برادیسکو سیگوروس ای پریویڈنشیا ساؤ پاؤلو میں آل-اسٹار گیم کو اسپانسر کرے گا

AsiaNet 47891

ساؤ پاؤلو، 29 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گزشتہ سات سالوں سے گروپو برادیسکو سیگوروس آل اسٹار گیم (ہوگو داس استریلاس) کو اسپانسر کر رہا ہے۔ یہ برازیل اور بیرون ملک بین الاقوامی سطح پر خصوصاً جاپان میں مشہور کھلاڑی زیکو کا منصوبہ ہے، جو کھلاڑیوں اور برازیلی فٹ بال کے مختلف نسلوں کے ہیروز کو جمع کر رہے ہیں، جیسا کہ رونالڈو، جونیئر، ایڈمنڈو، رائے اور بیرو-بیرو جیسے نادر کھلاڑی۔ رواں سال نوازے گئے کھلاڑیوں میں سوکریٹس بھی شامل ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111228/SP27705)

گروپو برادیسکو سیگوروس کے صدر مارکو انتونیو روسی کے لیے 2004ء سے آل اسٹار- گیم کی مدد کا بیمہ کار بننا قابل فخر ہے، کیونکہ “برازیل کی جرسی پہنے، یہ کھلاڑی سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اور آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہے، جبکہ اسپانسر شپ، عطیات اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام تر آمدنی غریب ترین افراد کی مدد کرنے والے متعدد خیراتی اداروں کی مدد کرتی ہے، جبکہ آمدنی برازیل میں تعلیم اور کھیلوں کی ترقی میں خرچ کی جاتی ہے۔”

برادیسکو ویدا اے پریویڈنشیا کے صدر لوسیو فلاویو دے اولیویئرا زور دیتے ہیں کہ سات سالوں میں پہلی بار گیم 28 دسمبر کو ساؤ پاؤلو کے مورمبی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جس نے قبل ازیں ریو دے جینیرو میں منعقد ہونے والی تقریب کو بڑی وسعت عطا کی۔ ان کی نظر میں اس گیم کو اسپانسر کرنا بیمہ کار کے لیے مستقبل اور سماجی شمولیت سے اپنی وابستگی کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔

مزید معلومات کے لیے:

برادیسکو ویدا اے پریویڈنشیا

آرکوم- ڈپارٹمنٹ آف کمیونی کیشنز

لیا کرستینا الکراز

+55-11-3684-3612

http://www.jogodasestrelasmorumbi.com.br

ذریعہ: برادیسکو ویدا اے پریویڈنشیا