیشن حاصل نہیں کیا۔

ہم نشاندہی کرنا چاہتے ہیں کہ آرٹ، بحیثیت ملکیت دانش،  اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس (ر) میں شمولیت کے پورے عمل کی ملکیت اور تحفظ اور طبعی نیلام گھروں کے روایتی نظام سے بچنے کا واحد ذمہ دارہے ۔ درحقیقت، اس صورتحال کا واقعتاً ای سی این (الیکٹرانک کمیونی کیشن نیٹ ورک) کی آمد سے قبل اسٹاک ایکسچینج کے قدیم نظام سے تقابل کیا جا سکتا ہے جب شور وغل سے بھرے ہال ہی دنیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں کی پہچان تھے جنہیں بنیادی طور پر مصالحت کے اخراجات میں کمی کے ذریعے ختم کیا گیا۔

آرٹ ۔۔۔ بڑے بحران کے وقتوں میں سرمایہ کاری کی ایک حقیقی محفوظ پناہ گاہ

معاشی و کاروباری ابلاغ (لی موندے، نیو یارک ٹائمز، ایف ٹی، اے ایف پی، رائٹرز، بلومبرگ وغیرہ) نے مستقل اشارے دیے کہ بڑے بحرانوں میں معیاری آرٹ ایک حقیقی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ آرٹ پرائس، کرسٹیز، ساؤتھ بائیز اور اہم بین الاقوامی نیلام کنندگان نے بھی فن پاروں کے محفوظ پناہ گاہ ہونے کی تصدیق کی (بحوالہآرٹ پرائس کے ساتھ اگیفی کا انٹرویو)۔درحقیقت، 2011ء میں تاریک معاشی و مالیاتی تناظر  کے باوجود، عالمی آرٹ مارکیٹ نے تمام ممالک میں حجم اور قیمت دونوں کے لحاظ سے انتہائی مثبت اعداد و شمار ظاہر کیے، اور آرٹ پرائس کے عالمی سرفہرست 500 میں شامل متعدد فن کاروں نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

یہ اعتماد تمام براعظموں پر ظاہر ہے۔ سونے کی طرح فن پارے بھی صدیوں سے بڑے بحرانوں اور خاص طور پر مالیاتی اثاثہ جات کی قدروں میں تیزی سے ہونے والی کمی کے تناظر میں دفاعی سرمایہ کاری رہے ہیں جیسا کہ 2012/2013ء میں عالمی معیشت ممکنہ طور پر انہی حالات سے دوچار رہے گی۔

آرٹ پرائس جلد ہی اتحادوں کا اعلان کرے گا جو مقامی شراکت داروں کے ساتھ تمام براعظموں پر موجودگی کی سہولت دے گا۔

2012ء میں آرٹ پرائس اور آرٹ مارکیٹ کا مستقبل ناگزیر طور پر ایشیا سے منسلک ہے۔

آرٹ پرائس دنیا کا پہلا پریس ایجنٹ تھا جس نے 2011ء میں اعلان اور تصدیق کی کہ چین بلاشبہ دنیا کا سب سے بڑا آرٹ مارکیٹ مقام بن گیا ہے جس نے 2011ء میں امریکہ کو پیچھے چھوڑا۔ آرٹ پرائس کے اعداد و شمار برائے 2011ء نے پہلے ہی مسلسل دوسرے سال عالمی آرٹ مارکیٹ میں چین کی بالادستی کی تصدیق کر دی تھی۔

اس لیے ہانگ کانگ میں اپنے ماتحت ادارے اور صاف کمروں کے آغاز کے لیے آرٹ پرائس کی صبر آزما تیاریوں کے پیچھے پرکشش منطق تھی جو عوامی جمہوریہ چین کے لیے ایک تجرباتی میدان اور ایشیا کے لیے ایک داخلی مقام ہوگا۔ ہانگ کانگ پہلے ہی سرفہرست پانچ عالمی آرٹ مارکیٹ مقامات میں شامل ہے۔ علیٰ ہذا القیاس، اہم کھلاڑیوں جیسا کہ آن لائن نیلامی کنندگان اور اہم ایشیائی آرٹ میلوں کے ساتھ معاہدے آرٹ پرائس کو 2011ء میں اپنی ایشیا مرتکز مارکیٹ رپورٹوں، ملک در ملک، کے نفوذ کو پھیلانے کا موقع دے گا۔ ایک سادہ مثال کے طور پر ہم عصر آرٹ کی فروخت کے شعبے میں سنگاپور جلد  فرانس کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس تناظر میں آرٹ پرائس اور آرٹ اسٹیج سنگاپور، (آرٹ ایچ کے ساتھ) ایشیا کا سب سے بڑا ہم عصر آرٹ میلہ ، 2012ء میں اپنی ادارتی شراکت داری اور مارکیٹنگ حکمت عملی کو سخت تر کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ آرٹ پرائس آرٹ ایچ کے (ہانگ کانگ) کے ساتھ بھی اسٹریٹجک شراکت دار ہوگا۔

