وائز کی نے ادارے کی تین-قسطوں کی 110 ملین پری-آئی پی او فنڈنگ کا 35 ملین ڈالرز کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا

AsiaNet 47574

جنیوا، سوئٹزرلینڈ، 5 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

وائزکی نے اپنی تین-قسطوں میں سے گزشتہ سال اعلان کردہ 110 ملین ڈالرز کے دوسرے قبل از-آئی پی او فنانسنگ مرحلے (goo.gl/qOPsC [http://goo.gl/qOPsC ]) کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 35 ملین کی دوسری-قسط میں نئے اور موجودہ اہل سرمایہ کاروں کی جانب سے 15 مہینوں میں 12 ملین شامل رہے۔ تیسری و حتمی-قسط دسمبر 2011ء میں 6.00 ڈالرز فی حصص کی مطلوبہ قیمت پر 12 ملین حصص کے ساتھ شروع ہوگی۔ ادارے کی 360 ملین ڈالرز کی قدر اپریل 2010ء میں پہلی-قسط کے فنڈ ریزنگ مرحلے کے دوران متعین کیے گئے 200 ملین ڈالرز سے آگے بڑھی۔

وائزکی کا ارادہ اپنی ڈیجیٹل برانڈ پروٹیکشن ٹیکنالوجی وائز آتھینٹک (http://www.wiseauthentic.com) اور نجی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی موبائل ایپ وائز آئی ڈی پرسنل ڈیٹا پروٹیکٹر (http://www.wiseid.com/) کو مزید پھیلانے کے لیے عمل کا ارادہ رکھتا ہے۔ وائزآئی ڈی اور اس کی ویب سائٹ پیغامات کو انکرپٹ کر سکتی ہے، اور کمیونی کیشن سروسز، حتیٰ کہ فیس بک پر بھی آپ کی پرائیویسی کو ممکن بنا سکتی ہے۔ وائزکی اسمارٹ فونز کے لیے بند گروپوں میں انکرپٹ شدہ وائس کالز کے قابل بنانے والے وائزفون (http://www.wisephoneplus.com) کا جواب ہے۔

وائزکی کے بانی اور سی ای او کارلوس موریرا نے کہا کہ “ہم دنیا بھر میں کروڑوں کی لوگوں کی جانب سے محبت و بھروسے کی علامت ادارے میں اگلے مرحلے کی تعمیر میں مدد کے لیے ہماری مدد کرنے والے عالمی معیار کے سرمایہ کاروں پر ہم خوش ہیں۔”

وائزکی ٹیکنالوجی پرتعیش برانڈز اور موبائل برادریوں کی جانب سے دلچسپی حاصل کر رہی ہے تاکہ لوگوں، مصنوعات اور معلومات کو محفوظ بنانے میں مدد دی جا سکے کیونکہ ویب پر شمولیت ذاتی ڈیٹا کی چوری کے خطرےمیں اضافہ کرتی ہے۔ رواں سال وائزکی نے معروف برانڈز ہبلوٹ، ڈائیر (وائز آتھینٹک)، اور ایف سی ریال میڈرڈ (وائز آئی ڈی) کے ساتھ معاہدے کیے جنہوں نے مجموعی طور پر ادارے کی آمدنی دوگنی کر دی۔

گزشتہ ماہ وائزکی نے سکس سیکورٹی سروسز، پوسٹ-ٹریڈ سیکورٹیز انفرااسٹرکچر برائے سوئٹزرلینڈ،  کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے، جو دنیا بھر میں تقریباً 65 مارکیٹوں میں آپریٹ کرتی ہے۔ (goo.gl/CcnAT [http://goo.gl/CcnAT ])۔ سکس سیکورٹیز سرو‎نے سز وائزکی کو تصفیہ حل کرنے، نگرانی، اور اثاثہ جات کی خدمات (SIX SIS Ltd) اور مقامی شیئر رجسٹریشن (SIX SAG Ltd) فراہم کی۔

رابطہ:

وائزکی ایس اے

ایلین وائن برگ

eweinber@wisekey.com

+41-22-594-30-00

ذریعہ: وائزکی ایس اے