سائنسی شواہد: زیادہ متحرک دفتری ماحول پورا معاوضہ دیتا ہے

AsiaNet 47744

باد موندیر، جرمنی، 14 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دفتروں میں کام کرنے والے کروڑوں افراد جمود کی شکار زندگی گزارتے ہیں، جو صرف کی بورڈ اور ماؤس چلانے کی حرکت کرتے ہیں۔ اس لیے یہ جسمانی غیر فعالیت، پٹھوں کی کمزوری اور  کمر میں مستقل درد کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ خاص طور پر مستقل، مختلف اور چھوٹی حرکت بھی بہت صحت مند ہے۔ قدرتی طور پر لچک دار دفتری کرسیاں، دفتر کے بیٹھے رہنے کے ماحول میں حرکت کو ممکن بناتی ہیں جو اس مسئلے کا ممکنہ حل نظر آتا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20111213/500907)

جرمن اسپورٹ یونیورسٹی کولون کے مرکز برائے صحت نے سہ جہتی نشستی عمل کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ دفتری فرنیچر تیار کرنے والے ادار ولکان کو عملی تحقیق کے لیے مقرر کیا گیا کہ آیا نیا خیال حقیقتاً بہتری یا کارکردگی کے لیے کام بھی کرتا ہے یا نہیں۔ 12 ہفتوں پر مشتمل تحقیق کے دوران ایک دفتری عمل میں 80 افراد کے ساتھ کی گئی۔ فاعل معمول کے مطابق بدستور اپنی میزوں پر کام کرتے رہے۔ واحد فرق یہ تھا کہ : ابتداء ہی سے تجرباتی گروہ نے صرف سہ جہتی حرکت کی میکانیات کی حامل ولکان کی تیار کردہ ٹرائی مینشن (ر) کرسیاں استعمال کیں۔

معیاری سائنسی تجربات نے ظاہر کیا کہ توجہ میں اضافے اور بہتری کے موضوعی احساس کو اجاگر کیا۔ پیمائشیں اُس وقت لی گئی جب حیاتی آہنگ سب سے کم (تین بجے سہ پہر) اور توجہ کی سطح سب سے نچلے درجے پر متوقع ہوتی ہے۔

نتائج صاف ہیں: زیر تجربہ گروہ میں محض تین ماہ میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی۔ توجہ مرکوز رکھنے کی کارکردگی کی اشاراتی قدر 50 کی معیاری قدر تک پہنچ گئی۔ توجہ کی مرکوزیت میں درستگی 87 کے زبردست عدد تک پہنچ گئی۔ 74 کی اشاراتی قدر کے ساتھ توجہ کی مستقل مرکوزیت نے دائمی طور پر بلندی کے سفر کو ظاہر کیا ہے۔ 58 فیصد نے ظاہر کیا کہ اس کرسی کی وجہ سے ان کے خود کو بہتر سمجھنے کے احساس میں اضافہ ہوا ہے –جسے پیمائشی کے معروضی معیار شمار کیا گیا۔ لیکن اس کے مقابلے میں دوسرا گروہ بدستور دن کے اوقات کے اعتبار سے متوقع اوسط و اوسط سے کم سطح پر ہی رہا، جو دن کے آغاز پر دونوں گروہوں کی جانب سے حاصل کیے گئے۔

دیگر الفاظ میں: سہ جہتی، متحرک نشستی عمل کا استعمال فائدہ مند ہے اور بہت جلد اپنی قیمت نکالتا ہے!

تحقیق کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے press-service@wilkhahn.de سے رابطہ کیجیے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

برکارڈ ریمرز

انٹرنیشنل کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +49(0)5042-999-169

ذریعہ: والکان ولکیننگ + ہانے جی ایم بی ایچ + کمپنی کے جی