2012ء میں آرٹ مارکیٹ پر انٹرنیٹ کی حقیقی بالادستی۔

2012ء میں انٹرنیٹ 1980ء کی دہائی کے بذریعہ ٹیلی فون آرڈر کی سادہ سی توسیع ہے، ساتھ ساتھ، خریدار کے لیے کام کی بہترین تخلیقِ نو ہے اور آرٹ پرائس کی شانادر کامیابی اس کا ثبوت ہے ۔۔۔ اس لیے ایک حتمی قدم باقی تھا جو بلاشبہ سب سے سخت قدم تھا: مارکیٹ مقام کی معیار بندی جو آرٹ پرائس نے 14 سال میں اپنے اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس (ر) کے ذریعے بے مثال اور مفت معیار پیش کر کے حاصل کیا۔

1987ء سے 2004ء تک آرٹ پرائس کے ڈیٹا بینکس اس شعبے میں حوالہ جات کی صورت اختیار کر گئے اور معیاری آرٹ مارکیٹ معلومات میں آرٹ پرائس کو عالمی رہنما بنایا قبل اس کے کہ مارکیٹ ڈی میٹرلائزیشن کے مسئلے میں تبدیل ہو۔ یہ آخر الذکر منصوبہ اپنے 18 ڈیٹا بیسز کی نمائندگی کرنے والی معیار بندی کو کام میں لاتا ہے، جسے دنیا بھر میں ناشرین اور فن کے محفوظات کے حصول سے بڑھایاگیا ہے۔

آرٹ پرائس کے ڈیٹا بینکس بنانے والے تمام صنعتی عمل پیٹنٹ سے محفوظ شدہ ہیں، جن میں اے پی پی (ایجنسی دے پروٹیکشن دے پروگرامز) معروف ہے۔ یہ صنعتی عمل آرٹ مارکیٹ (آرٹسٹ آئی ڈی، ورک آئی ڈی، کیٹلاگ ریزونے آئی ڈی، بائبلوگرافی آئی ڈی، ایسٹی میٹ/اکونومیٹرک انفو آئی ڈی) کو 180 ملین سے زائد ڈیٹا انٹریز اور ملکیتی فہرست کے ساتھ معیار بند کرتے ہیں۔

عالمی بے مثال معلومات آرٹ پرائس کی کارپوریٹ وڈیو میں پانچ زبانوں میں واضح انداز میں بیان کی گئی ہے: http://web.artprice.com/video

آرٹ پرائس نے 2011ء میں بہترین فرنچ اسٹاک مارکیٹ پروگریشن شایع کی اور یورونیکسٹ پیرس کے کمپارٹمنٹ بی میں داخلے کی درخواست دائر کی۔

اسٹاک مارکیٹ کو متاثر کرنے والے بحران کے باوجود آرٹ پرائس حصص قیمتوں نے 2011ء میں اعلیٰ ترین کارکردگی دکھائی جس میں یکم جنوری 2011ء سے +427% کا زبردست اضافہ ہوا، جس میں تجارت کیا گیا حجم تقریباً 873 ملین یوروز تھا، یعنی کہ اوسط روزانہ حجم 3.2 ملین یوروز۔ یہ فرنچ یورو لسٹ از یورو نیکسٹ مارکیٹ (کمپارٹمنٹس اے، بی، سی) میں اضافے کی بہترین کارکردگی تھی۔

 2011ء میں کمپارٹمنٹ بی میں داخل ہونے کی تمام تر شرائط سے مطمئن ہونے کے ساتھ، اب وہ یورولسٹ کے کمپارٹمنٹ بی میں داخلے کے لیے درخواست تیار کر رہا ہے جو فرنچ فنانشل مارکیٹس اتھارٹی (اے ایم ایف) کے پاس پیش کی جائے گی اور ساتھ ساتھ این وائی ایس ای یورونیکسٹ سائنٹیفک کمیٹی میں امیدواریت کے لیے درخواست بھی دے گا تاکہ اس کی فہرستوں کو کمپارٹمنٹ بی سے متعلقہ فہرستوں میں شامل کیا جائے۔

