‘سال کے بہترین گیم’ کا اعزاز جیتنے والے دی ایلڈر اسکرولز (ر) V: اسکائی رِم (ٹ م) کی 10 ملین نقول شپ کر دی گئیں

AsiaNet 47804

روک وِل، میری لینڈ، 16 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– فروخت اور متعدد ‘سال کے بہترین گیم’ کے اعزازات عالمی شہرت کو نمایاں کرتے ہیں

زینی میکس (ر) میڈیا انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ ایکس بکس 360 (ر) وڈیو گیم انٹرٹینمنٹ سسٹم از مائیکروسافٹ، پلے اسٹیشن (ر) 3 کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ سسٹم، اور پی سی کے لیے بیتھسڈا سافٹ ورکس (ر) کے گیم ایلڈر اسکرولز V: اسکائی رِم کی 10 ملین نقول شپ کر دی گئی ہیں جو 11 نومبر سے اجراء کے بعد سے خوردہ قیمت میں تقریباً 650 ملین ڈالرز کی بنتی ہیں۔ اسکائی رِم کا پی سی ورژن اپنے اجراء کے پہلے ہی مہینے میں شمالی امریکہ میں دیگر تمام پی سی گیمز کے مقابلے میں ایک پر تین کے فرق سے فروخت ہوا۔ تمام پلیٹ فارمز پر خوردہ بڑے آرڈرز اور ریکارڈ توڑ ڈیجیٹل فروخت صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو ظاہر کرتی ہے جو غیر معمولی فنٹاسی ایپک کو تلاش کرنے کے شدت سے خواہاں ہیں۔

بیتھسڈا سافٹ ورکس (ر) کا اسکائی رِم پہلے ہی دنیا بھر کے اہم آؤٹ لیٹس سے دو درجن سے زائد’سال کے بہترین گیم’ کے اعزاز حاصل کر چکا ہے جس میں 2011ء وڈیم گیم ایوارڈز میں سال کے بہترین گیم کا حاصل کردہ اعلیٰ اعزاز بھی شامل ہے جس میں صنعت کےموقر ترین جریدوں اور اخبارات کے مدیران پر مشتمل پینل کی جانب سے ووٹ دیے گئے۔ مزید برآں، اسکائی رِم نے دیگر متعدد گیم ناقدین کی جانب سے ‘سال کے بہترین گیم’ کے ایوارڈز حاصل کیے جس میں اب تک جی 4 ٹی وی، آفیشنل ایکس بکس میگزین اور مشینیما ڈاٹ کام جیسے معزز میڈیا آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔ اسکائی رِم کو ریپٹر نے تحقیقی ڈیٹا کی بنیاد پر ‘سال کا سب سے زیادہ کھیلا گیا گیم’ بھی قرار دیا تھا، جو اس کے انتہائی معروف گیم پلے تجربے کی تصدیق کرتا ہے۔

زینی میکس میڈیا کے چیئرمین اور سی ای او رابرٹ آلٹمین نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ اسکائی رِم دنیا بھر سے مستقل اعلیٰ تبصرے کے اسکورز اور مناصب حاصل کر رہا ہے۔ ہم گیم کے لیے اپنے شائقین کی سپورٹ اور جوش و خروش، اور گیم کھیلنے کے لیے وقف کردہ اپنے ہزاروں گھنٹوں  کے شکر گزار ہیں۔ ہم ہر کسی کے لیے اعلیٰ ترین معیار کے تفریحی تجربے کو پیش کرنے کے لیے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 2012ء ہمارے شائقین کے لیے ایک اور زبردست سال ہوگا، جس میں ہم کری ایشن کٹ کے ساتھ ساتھ دلچسپ ڈی ایل سی بھی جاری کریں گے جو اس رزمیہ مہم جوئی کی عمدگی میں اضافہ کرے گا۔”

