ڈین اینڈ ڈیلوکا سنگاپور میں

AsiaNet 47579

نیو یارک اور سنگاپور، 8 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کھانے پینے کے نفیس فروخت کنندہ نے سنگاپور میں قدم جمانے کے لیے کچن لینگویج سے شراکت داری کر لی

ڈین اینڈ ڈیلوکا نے فار ایسٹ آرگنائزیشن کے ریستوراں اور فرنچائزڈ فاسٹ فوڈ شعبے کچن لینگویج کے ساتھ شراکت داری کا پرمسرت اعلان کیا ہے تاکہ وہ نیو یارک کے طرز زندگی کے اپنے معروف برانڈ کو سنگاپور میں لا سکے۔ کچن لینگویج اپنا پہلا ڈین اینڈ ڈیلوکا 2012ء کی پہلی ششماہی میں آرچرڈ روڈ کے قلب میں کھولے گا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111101/CG97989LOGO)

ڈین اینڈ ڈیلوکا کے صدر جسٹن سیمنڈز نے کہا کہ “ہم کچن لینگویج کی صورت میں ایک شاندار لائسنس شراکت دار ملنے پر بہت خوش ہیں اور ہماری نظریں اب سنگاپور میں اپنا برانڈ لانے پر مرکوز ہیں۔”

باورچی خانے کے کھانوں کے مقام کے طور پر مشہور ڈین اینڈ ڈیلوکا دنیا بھر کے نفیس کھانوں کی مہارت کی وسیع رینج سنگاپور میں لائے گا، جس میں عمدہ پنیر اور گوشت کے کھانوں سے لے کر اعلیٰ قسم کے زیتون  کے تیل، جڑی بوٹیاں اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے مصالحے، تیار شدہ کھانے اور لذیذ بیکری، پیسٹری اور کافی شامل ہوں گی۔

کچن لینگویج کے ڈائریکٹر کینیتھ لو نے تبصرہ کیا کہ “ہمیں ہم سنگاپور میں کھانے کی بہترین و نفیس مصنوعات سنگاپور میں لانے کے لیے ڈین اینڈ ڈیلوکا کے ساتھ کام کرنے پر مسرت ہے ۔”

ڈین اینڈ ڈیلوکا بین الاقوامی لائسنس یافتہ شراکت داروں کے حامل گروپوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں سنگاپور نیا ملک ہے جس میں پہلے سے جاپان، کویت، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، کوریا اور ترکی شامل ہیں۔ آپ ڈین اینڈ ڈیلوکا کے بین الاقوامی کاروبار کے بارے میں مزید معلومات http://www.deandeluca.com/international.aspx پر حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اعلامیہ کے مکمل ورژن کے لیے دیکھئے:

http://www.deandeluca.com/common/pdf/press/singapore-120111.pdf

ڈین اینڈ ڈیلوکا کے بارے میں: 1977ء میں جوئیل ڈین اور جیورجیو ڈیلوکا کی جانب سے سوہو، نیو یارک میں قائم کردہ فلیگ شپ اسٹور کے ذریعے شروع ہونے والا ڈین اینڈ ڈیلوکا نفیس کھانوں، شرابوں اور کچن ویئر کے کثیر السطحی خوردہ فروش بن چکا ہے جس کے آپریشنز امریکہ بھر میں اور بین الاقوامی لائسنسوں کے ذریعے بیرون ملک ہیں۔ اضافی معلومات http://www.deandeluca.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

کچن لینگویج کے بارے میں: فار ایسٹ آرگنائزیشن کا فرنچائزڈ فاسٹ فوڈ اور ریستوراں شعبہ کچن لینگویج 2008ء میں ہمارے مقامی ساحلوں تک بہترین کھانوں کے خیالات اور برانڈز کو لانے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔ متعدد معروف امریکی برانڈز کے اہم برانڈ فرنچائزی ہونے کے ساتھ ساتھ کچن لینگویج سنگاپور میں کھانے پینے کے متعدد ریستوراں بھی چلاتا ہے۔

ذریعہ: ڈین اینڈ ڈیلوکا

رابطہ: ناتھن اسٹیل، ڈین اینڈ ڈیلوکا، +1-316-821-3287، international@deandeluca.com؛ یا

ٹیو وان یوان، کچن لینگویج، +65-9021-0376، teowanyuan@kitchenlanguage.com.sg؛ یا

شیرون وو، فار ایسٹ آرگنائزیشن، +65-8138-6913، sharonvu@fareast.com.sg