پانچ سے زائد صدیوں میں آرٹ مارکیٹ کے قانونی ارتقا اور آرٹ پرائس میں حالیہ تبدیلیوں کو سمجھنے کے لیے ہم اپنے حصص یافتگان اور مارکیٹ کو 72 مختصر اور تحقیقی سوالات اور جوابات پڑھنے کے لیے مدعو کرتے ہیں جو جون اور اکتوبر 2011ء میں کیے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر تشکیل دیے گئے۔ آکٹس نیوز (اے ایم ایف کااجازت یافتہ ماہر باضابطہ معلومات فراہم کنندہ) کے ہائپر لنکس http://www.actusnews.com/communique.php?ID=ACTUS-0-25689

آخر میں، آرٹ پرائس اپنے نئے اور مستقبل کے حصص یافتگان کو مدعو کرتا ہے جو بذرات خود ادارے کی تاریخ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 25 اگست 2011ء سے اے ایم ایف میں D.11-0784 میں اور آن لائن 2010ء رجسٹریشن دستاویز میں پیش کردہ انتہائی تفصیلی معلومات ملاحظہ کریں۔ آرٹ پرائس، یورو لسٹ میں 12 سال سے زائد کے مستقل اظہار کے ساتھ، مالیاتی مارکیٹ کے ماہرین اور آرٹ مارکیٹ کے مبتدیوں کو اعلیٰ معیار کی معلومات فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ آرٹ پرائس کے 18 ہزار حصص یفتگان کے تمام سوالات آرٹ پرائس کے مستقل اظہار میں منظم انداز میں جواب دیا جاتا ہے جنہيں اپنی ویب سائٹ پر آن لائن اور اے ایم ایف-مجاز مالیاتی معلومات فراہم کنندہ آکٹس نیوز ڈاٹ کام پر پیش کرتاہے۔

ذریعہ: http://www.artprice.com (c) 1987ء-2012ء تھیری ایرمان

آرٹ پرائس 27 ملین سے زائد فہرستوں اور فن کاروں کا احاطہ کرنے والے 4 لاکھ 50 ہزار نیلامی نتائج کا ڈیٹا بینک رکھنے والا عالمی رہنما ادارہ ہے۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا بھر میں آرٹ مارکیٹ کی معلومات کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس پر لامحدود رسائی فراہم کرتا ہے، جو 1700ء سے اب تک کی 108 ملین تصاویر اور فن پاروں کی کندہ کاری کے وسیع ذخیرے کا حامل ہے جس کے ساتھ آرٹ پرائس کے آرٹ مؤرخین کے تبصرے بھی شامل ہیں۔ آرٹ پرائس 3600 بین الاقوامی نیلام گھروں سے اپنے ڈیٹا بیس کی معلومات میں مستقل اضافہ کرتا رہتا ہے اور دنیا بھر  کے 6300 ابلاغی ابواب کو آرٹ مارکیٹ کے رحجانات پر روزانہ معلومات فراہم کرتا ہے۔ آرٹ پرائس اپنے 1.3 ملین اراکین (ممبر لاگ ان) کی خاطر فن پاروں کی خریداری و فروخت کے لیے آج کی دنیا کے معروف اسٹینڈرڈائزڈ مارکیٹ پلیس (ر) میں معیاری اشتہار پیش کرتا ہے (ذریعہ آرٹ پرائس)۔

آرٹ پرائس یورونیکسٹ پیرس: یوروکلیئر: 7478 – بلومبرگ: پی آر سی – رائٹرز: اے آر ٹی ایف میں مندرج ہے۔

آرٹ پرائس خبری اعلامیوں کی فہرست:

http://serveur.serveur.com/press_release/pressreleasefr.htm

الکیمی اور آرٹ پرائس کی دنیا دریافت کیجیے http://web.artprice.com/videoپر

ٹویٹر پر آرٹ پرائس کے ساتھ آرٹ مارکیٹ کی تمام خبریں فالو کیجیے:

http://twitter.com/artpricedotcom

رابطہ:

یوزیت مے –

ٹیلی فون: +33(0)478-220-000،

ای میل: ir@artprice.com

ذریعہ: آرٹ پرائس ڈاٹ کام