والو کارپوریشن کے ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ جیسن ہولٹ مین نے کہا کہ “اسکائی رِم اسٹیم کی تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والا ائٹل ہے۔ بیتھسڈا کی پی سی کو ایک گیمنگ پلیٹ فارم سمجھنے سے وابستگی نے زبردست تبصروں کے اسکور، شاندار آغاز اور بہترین کھلاڑی کے مستقل نمبر لیے جو اسکائی رِم حاصل کر رہا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ بیتھسڈا نے اسکائی رِم کی خوردہ اور ڈیجیٹل دونوں فروخت کے لیے اسٹیم ورکس کا انتخاب کیا۔”

اسکائی رِم بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز (ر) کی ٹیم کا تیار کردہ تیسرا مستقل گیم ہے جس نے ‘سال کے بہترین گیم’ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز، جسے 2011ء وڈیو گیم ایوارڈز میں ‘سال کا بہترین اسٹوڈیو’ قرار دیا گیا تھا، نے 2006ء میں ‘سال کا بہترین گیم’ دی ایلڈر اسکرولز IV: اوبلیوین (ر) اور 2008ء کا ‘سال کا بہترین گیم’ فال آؤٹ (ر) 3 بھی تیار کیا تھا۔

اب تک اسکائی رِم دنیا بھر میں 200 سے زائد بہترین تبصرے حاصل کر چکا ہے، جو صنعت کے سب سے موثر ناقدین کی جانب سے کی گئی تعریف و توصیف بھی شامل ہے جن میں شامل ہیں: یو ایس اے ٹوڈے، جی 4 ٹی وی، دی نیو یارک ٹائمز، گیم اسپائی، وائرڈ، یورو گیمر، ڈسٹرکٹائیڈ، گیم پرو، آفیشل ایکس بکس میگزین، جوائے اسٹک، دی گارجین، فامتسو اور گیمز ریڈار۔ جی 4 ٹی وی نے اسکائی رِم کو “تاریخ کے بہترین گیمز میں سے ایک” شمار کیا اور یورو گیمر ان متعدد آؤٹ لیٹس میں ایک تھا جس نے اسے “شاہکار” قرار دیا۔

دی ایلڈر اسکرولز V: اسکائی رِم کو ای ایس آر بی کی جانب سے M یعنی میچور ریٹنگ دی گئی۔ اسکائی رِم کے بارے میں مزید معلومات http://elderscrolls.com [http://elderscrolls.com/skyrim ] ملاحظہ کیجیے۔

زینی میکس میڈیا کے بارے میں

زینی میکس میڈیا ایک نجی ملکیتی میڈیا آرگنائزیشن ہے جس کے صدر دفاتر واشنگٹن ڈی سی کے باہر واقع ہیں جبکہ بین الاقوامی دفاتر لندن، پیرس، فرینکفرٹ، آئنڈہوون اور ٹوکیومیں واقع ہیں۔ اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے زینی میکس میڈیا کونسولز، پی سی، اور ہینڈہیلڈ/وائرلیس ڈیوائسز کے لیے اصلی انٹرایکٹو تفریحی مواد تخلیق اور جاری کرتا ہے۔ زینی میکس میڈیا کے شعبوں میں بیتھسڈا سافٹ ورکس، بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز، آئی ڈی سافٹویئر، ارکانے اسٹوڈیوز، ٹینگو گیم ورکس، مشین گیمز سویڈن، زینی میکس یورپ لمیٹڈ، زینی میکس ایشیا کے کے اور زینی میکس آن لائن اسٹوڈیوز شامل ہیں۔ زینی میکس میڈیا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.zenimax.com ملاحظہ کیجیے۔

