بل کلنٹن، جین گڈآل، شا زوکانگ، چیف سوروئی اور دیگر کی ماحولیاتی معلومات کے بارے میں اہم گفتگو

AsiaNet 47702

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 14 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

12 سے 15 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقد ہونے والے آئی آن ارتھ اجلاس نے ماحولیاتی معلومات کے حوالے سے دنیا کے بہترین مفکرین کو اکٹھا کیا ہے تاکہ وہ روشنی ڈال سکیں کہ ہم ہر جگہ موجود فیصلہ سازوں کے لیے کس طرح یقینی بنائیں کہ وہ دانشمندانہ فیصلے کریں۔ صدر بل کلنٹن، ڈیم جین گڈآل، متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان یا کنزرویشن انٹرنیشنل کے سربراہ رسل مٹرمائیر جیسے مقررین جون 2012ء میں ریو میں ہونے والی اگلی ارتھ سمٹ کے لیے مستحکم سفارشات مرتب کرنے میں وفود کی مدد کر رہے ہیں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/eyeonearth/52803

ماحولیاتی معلومات تک رسائی اہم و ضروری ہے: دانشمندانہ فیصلوں کا اناقعاد اس پر ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں ڈربن جنوبی افریقہ میں کوپ-17 موسمیاتی کانفرنس نے ظاہر کیا ہے کہ زمین کو پیش آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کی صلاحیتوں کو کو بہتر بنانے کی ہنگامی ضرورت ہے۔ اس صورتحال میں ماحولیاتی معلومات کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔

لیکن بیشتر معلومات موجود ہونے کے باوجود عدم دستیاب ہے۔ یہ غائب، ناقابل رسائی یا سادہ انداز میں غائب بھی ہو سکتی ہے۔ ان اور دیگر کے لیے ماحولیاتی معلومات کو دستیاب بنانا نہ ہی مہنگا ہے اور نہ ہی خاص طور پر بہت زیادہ پیچیدہ ہے۔ ضرورت ہے صرف تعاون معلومات اور مسائل کی سمجھ کی جو ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔

آبی کمیابی، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی ایسے پالیسی مسائل ہیں جنہیں سیاسی سرحدوں سے بالاتر ہو کر حل کی ضرورت ہے۔

اس وی این آر میں مندرجہ ذیل نمایاں مقررین کے مختصر، پر اثر بیانات شامل ہیں:

– عزت مآب رازان خلیفہ المبارک، سیکرٹری جنرل انوائرمنٹ ایجنسی-ابوظہبی

– جیک ڈینجرمونڈ، سی ای او اور صدر، انوائرمنٹل سسٹمز ریسرچ انسٹیٹیوٹ (Esri)

– جان ای اسکین لن، سیکرٹری جنرل، کنزرویشنل آن انٹرنیشنل ٹریڈ ان انڈینجرڈ اسپیشیز آف وائلڈ فانا اینڈ فلورا (CITES)

– صدر بل کلنٹن

– شا زوکانگ، اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری جنرل برائے ریو+20 سمٹ

– ڈاکٹر آخم اسٹینر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، یونائیٹڈ نیشنز انوائرمنٹ پروگرام (UNEP)

– ہرنانڈو ڈی سوٹو، صدر، انسٹیٹیوٹ فار لبرٹی اینڈ ڈیموکریسی

– ڈاکٹر جین گڈآل، بانی، جین گڈآل انسٹیٹیوٹ

– چیف المیر سوروئی، ایمیزن کے مقامی رہنما

– پروفیسر جیکولین میک گلیڈ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، یورپین انوائرمنٹل ایجنسی

ذریعہ: آئی آن ارتھ ابوظہبی 2011ء اجلاس

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

مصطفیٰ الراوی ،

موبائل: +971-50-657-5945، یا

 ای میل: eyeonearth@mcomgroup.com