کارل زائس: آمدنی پہلی مرتبہ چار بلین یورو کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

AsiaNet 47759

اسٹٹ گارٹ، جرمنی، 14 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کارل زائس گروپ کی ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر اور انٹرنیشنلائزیشن میں بدستور سرمایہ کاری

– وژن کیئر کا کاروبار مکمل طور پر جم چکا ہے

– عالمی معیشت کے غیر یقینی پس منظر کے بر خلاف زبردست پوزیشن میں

کارل زائس نے اپنے سالانہ مالیاتی بیانات جاری کر دیے ہیں۔ مالی سال 2010/11ء میں ادارے نے 4.237 ارب یورز (گزشتہ سال 2.981 ارب یوروز) کی آمدنی حاصل کی ہے، جو 10 فیصد اضافہ ہے*۔ 607 ملین یوروز کے اعداد و شمار کے ساتھ، EbIT گزشتہ سال کے اعداد و شمار (423 ملین یورز) سے واضح طور پر کہیں آگے تھا۔ کارل زائس اے جی کے صدر اور سی ای او مائیکل کاشکے نے کہا کہ “ہم نے کارکردگی کے تمام اشاریوں میں ریکارڈ اعداد و شمار حاصل کیے ہیں،” کارل زائس مستقل منافع بخش اور تحفظ پذیر ترقی کے ساتھ ایک ٹیکنالوجی رہنما اور صنعت کے عالمی کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کر چکا ہے ۔” کارل زائس نے اپنی 87 فیصد آمدنی جرمنی کے باہر سے حاصل کی ہے۔ آمدنی کا ایک مستحکم حصہ ایشیا (+12 فیصد*) اور امریکہ (+11 فیصد*)سے حاصل کیا گیا ہے۔

مزید معلومات کےلیے http://www.zeiss.de/press

* مالی سال 2010/11ء کے آغاز سے آئی گلاس لینس بنانے والا ادارہ کارل زائس وژن (آمدنی مال سال 2010/11ء میں تقریباً 850 ملین یوروز) پہلی بار مالیاتی بیانات کے اعتبار سے آزاد کاروباری گروہ اور مکمل طور پر مستحکم ادارے کی حیثیت سے ضم ہوا۔ یہ تبدیلی کارل زائس گروپ بشمول کارل زائس وژن کے قانونی تقاضے کی تکمیل کے لیے ہم پلہ اعداد و شمار کی بنیاد پر متعین کی گئی۔

کارل زائس

کارل  زائس گروپ بصریات اوپٹو-الیکٹرانکس کی دنیا میں ایک بین الاقوامی رہنما ہے۔ صنعتی حلوں، تحقیقی حلوں، طبی ٹیکنالوجی اور صارفی بصریات کی مارکیٹوں میں کارل زائس نے دنیا بھر میں 160 سے زائد سالوں سے ٹیکنالوجیکل ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

اپنی جدت طراز ٹیکنالوجی اور جدید حلوں کے ساتھ کارل زائس سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، صنعتی میٹرولوجی، مائیکرو اسکوپی، میڈیکل ٹیکنالوجی، وژن کیئر اور کنزیومر آپٹکس/آپٹرونکس کے شعبوں میں کامیاب ہے۔ کارل زائس دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک میں 30 پیداواری اور 50 سے زیادہ سیلز اینڈ سروس مقامات کے ذریعے نمائندگی رکھتا ہے۔ کارل زائس اے جی مکمل طور پر کارل زائس اشٹفٹنگ (کارل زائس فاؤنڈیشن) کی ملکیت ہے۔ 1886ء میں جینا میں قائم ہونے والے ادارے کا صدر دفتر اوبر کوخن، جرمنی میں واقع ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

یورگ نشکے، کارل زائس، گروپ ترجمان

فون +49-7364-20-3242، ای میل: j.nitschke@zeiss.de

ذریعہ: کارل زائس اے جی