بیتھسڈا سافٹ ورکس کے بارے میں

زینی میکس میڈیا کے اداروں کے خاندان سے تعلق رکھنے والا بیتھسڈا سافٹ ورکس معروف انٹرایکٹو تفریحی سافٹویئر تیار  کرنے والا عالمی ادارہ ہے۔ بیتھسڈا کے لیبل کے تحت پی شکردہ ٹائٹلز میں ڈوم (ر)، کویک (ر)، دی ایلڈر اسکرولز (ر)، فال آؤٹ (ر)، وولفنسٹائن (ر) اور ریج (ر) جیسے بلاک بسٹر فرنچائزز شامل ہیں۔ زینی میکس کے لیے ٹائٹلز تیار کرنے والے دنیا کے بہترین ڈیولپمنٹ اسٹوڈیوز میں بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز، آئی ڈی سافٹویئر، ارکانے اسٹوڈیوز، مشین گیمز سویڈن، ٹینگو گیم ورکس اور زینی میکس آن لائن اسٹوڈیوز شامل ہیں۔ بیتھسڈا سافٹ ورکس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.bethsoft.com۔

بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز کے بارے میں

بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز ایک اعزاز یافتہ ڈیولپمنٹ اسٹوڈیو  ہے جو دنیا بھر میں دی ایلڈر اسکرولز سیریز پر انقلابی کام کے بارے جانا جاتا ہے۔ 2006ء میں سال کے بہترین گیم قرار دیے گئے ایلڈر اسکرولز IV: اوبلیوین (ر) اور 2008ء کے سال کے بہترین گیم قرار دیے گئے فال آؤٹ (ر) 3 کے خالق بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز نے صنعت کے سب سے معزز اور کامل ترین گیم ڈیولپمنٹ اسٹوڈیوز میں سے ایک کی حیثیت سے ساکھ حاصل کر لی ہے۔ بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز کا جدید ترین گیم دی ایلڈر اسکرولز V: اسکائی رم، 11-11-11 کو جاری کیا گیا۔ اسکائی رِم نے رواں سال کے ای3 سمیت متعدد نامزدگیاں اور اعزازات حاصل کیے ہیں، جن میں باضابطہ گیم کریٹکس ایوارڈز کی جانب سے ‘بہترین کونسول گیم’ اور ‘بہترین آر پی جی’ نامزد کیا جانا شامل ہے اور 200 سے زائد بہترین تبصروں کے اسکورز حاصل کر چکا ہے۔ بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://bgs.bethsoft.com ملاحظہ کیجیے۔

ایلڈر اسکرولز، اسکائی رم، اوبلیوین، بیتھسڈا گیم اسٹوڈیوز، بیتھسڈا سافٹ ورکس، بیتھسڈا، زینی میکس اور ان کے متعلقہ لوگوز امریکہ اور ان/یا ان دیگر ممالک میں زینی میکس میڈیا انکارپوریٹڈ کے مندرجہ تجارتی نشانات ہیں۔ فال آؤٹ امریکہ اور/یا اس سے باہر بیتھسڈا سافٹ ورکس ایل ایل سی کا تجارتی نشان ہے۔ ڈوم، کویک، وولفنسٹائن اور ریج امریکہ اور/یا اس سے باہر آئی ڈی سافٹویئر ایل ایل سی کے تجارتی نشانات ہیں۔ مائیکروسافٹ، ایکس بکس، ایکس بکس 360، ایکس بکس لائیو، ایکس بک لوگوز، اور ایکس بکس لائیو لوگو مندرج تجارتی نشان یا امریکہ اور/اس سے باہر دیگر ممالک میں مائیکروسافٹ کارپوریشن کے مندرج تجارتی نشانات ہیں۔ پلے اسٹیشن سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ انکارپوریٹڈ کا مندرج تجارتی نشان ہے۔ یہاں پیش کردہ دیگر مصنوعات اور اداروں کے نام ان کے متعلقہ مالکان کے تجارتی نشانات ہیں۔ جملہ حقوق محفوظ۔

ذریعہ: زینی میکس میڈیا انکارپوریٹڈ

رابطہ: پیٹی ہائنز، phines@bethsoft.com، یا ٹریسی تھامسن، tthompson@bethsoft.com، یا ، ایرن لوسی، elosi@bethsoft.com، تمام برائے بیتھسڈا سافٹ ورکس، +1-301-926-8300