ٹومی ہل فگرنے مرد و خواتین کی رن وے کلیکشنز کے لیے اتیرے ایس پی اے کے ساتھ عالمی لائسنسنگ کے معاہدے کا اعلان کر دیا

AsiaNet 47841

نیو یارک، 21 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اتیرے خزاں 2012ء سے پیداوار اور تقسیم کا ذمہ لے گا

پی وی ایچ کارپوریشن (این وائی ایس ای: PVH) کی مکمل ملکیت ٹومی ہل فگر گروپ خزاں 2012ء میں شروع ہونے والی مرد و خواتین کی رن وے کلیکشنز اور بہار 2013ء کی پری-کلیکشنز کے اجازت نامے کے لیے اتیرے ایس پی اے کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔ اتیرے ملبوسات اور بیشتر لوازمات تیار اور تقسیم کرے گا، جس کی تقسیم کی توجہ یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا پر رہے گی۔

معاہدے کے تحت رن وے کلیکشنز کی تقسیم ٹومی ہل فگر کے خوردہ اسٹورز سے اعلیٰ معیار کے تھوک، خصوصی اور آن لائن خوردہ فروشوں تک توسیع پائے گی۔ کلیکشنز فروری 2012ء میں نیو یارک فیشن ویک کے دوران پیش کرنے کے بعد یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں چھ شورومز پر فروخت کی جائیں گی۔

ٹومی ہل فگر گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فریڈ گیرنگ نے کہا کہ “ہم اتیرے کے ساتھ اجازت نامے کے معاہدے پر بہت پرجوش ہیں، جو ہمارے لیے سطحِ اول کی عالمی تقسیم کو وسیع کرنا ممکن بنائے گا۔ گزشتہ چند سالوں میں تبدیلی کے عمل اور برانڈ رتبے کی بلندی میں کامیابی رن وے کلیکشنز کی طلب میں اضافے کا باعث بنی ہے۔ اتیرے کے ساتھ شراکت داری نئے صارفین تک پہنچنے اور پریپی امریکن کلاسکس میں میں تبدیلی کے ساتھ اپنے بلند ترین تاثرات کو مزید تنوع بخشنے کا انوکھا موقع ہوگا۔ ہماری نظریں اتیرے کے ساتھ برانڈ کی موجودہ قوتِ رفتار کو بڑھانے پر مرکوز ہیں، کیونکہ اتیرے اپنے جوش و خروش اور ڈیزائنر کلیکشنز کی تیاری اور عالمی سطح پر تقسیم کی صلاحیتوں کے حوالے سے معروف حیثیت رکھتا ہے۔”

اتیرے ایس پی اے کے چیئرمین اور سی ای او انتونیو بیانکی نے کہا کہ “دنیا کے معروف کلاسک امریکن کول برانڈ ٹومی ہل فگر نے “ساختہ اطالیہ” کاریگری کے نمائندے اور فیشن کی صنعت میں فضیلت کا معیار رکھنے والے اتیرے کا عالمی شراکت دار کی حیثیت سے انتخاب کیا ہے۔ ہم دنیا کے معروف ڈیزائنر ملبوسات برانڈز میں سے ایک کے ساتھ اس نئے تعاون پر خوش ہیں۔ ایک یہ تاریخی موقع ہے جو اتیرے کی عالمی ساکھ کو بہتر بنائے گا اور ہماری انتظامی ٹیم کی وابستگی کا صلہ دے گا، جس کی سربراہی جنرل مینیجر الیساندرو لوکاتیلی کر رہے ہیں۔ یہ نیا اہم اجازت نامہ، جو 2011ء میں نوازا گیا پانچواں اور اتیرے کے پورٹ فولیو میں مجموعی طور پر دسواں لائسنس ہے، ادارے کے لیے ایک زبردست سال کے شاندار اختتام کا عکاس ہے۔”

ٹومی ہل فگر بدستور تمام کلیکشنز پر تخلیقی اختیار رکھے گا۔ مرد و خواتین کی  رن وے کلیکشنز کی قیمتیں ممکنہ طور پر 140 سے 2 ہزار یوروز کے درمیان ہوں گی؛ تحریری نرخ نکات ممکنہ طور پر گزشتہ سیزنز کے مطابق ہی ہوں گے لیکن مرضی کے مطابق کپڑے، ملبوسات اور چمڑے کے لیے زیادہ سطح کی قیمتیں شامل کرنے کے لیے بڑھائے جائیں گے۔ اجازت نامے کے معاہدے کے تحت پہلی کلیکشن جولائی 2012ء سے اسٹورز میں موجود ہوگی۔

ٹومی ہل فگر گروپ کے بارے میں :

