جیتیں ورجن میری کے ساتھ ملاقات کا موقع

AsiaNet 47556

لندن، 5 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

صرف خوبصورت نظر آنے والے افراد کے لیے مخصوص ڈیٹنگ کمیونٹی بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام جوزف اور ورجن میری کے ساتھ ایک ڈیٹ جیتنے کا موقع پیش کر رہی ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111205/LA14965)

ویب سائٹ اراکین اور غیر اراکین کو ہیدر یا ڈورین کے ساتھ ایک شام گزارنے کے لیے بولی لگانے کا موقع پیش کر رہی ہے، جو ویب سائٹ کے تولید عیسیٰ کے منظر میں جوڑے کی حیثیت سے پیش ہیں – جو تعطیلات کے دوران اب سائٹ کے تہواری صفحہ اول پر موجود ہے*۔

مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوچ نے کہا کہ “تمام تنہا مرد و عورتوں کے لیے خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ، ہم اپنے خوبصورت اراکین ہیدر اور ڈورین، ماڈل اور اداکارہ، کو سب سے بڑی بولی لگانے والے کے ساتھ ڈیٹ پر رضامند کیا ہے۔ حاصل ہونے والی تمام آمدنی کرسچن ایڈ کو عطیہ کی جائے گی۔

“جیتنے کے امکان کے لیے آپ کا رُکن ہونا ضروری نہیں۔ سب سے بڑی بولیاں اُن افراد کی طرف سے آ سکتی ہیں جنہیں کبھی بھی سائٹ پر قبول نہ کیا جائے، لیکن ہمارا ماننا ہے کہ اس تعطیلات کے موسمو میں حسن ہر کسی کے لیے تحفہ ہونا چاہیے۔”

25 سالہ کہتی ہیں کہ “میں میری کے کردار پر بہت  خوش تھی، اور میں حصہ بننے پر اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتی تھی! وہ خوبصورت کردار تھا اور اچھے طریقے سے ادا بھی کیا گیا۔ اگر میں ڈیٹ پر جانے سے کسی اچھے مقصد کے لیے مدد مل سکتی ہے، تو یہ میرے لیے اعزاز ہے۔ اگر وہ میرے لیے دلکش شہزادہ بھی بن جاتا ہے، تو یہ کہیں زیادہ زبردست ہوگا!”

23 سالہ ڈورین کہتے ہیں کہ “مجھے خوشی ہوئی جب انہوں نے مجھے جوزف بننے کے لیے کہا۔ میں فاتح کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا۔ وہ کوئی خوبصورت اور خاص لڑکی ہوگی جو آگے بڑھے گی اور عیسیٰ کے سوتیلے باپ کے ساتھ ملاقات کرے گی۔”

ہیڈر یا ڈورین کے ساتھ ڈیٹ کے لیے بولی لگانا http://www.BeautifulPeople.com کے ذریعے ممکن ہے جو ان کے بولی کے صفحےکے ای بے سے منسلک کرتی ہے، جیتنے والی بولی کا اعلان 5 جنوری کو کیا جائے گا اور ڈیٹ کا اہتمام 2012ء کے اوائل میں ہوگا۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام دنیا بھر میں 7 لاکھ 30 ہزار اراکین رکھتی ہے، اور 2009ء میں اپنے عالمی آغاز کے بعد سے یہ 5.6 ملین درخواست گزاروں کو مسترد کر چکی ہے۔

مرد یا عورتیں مخالف جنس کے موجود اراکین کی جانب سے سائٹ میں داخل یا خارج کیے جاتے ہیں۔ اس وقت سائٹ پر درخواست دینے والا سات میں سے ایک شخص کامیاب ہوتا ہے۔

فرانس، ڈنمارک، برازیل اور ریاستہائے متحدہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار سائٹ پر سب سے زیادہ کامیاب ہیں، جبکہ برطانیہ، پولینڈ اور جرمنی سب سے زیادہ مسترد کیے جانے والے ممالک ہیں۔

گریگ ہوج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ہم واپس دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے کرسچن ایڈ کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہ مذہب سے بالاتر ہو کر ہرکسی کی مدد کرتا ہے۔ بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام ہر ثقافت، ہر نسلی گروہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں حسن کو تسلیم کرتا ہے۔ حسن غیر سیاسی ہے – یہ ایک عین موافق ہے۔”

*تولید عیسیٰ کی تصویر معروف ایل اے فوٹوگرافر نکولاس دے بروئن نے کھینچی ہے۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام http://www.BeautifulPeople.com پر موجود ہے۔

ذریعہ: بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

رابطہ: برائے معلوماتِ ذرائع ابلاغ ، مکی ہینز-سینگر، +44-7900-690-574، mh@beautifulpeople.com، یا

ہیریٹ ووکنگ، +44-0-7787-446-155، hv@beautifulpeople.com، یا

فیونا ہنٹر، +1-310-880-7439، تمام برائے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

ہدایت برائے مدیران: گریگ ہوج، مینیجنگ ڈائریکٹر، ہیدر اور ڈورین انٹرویوز کے لیے دستیاب ہیں۔