این ٹی ٹی کام کی جاپان – امریکا بیک بون بینڈوتھ 600 جی بی پی ایس تک پہنچ گئی

AsiaNet 47820

ٹوکیو، 19 دسمبر / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 19 دسمبر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے جاپان اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے درمیان اپنی عالمی آئی پی نیٹ ورک کی ڈیٹا ترسیل کی  گنجائش کو صنعت -معروف 600 گیگا بٹس فی سیکنڈ  (جی بی پی ایس)  تک بڑھا لیا ہے۔ نئی گنجائش ، جو کہ ڈیجیٹل ٹیریسٹریل ٹیلی ویژن کے تقریباً 35,000 چینلز یا روزنامہ اخبار کے پانچ صدیوں تک چھپنے والے مواد سے زائد کے برابرہے، نے ٹائر –1 بین الکاہلی آئی پی ربط سازی میں ادارے کی سبقت کو مزید بہتر کر رہی ہے۔

این ٹی ٹی کام کی عالمی آئی پی بیک بونز   فکسڈ اور موبائل ٹیلی مواصلات اداروں، انٹرنیٹ فراہم کنندگان (آئی ایس پیز)، ڈیٹا سینٹر میں کام کرنے اور مواد فراہم کرنے والوں سے منسلک ہے جو صارفین کو جاپان اور امریکا کے درمیان انٹرنیٹ گنجائش کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ گو کہ مارچ 2011ء کے زلزلے کے بعد کیبل کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تاہم اسے جلد ہی کم از کم عدم تسلسل کے ساتھ درست کردیا گیا۔ یہ مکمل طور پر باہمی تعاون پر قائم تعلقات کی بنیاد پر اضافی کیبل ڈھانچے اور متعدد کیرئیرز و کیبل اداروں کی باہمی کوششوں  کے ذریعے ممکن ہوا۔ نیٹ ورک، جو آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 ڈیول – اسٹک ہے، این ٹی ٹی کام کے بنیادی آئی پی وی 6 نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔

حالیہ سالوں میں اعلیٰ – گنجائش بینڈوتھ کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو  2005 اور 2010 کے درمیان این ٹی ٹی کام کی جاپان – امریکا  بینڈوتھ میں سات – گنا اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس حالیہ جست  –صرف چار ماہ میں 500 گیگا بٹس سے 600 گیگا بٹس تک – کا مقصد  آج کی کلاؤڈ – کمپیوٹنگ، مائیکرو – بلاگنگ، سوشل نیٹ ورک اور آن لائن ذرائع ابلاغ – بہترین ماحول میں پیدا ہونے والی زبردست مانگ کا بندو بست کرنا ہے۔

این ٹی ٹی کام گلوبل آئی پی نیٹ ورک کا پس منظر

این ٹی ٹی کام نے 1997ء میں 45 میگا بٹس فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس)خدمت  کے ساتھ اپنے حالیہ گلوبل آئی پی نیٹورک سروس کے رہنما ہونے کے سفر کا آغاز کیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکا – جاپان بینڈوتھ اس وقت ڈرامائی انداز میں 1 جی بی پی ایس سے زیادہ ہوگئی جب ادارے نے 2000ء میں ویریو اور اس کے ٹائر -1 آئی پی بیک بون کو حاصل کیا۔ این ٹی ٹی کام 2005ء میں سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) تیز –طرز کے ساتھ نیٹ ورک – پوشیدہ تبدیلی کی پیمائش کرنے والا پہلا نیٹ ورک فراہم کنندہ ادارہ بن چکا ہے۔ این ٹی ٹی کام عالمی آئی پی نیٹورک کا بھروسہ دسمبر 2006ء میں قابلیت سے سامنے آیا تھا جب تائیوان کے اندرون سمندر آنے والے زلزلہ کی تباہی کے بعد نیٹ ورک ٹریفک مختصر التوا کے ساتھ دوبارہ راستہ پر آگیا۔ 2008ء میں ادارے نے ایک آمد و رفت- تجزیہ کا انتظام متعارف کروایا جو نیٹ ورک کی آمد و رفت میں بے قائدگیوں کو دیکھتا اور آئی پی نیٹ ورک آپریٹرز کو ان کی خبر دیتا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

رابطہ: (محترمہ) رومی اوگاوا  یا (محترمہ) لینا چانگ، نیٹ ورک سروسز، این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن، فون: +81-3-6733-9105، ای-میل: gin-marcom-gl@ntt.com۔