طرزِ زندگی کے ایک اعلیٰ برانڈ کی حیثيت سے، جس میں ٹومی ہل فگر اور ہل فگر ڈینم شامل ہیں، ٹومی ہل فگر دنیا کے سب سے زیادہ قابل قدر ڈیزائنر ملبوسات بنانے والے اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کی توجہ اعلیٰ معیار کے مردانہ، زنانہ، بچکانہ ملبوسات اور ڈینم کلیکشنز تیار اور مارکیٹ کرنے پر مرکوز ہیں۔ منتخب لائسنس یافتگان کے ذریعے یہ ادارہ طرز زندگی کی مصنوعات جیسے مرد، خواتین اور بچوں کے لیے اسپورٹس ویئر؛ فٹ ویئر؛ ایتھلیٹک ملبوسات (گالف، تیراکی اور کشتی رانی)؛ باڈی ویئر (زیر جامے، چغہ اور سونے کے ملبوسات)؛ آئی ویئر؛ سن ویئر؛ گھڑیاں؛ دستی بیگز؛ سلے ہوئے مردانہ ملبوسات؛ مردانہ لباس کے لوازمات؛ جرابیں؛ چمڑے کی چھوٹی مصنوعات؛ خوشبویات؛ گھریلو و بسترے کی مصنوعات؛ غسل خانے کے لوازمات؛ اور سفری سامان۔ ہل فگر ڈینم مصنوعات مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے جینز ویئر اور فٹ ویئر کی مصنوعاتی لائن؛ بستوں؛ لوازمات؛ آئی ویئرز اور خوشبویاب  پر مشتمل ہیں۔ ٹومی ہل فگر برانڈ کے تحت مصنوعات دنیا بھر میں ٹومی ہل فگر خوردہ اسٹورز، معروف مخصوص اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور ديگر منتخب خوردہ فروشوں اور ریٹیل چینلز  کے وسیع و جامع نیٹ ورک کے تحت دنیا بھر میں صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

پی وی ایچ کارپوریشن کے بارے میں:

دنیا کے سب سے بڑے ملبوسات ساز اداروں میں سے ایک پی وی ایچ کارپوریشن کیلون کلائن اور ٹومی ہل فگر جیسے برانڈز کا مالک ہے اور انہیں دنیا بھر میں مارکیٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا شرٹ اور نیک ویئر بنانے والے ادارہ ہے اور اپنے برانڈز وان ہیوسن، کیلون کلائن، ٹومی ہفگر، IZOD، ایرو، باس اور جی ایچ باس اینڈ کمپنی اور اپنے لائسنس یافتہ برانڈز بشمول جیفری بین، کینتھ کول نیو یارک، کینتھ کول ری ایکشن، مائیکل مائیکل کورس، سین جان، چیپس، ڈونلڈ جے ٹرمپ سگنیچر کلیکشن، جو جوزف ابوڈ، ڈی کے این وائے، اکے بہار اور جون ویرواٹوس کے تحت مصنوعات کی وسیع ورائٹی مارکیٹ میں پیش کرتا ہے۔

اتیرے ایس پی اے کے بارے میں:

اتیرے ایس پی اے لائسنس شدہ ملبوسات اور پارپرٹی ملکیت کے برانڈز کی ملبوساتی اور صنعتی پیداوار اور عالمی تقسیم کا رہنما ادارہ ہے، جس میں اعلیٰ سطحی فوری تیار سے لے کر نوجوانوں کے لیے مصنوعات اور جینز ویئر شامل ہیں، جو جدت طرازی، تخلیق، ڈیزائن اور ساختہ اطالیہ کے دنیا بھر میں معیارکی نمائندگی کرتا ہے۔ گزشتہ تیس سالوں میں اہم ترین بین الاقوامی ڈیزائنرز کے ساتھ کی گئی شراکت داریوں نے طرز، ترقی، مصنوعات اور مارکٹی تقسیم کی صورتوں میں ترقی کا ایک نقشہ مرتب کر دیا ہے۔ ہر انفرادی لائسنس یافتہ برانڈ کی جزئیات کی تعظیم کی گئی اور اسے بڑھاوا دیا گیا ہے، کلیکشن کے ڈیزائنر کے خیالات کو تفہیم دی گئی اور ایسرنیا کے صوبے میں پیتورانیلو دی مولیزے میں صنعتی سطح پر خصوصاً پیداواری عمل سے گزارا گیا، جہاں 120.000 ایم کیو کے رقبے پر پھیلا ہوا پیداواری و لاجسٹک پلیٹ فارم موجود ہے جس میں سے 80.000 علاقہ ڈھکا ہوا ہے، جو نہ صرف ہدایتی و انتظامی دفاتر کو بلکہ ملبوسات اور لوازمات کی تخلیق کی سمت متعین کرنے والی تمام سرگرمیوں کو یکجا کرتا ہے۔ صدر دفتر اس وقت 600 سے زائد ملازمین کا حامل ہے اور ایک حقیقی علاقہ تخلیق کر چکا ہے، اطالوی فیشن نظام میں بے مثال: اتیرے ایس پی اے میں اس علاقے میں 150 سے زاغد ساخت گروں تک توسیع کے ساتھ 3000 سے زائد ملازمین رکھتا ہے، اس طرح ایک مکمل پیداواری چکر پر منحصر ہے، جس میں دھلائی اور آخری درستگی شامل ہے۔ اتیرے ایس پی اے کے پورٹ فولیو میں بین الاقوامی برانڈز کی انتہائی متنوع رینج شامل ہے جیسا کہ : کارل لیگرفیلڈ پیرس، پیرے بالمین، ایکواس کوتم، گالیانو، ارمانو-ارمانو سکروینو، سی’این’سی کاسٹیوم نیشنل، جی ایف فیر، فیوروچی اور آخت۔

ذریعہ: ٹومی ہل فگر گروپ

رابطہ: ٹومی ہل فگر: امریکہ، کیٹلن جونز، ڈائریکٹر برائے کمیونی کیشنز شمالی امریکہ، +1-212-548-1933، kajones@tommy.com، یورپ، عبدالحمری، سینئر ڈائریکٹر، مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز، +31-20-589-5701، abdel.elhamri@tommy.com، یا انٹرنیشنل، ایرک ریڈ، نائب صدر – انٹرنیشنل مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز، +31-20-589-5355، eric.reed@tommy.com؛ یا اٹیلا اینڈ کمپنی: کیرن ایونی، +39-02-34970531، keren.avni@attila.it