این ٹی ٹی کام کے ایشیا پیسفک گیٹ وے نیٹ ورک کے لیے معاہدے پر دستخط

AsiaNet 47832

ٹوکیو، 20 دسمبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

– 40 جی بی پی ایس ویو لینتھ نیٹ ورک ایشیا کو معروف 54.8 ٹی بی پی ایس کی کل ڈیزائن گنجائش دے گا –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کما) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 20 دسمبر کو ایشیا پیسفک گیٹ وے (APG) کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے ایشیا کے متعدد دیگر ٹیلی کمیونی کیشنز کیریئرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے ذریعے شمولیت اختیار کی ہے، جو ایک زیر سمندر کیبل نیٹ ورک ہے جو جدول کے مطابق جون 2014ء میں شروع ہوگی جس کی کل ڈیزائن گنجائش 54.8 ٹیرابٹ-فی-سیکنڈ (ٹی بی پی ایس) ہے۔ معاہدہ مارچ 2012ء سے موثر العمل ہوگا۔

نیٹ ورک ابتدائی طور پر جدید ترین 40 گیگابٹ-فی-سیکنڈ (جی بی پی ایس) ویو لینتھ ٹیکنالوجی استعمال کرے گا اور اسے بہتر موثریت اور زیادہ گنجائش کے لیے 100 جی بی پی ایس ویو لینتھ ٹیکنالوجی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اے پی جی کوریا، جاپان، بر عظیم چین، تائیوان، ہانگ کانگ، ویت نام، تھائی لینڈ، سنگاپور اور دیگر میں لینڈنگ سائٹس کے ساتھ مشرقی ایشیا کے بیشتر ممالک اور خطوں کو منسلک کرے گا ۔ این ٹی ٹی کام کے علاوہ شامل کیریئرز میں چونگ ہوا ٹیلی کام (تائیوان)، کے ٹی کارپوریشن (کوریا) اور کئی دیگر شامل ہیں۔ زلزلوں اور طوفانوں جیسی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان سے بچنے کے لیے کیبلنگ کے راستے کا انتخاب بہت احتیاط کے ساتھ کیا گیا ہے۔

ایشیائی خطے میں بین الاقوامی براڈ بینڈ کمیونی کیشنز کی طلب میں انٹرپرائز اور صارفی دونوں سطحوں پر اضافہ ہو رہا ہے، جو مارکیٹوں میں جاری توسیع اور کلاؤڈ سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔ وافر نیٹ ورکس میں بھی اضافے کی طلب ظاہر ہو رہی ہے جو انٹرپرائزز کو نیٹ ورک کو پہنچنے والے نقصانات کے نتیجے میں اپنی کمیونی کیشنز پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم تر کر کے کاروباری تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

این ٹی ٹی کام ایشیا میں صارفین کو بہتر گنجائش کے ساتھ ساتھ مستحکم بھروسہ مندی کے لیے کثرت فراہم کرنے کے لیے مستقل نئے کیبل نیٹ ورکس شامل کر رہا ہے۔ ادارہ ایک زیر سمندر کیبل نیٹ ورک کی تعمیر میں حصہ لے چکا ہے، جس کا نام ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس (ASE) ہے، جس کا مقصد ایشیائی خطے میں اپنی بہم رسانی کے لیے عالمی نیٹ ورک سروسز اور کلاؤڈ سروسز کو بہتر بنانا ہے۔ کیبل کا آغاز جون 2012ء میں 40 جی بی پی ایس ویو لینتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوگا اور یہ مستقبل میں 100 جی بی پی ایس ٹیکنالوجی کی گنجائش کو شامل کرنے کے قابل ہوگی۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

(محترمہ) یوشی تاکا ناکامورا یا (محترمہ) کوتوئی کاموساکی،

سروس انفرا اسٹرکچر،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ٹیلی فون: +81-3-6700-7512،

ای میل: cableinfo@ntt.com